وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدر علامہ سید باقر عباس زیدی، صوبائی سیکرٹری اطلاعات سید علی احمر زیدی، ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات آصف صفوی کی ڈان نیوز چینل کے ڈائریکٹر جناب زاہد مظہر کے گھر نیاز حلیم امام حسین علیہ السلام میں شرکت اس موقع پر سینیئر صحافی ڈائریکٹر ڈان نیوز زاہد مظہر ان کے بھائی ضیاء مظہر، صابر مظہر سمیت کراچی کے مختلف میڈیا گروپس کے سینیئر صحافیوں سمیت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما موجود تھے۔ڈائریکٹر ڈان نیوز زاہد مظہر نے علامہ سید باقر عباس زیدی، علی احمر زیدی، آصف صفوی کا نیاز حلیم میں شرکت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔