وحدت نیوز(اسلام آباد) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنماء خرم نواز گنڈا پور نے شہیدقائد علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کی 29ویں برسی کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام پریڈ گراونڈ اسلام آباد میں منعقدہ مہدی برحق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم بہت نازک دور سے گزر رہی ہے جہاں حسنیت قائم ہے وہاں یزیدیت بھی اپنے عروج پر ہے۔ دور عصر کے یزیدوں کو شکست دینا ضروری ہے۔ ماڈل ٹاؤن میں حکومت نے یزیدیت کا مظاہرہ کیا یزیدی ٹولے میں اور بھی بہت سارے لوگ ہیں جن کے خلاف ہم نے مل کر آواز بلند رکھنی ہے۔ رہنما عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور کا کہنا تھا کہ آج کے یزیدوں اور فرعونوں کو شکست دینا ضروری ہے، سرحدوں پر دہشتگردی کرنے والوں سے ہمیں ہوشیار رہنا ہے، نواز شریف اور شہباز شریف نے جو قتل و غارت گری ماڈل ٹاون میں کی وہ آج کی یزیدیت ہے، وہ وقت آن پہنچا ہے کہ آج کے فرعوں اور یزیدوں کو بےنقاب کیا جائے، عاصمہ جہانگیر اور حامد میر نے اپنے والد کی بنگلہ دیش کی خدمات کے میڈل وصول کیے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری آپ کے شانہ بشابہ ہیں، ہمیں اس ملک کو نئے سرے سے قائد اعظم کا پاکستان بنانا ہے۔