ملتان، مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی آل پاکستان انجمن تاجران کے چیئرمین خواجہ شفیق سے ملاقات

13 ستمبر 2017
 وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین کی محرم الحرام سے قبل مذہبی رہنمائوں،علمائے کرام اور سماجی رہنمائوں سے ملاقات کا سلسلہ جاری، گزشتہ روز مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی کی قیادت میں آل پاکستان انجمن تاجران کے چیئرمین خواجہ شفیق سے ملاقات کی، ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت علی، شہوار حیدر اور ملک عامر کھوکھر موجود تھے، خواجہ شفیق احمد نے مجلس وحدت مسلمین کے وفد سے ملاقات کے دوران محرم الحرام سے قبل امن اور اتحاد ووحدت کی فضا ہموار کرنے کے لیے ملاقاتوں کو خوش آئند قراردیا، خواجہ شفیق احمد نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران تاجران کی جانب سے عزاداروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا، ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی نے خواجہ شفیق کی جانب سے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھیع تمام مذاہب کے علمائے کرام،مذہبی رہنما اور سماجی شخصیات کے ساتھ مل کر جنوبی پنجاب میں امن کے حوالے سے بھرپور کردار ادا کریں گے، محرم الحرام کے دوران انجمن تاجران کی جانب سے تعاون کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے، محرم ہمیں ایک دوسرے کو برداشت، صبر اور بردباری کا درس دیتا ہے۔ صوبائی سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت علی نے کہا کہ ہم محرم الحرام سے قبل ایسی فضا ہموار کرنا چاہتے ہیں جو باقی صوبوں اور اضلاع کے لیے نمونہ عمل ہو، اُنہوں نے کہا کہ انتظامی سطح پر اُن افراد کو نظرانداز کیا جاتا ہے جو عوامی طاقت ہوتے ہیں ، مجلس وحدت مسلمین عوامی طاقت کی حامل جماعتوں اور شخصیات کو ساتھ لے کر چلے گی۔ 
 


اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree