وحدت نیوز(اسلام آباد) جمعیت علمائے پاکستان (نیازی) کے مرکزی رہنما سید معصوم نقوی نے کہا ہے کہ علامہ عارف حسینی کی شہادت شیعہ سنی دونوں کے لیے یکساں نقصان تھا۔ وہ اتحاد امت کے داعی تھے، ان کے بعد علامہ ناصر عباس جعفری نے ان کے مشن کو پروان چڑھایا ہے جو خوش آئندہ بات ہے، شہیدقائد علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کی 29ویں برسی کے مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام پریڈ گراونڈ اسلام آباد میں منعقدہ مہدی برحق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے غیرمشروط انداز میں شیعہ سنی افراد کو ایک دوسرے کے قریب کیا۔