وحدت نیوز(اسکردو) مجلس وحدت مسلمین بلتستان کے زیر اہتمام یادگار شہداء اسکردو پر بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل جواد الحسن کاظمی نے کہا کہ ہم لوگ کسی بھی بڑے مقصد کے حصول کے لیے بلخصوص پاکستان کی ترقی اور اپنے حقوق کے لیے مل بیٹھ سکتے ہیں تاکہ ملک دشمنوں کا قلعہ قمع کیا جاسکے اب وقت آچکا ہے کہ اپنے دیکھے ہوئے خوابوں کی تعبیر کے لیے سب مل بیٹھ کر اسلام اورپاکستان کے استحکام کے لیے کام کریں ہم وہ لوگ نہیں جنہوں نے قیام پاکستان سے کی مخالفت کی اور قائد کے خلاف فتوے دیتے رہے ہم وہ بھی نہیں جنہوں نے پیسے لیکر ملک میں دہشت گردی کو پروان چڑھایا بلکہ ہم وہ ہیں جنکے آباو اجداد نے اپنے خون کی قربانیاں دیں خدا کا شکر ہے کہ پاکستان کے استحکام کے لئے محب وطن سنی شیعہ متحد ہیں، کیونکہ ہنگو کے 12سال کا اعتزاز حسن بھی بخوبی جانتا ہے کہ دہشت گردوں سے کیسے نمٹا جاتا ہے حکمران بزدلی چھوڑ کرجرائت کا مظاہرہ کریں ۔