سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کا کوئٹہ میں اہل سنت مکتب فکرکی مسجد میں بم دھماکے اور قیمی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس

11 جنوری 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کوئٹہ بم دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک دشمنوں کا بزدلانہ فعل قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا وطن عزیز میں جب بھی ترقی و استحکام،  بھائی چارے یا بیرونی مداخلت سے آزادی کے لیے عملی اقدامات کی کوشش کی جاتی ہے امریکی گماشتے فورا حرکت میں آجاتے ہیں اور انتشار و بدامنی کی صورتحال پیدا کر دیتے ہیں۔ان عالمی سازشوں کو اخوت و اتحاد کے ہتھیار سے شکست دی جا سکتی ہے۔ہمیں مذہبی، لسانی اور علاقائی تعصبات سے بالاتر ہو کر یہ ثابت کرنا ہے کہ قومی وقار کے معاملے میں پاکستان میں بسنے والے تمام طبقات ایک جسم ایک جان ہیں۔انہوں نے کہا مسلمانوں کے درمیان کشیدگی پیدا کر کے ایک دوسرے کے خلاف صف آرا کرنا  امریکہ اور اس کے حواریوں کا پرانا وتیرہ ہے۔عالم اسلام کو ان سازشوں سے اب آگاہ ہو جانا چاہئے ۔

علامہ راجہ ناصرعباس نے کہاکہ امریکہ وہ بے رحم اور منافق دشمن ہے جو دوست کا لبادہ اوڑھ کر وار کرتا ہے۔پاکستان کے داخلی معاملات سے امریکہ کو دور رکھنا ہوگا وگرنہ دہشت گردی کے خلاف حتمی مراحل میں داخل ہوتی ہوئی جنگ ہمیں کسی نئی آزمائش سے دوچار کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ عراق میں امریکہ کی حالیہ کارروائی پوری دنیا میں اس کے لیے رسوائی کا باعث بن گئی ہے۔امریکہ کے اپنے شہریوں سمیت دوسری قومیں بھی صدر ٹرمپ کے کردار پر انگلیاں اٹھا رہی ہیں۔اسی نفرت کے اظہار کے لیے اتوار کے روز ملک کے مختلف شہروں میں شیعہ سنی تنظیمیں  مل کر بھرپور ریلیاں نکالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ظالم کی مخالفت اور مظلوم کی حمایت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔پاکستان میں بسنے والے ہر فرد کو چاہیئے کہ وہ بلاتخصیص  مذہب و مسلک اور تنظیمی وابستگیوں سے بالا تر ہو اپنے اپنے علاقوں میں ہونے والے امریکہ مخالف مظاہروں میں شرکت کریں تاکہ مظلومیت کی حمایت اور ظالموں کے ظلم کا پرچار کیا جا سکے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree