وحدت نیوز(بھکر) برادر سفیر حسین شہانی ایڈوکیٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع بھکر کے نئے میر کارواں منتخب۔سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم جنوبی پنجاب علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے جانثاران امام عصر کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے برادر سفیر حسین شہانی کو نئے سیکرٹری جنرل ضلع بھکر منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور حلف لیا۔ اس موقع پر قاضی نادر حسین علوی مسئول شعبہ خواتین مجلس وحدت مسلمین پاکستان جنوبی پنجاب، انجینئر مہر سخاوت علی سیکرٹری سیاسیات ، سابقہ ضلعی کابینہ ، یونٹس اور کثیر تعداد میں مومنین موجود تھے ۔
سفیر حسین شہانی ایڈوکیٹ دوبارہ کثرت رائے سےایم ڈبلیوایم بھکر کے ضلعی سیکریٹری جنرل منتخب