مجلس عزا پر فائرنگ، ملک دشمن عناصر کی فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی گھناؤنی سازش ہے، صاحبزادہ ابوالخیر

31 اکتوبر 2016


 وحدت نیوز(لاہور)جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کراچی مجلس عزاء پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد کی شہادت اور درجنوں افراد کے زخمی ہونے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر ان واقعات کی آڑ میں پاکستان میں فرقہ وارانہ فساد ات کرانے کی گھناؤنی سازشیں کررہے ہیں تاکہ ملک میں افراتفری پھیلا کر اپنے مکروہ عزائم کی تکمیل کرسکیں۔ انہوں نے تمام مکاتکب فکر کے لوگوں بالخصوص علماء، مشائخ، دانشوروں اور زعماء ملت سے اپیل کی کہ وہ پر امن رہیں اور اتحاد و اخوت کے رشتے کو مزید مضبوط کریں تاکہ دشمن کی سازشوں کوناکام بنایا جاسکے، دشمن ملک میں انارکی پھیلا کر پاکستان میں فرقہ وارانہ آگ بھڑکانے کی سازشیں کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان واقعات کی کڑیاں بھی کوئٹہ کے سانحات سے ملتی ہیں، سیکورٹی اداروں اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ اس قسم کی دہشت گردانہ کاروائیوں کا ازسر نو جائزہ لیں اور ملک دشمن قوتوں کے آلہٰ کار عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائیں تاکہ آپریشن ضرب عضب کے اصل مقاصد حاصل ہو سکیں۔

صاحبزادہ ابوالخیر نے کہا کہ ملک میں قیام امن کیلئے پاک فوج نے بے مثال قربانیاں دی ہیں مگر افسوس حکومتی صفوں میں کچھ عناصر ایسے ہیں جو اس آپریشن ضرب عضب کی راہ میں رکاوٹ ہیں اور ملک دشمن قوتوں کے اشارے پر دہشت گردوں کی مکمل سرپرستی کررہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ قبل از وقت اعلیٰ سلامتی سے متعلق اہم خبریں اخبارات کی زینت بن جاتی ہیں جس سے ہمارا ازلی دشمن بھارت مسلسل فائدہ اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے کراچی مجلس عزاء پر فائرنگ کرنے والے دہشت گردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کراچی کے امن کو تباہ کرنے والی قوتوں کی سازشوں کا سختی سے نوٹس لیں اور دہشت گردوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree