ملک کو’’میثاق انسداد کرپشن ‘‘ کی ضرورت ہے، صاحبزادہ حامد رضا

14 مارچ 2019

وحدت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ملک کو ’’انسداد کرپشن میثاق‘‘ کی ضرورت ہے، پاکستان کو درپیش خطرات کے مقابلہ کیلئے محب وطن طبقات متحد ہو جائیں، پاکستان میں حکومت کرنیوالے کا علاج بھی پاکستان میں ہونا چاہیے، بھارتی جارحیت کے بعد مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہو گیا ہے، محکوم کشمیری قوم حق خود ارادیت سے محروم اور عالمی برادری سے مایوس ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے پاؤں اکھڑنے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں معصوم پاکستانیوں کا قتل قابل مذمت ہے، عشق پاکستان کے جذبے کو عام کرنے کی ضرورت ہے، اپنے فوجیوں کی لاشوں پر سیاست نے مودی کو رسوا کر دیا ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد قومی مفاد کا تقاضا ہے، عالمی برادری بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرنے پر مجبور کرے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر طارق ولی چشتی کی قیادت میں ملاقات کرنیوالے علماء و مشائخ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ الزام اور انتقام کی سیاست کو دفن کرنے کا وقت آ گیا ہے، جنگی حالات میں ملک کو انتشار نہیں اتحاد کی ضرورت ہے۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن مزاحمت کی بجائے مفاہمت کا رویہ اختیار کر کے ملکی سلامتی کیلئے مشترکہ کوششیں کریں، بدعنوانی اور بدزبانی کو سیاست سے خارج کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بنانے والے مشائخ کے وارثین کو متحد کرکے انقلاب نظام مصطفے کی جدوجہد تیز کریں گے، ملک کے تمام بحرانوں اور مسائل کا حل نظام مصطفیٰ کے نفاذ میں ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree