ممبر جی بی کونسل و صوبائی رہنما مجلس وحدت مسلمین شیخ احمد علی نوری نے سیلاب سے متاثرہ کندوس چھوغو گرونگ کا دورہ

28 July 2025

وحدت نیوز(سکردو) ممبر جی بی کونسل و صوبائی رہنما مجلس وحدت مسلمین شیخ احمد علی نوری نے سیلاب سے متاثرہ کندوس چھوغو گرونگ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے متاثرین سیلاب، علمائے کرام،معززین علاقہ اور مقامی کمیٹی سے تفصیلی ملاقات کی اور نقصانات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے متاثرین کی فوری بحالی کے لئے متعلقہ حکام سے بات کرنے کی یقین دھانی کرائی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کراتے ہوئے سیلاب متاثرین کی داد رسی کی۔اس موقع پر انہوں نے فلاحی اداروں, تنظیموں اور مومنین سے بھی اپیل کی کہ وہ اس آزمائش کی گھڑی میں کندوس چھوغوگرونگ کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آگے بڑھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree