کراچی: مرکزی جلوس چہلم امام حسین (ع)کےراستے میں بم دھماکہ کوئی نقصان نہیں ہوا

24 دسمبر 2013

وحدت نیوز(کراچی) پاکستان کے تجارتی مرکزکراچی میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے مرکزی جلوس کے راستے میں بم دھماکہ ، خدا کے فضل و کرم سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، تفصیلات کے مطابق آج دن تقریباً ساڑھے بارہ بجے نماز چورنگی سے چند سو گز دور امام بارگاہ علی رضا (ع)کے نذدیک زور دار بم کا دھماکہ ہوا ، دھماکا اتنا شدیدتھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی ، دھماکے کے وقت نشتر پارک میں دوران مجلس مصائب سید الشہداء علیہ السلام پیش کیئے جا رہے تھے۔ دھماکے کی آوا ز سنتے ہی سکیورٹی اہلکاروں اور اسکائوٹ رضا کاروں کی بڑی تعداد نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا، دھماکے اور جلوس کے اس مقام تک پہنچنے میں تقریباً ڈھائی گھنٹے کا درمیانی وقت موجود تھا اس لیئے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان پیش نہیں آیا،واضح رہے کہ   دھماکے سے چند قدم پیچھے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملا سراغ رساں کتوں کی مدد سے مشکوک اشیاء کی تلاش میں مصروف تھا ۔

 

بعد ازاں جلوس عزاء نشتر پارک سے برآمد ہو کرامام بارگاہ علی رضا (ع) پہنچا جہاں عزاداران امام مظلوم (ع) نے نماز ظہرین ادا کی ، جس کے انتظامات امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن نے کیا تھا ، جب کہ نماز ظہرین کی امامت مولانا شاہد رضا کاشفی نے کی۔ نماز کی ادائیگی کے بعد جلوس عزاء اپنے مقررہ راستوں سے ہو تا ہوا باخیریت امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان پر اختتام پذیر ہو گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree