وحدت نیوز (علی پور) مجلس وحدت مسلمین ضلع علی پور کی شوری کا اجلاس مرکزی امام بارگاہ مہاجرین میں منعقد ہوا، اجلاس میں خصوصی طور پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی نے شرکت کی، اجلاس میں ضلع بھر کے یونٹس کے اراکین اور سیکرٹری جنرل نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کے حکمران برماکے مسلمانوں پر ہونے والے بہیمانہ تشدد و قتل و غارت پر آنکھیں کر کے بیٹھے ہیں اور انتہاہی بے حسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ نام نہاد 39 ممالک کا اسلامی اتحاد کیوں خاموش ہے، کیا برما میں مرنے والے مسلمان نہیں ہیں، اُنہوں نے کہا کہ عرب ممالک کی جانب سے برما کے واقعات پر خاموشی دراصل ظلم کی حمایت ہے، مسلم حکمران برما کے مسلمانوں کے حق میں آواز نہ اٹھا کر یہودو نصاری سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے۔ اجلاس کے آخر میں رائے شماری کے ذریعے قمر عباس کو مجلس وحدت مسلمین علی پور کا ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا، نومنتخب سیکرٹری جنرل سے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی نے حلف لیا۔