وحدت نیوز (کراچی) کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے سربراہ علامہ مرزایوسف حسین کی ضمانت منظور کرلی ہے، تفصیلات کے مطابق علامہ مرزایوسف حسین کو پچاس ہزارروپے کے ضمانتی مچلکوں کے عیوض رہاکرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے، دوہفتے قبل بزرگ عالم دین اور شیعہ سنی اتحاد کے داعی علامہ مرزایوسف حسین کوسکیورٹی اہلکاروں نے رات گئے ان کی رہائش گاہ جامع مسجد نورایمان ناظم آباد کراچی سے گرفتار کیا تھا، ان پر شہید خرم زکی کے جلوس جنازہ کے موقع پراشتعال انگیز تقریر کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا اور لائوڈ سپیکر ایکٹ کے تحت انکی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی، علامہ مرزایوسف حسین کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف مجلس وحدت مسلمین نے ہر فورم پر مسلسل آواز احتجاج بلند کی ، احتجاجی مظاہرے ، پریس کانفرنس اوراعلیٰ حکومتی وعسکری شخصیات سے ملاقاتوں میں علامہ مرزایوسف حسین کی بلاجواز حراست کی مزمت کی گئی بالآخر عدالت انہیں ضمانت پر رہا کرنے پر مجبور ہوئی۔ان کی جیل سے رہائی کے موقع پر ایم ڈبلیوایم کے چیئرمین سپریم کونسل علامہ شیخ صلاح الدین، ڈویژںل رہنما میثم عابدی، علامہ مبشر حسن، علامہ نشان حیدر ساجدی ودیگر بھی استقبال کے لئے موجود تھے۔