وحدت نیوز(کراچی) پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی جانب سے مشیر وزیر اعلیٰ سندھ سید وقار مہدی اور صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی پر مشتمل ایک وفد نے شیعہ علماءکونسل کے صوبائی دفتر میں ایس یو سی صوبہ سندھ کے صدر علامہ ناظر تقوی اور دیگر شیعہ علماءواکابرین سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے رہنما علی حسین نقوی، میر تقی ظفر،شیعہ علماءکونسل کے مرکزی رہنما علامہ شبیر حسن میثمی، مجلس ذاکرین امامیہ کے صدر علامہ نثار قلندری اور علامہ رضی حیدرزیدی بھی موجود تھے۔
حکومتی وفد کی جانب سے سندھ بھرمیں عزاداران حسینی پر قائم بےبنیاد مقدمات کے خاتمے اور تمام مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی پر شیعہ علماءواکابرین نے باہمی مشاورت کے بعد وطن عزیز کے استحکام اور دشمن کی جانب سے پاکستان میں افراتفری پھیلانے کے منصوبے کو خاک میں ملانے کے لئےموجودہ ملکی صورتحال اور وسیع ترقومی مفادمیں 16اور 18اکتوبر کا احتجاج موخر کرنے کا اعلان۔