گلگت بلتستان کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری، وزیراعظم عمران خان نے ایم ڈبلیوایم کی قیادت سے گیا گیا صوبائی خودمختاری کا وعدہ پورا کردیا

01 نومبر 2020

وحدت نیوز (گلگت) وزیر اعظم عمران خان نے مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ گلگت بلتستان انتخابات 2020 میں انتخابی اتحاد کی بنیادی شرط یعنیٰ گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کو مد نظر رکھتے ہوئے گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اتوار کو گلگت بلتستان کے 73 ویں یومِ آزادی کے سلسلے میں پریڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف کام یابی سے لڑ رہی ہیں اور ملک کو غیر مستحکم بنانے کی کوششوں کو ناکام بنا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا واحد وزیراعظم ہوں جو گلگت بلتستان کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کے لیے آیا ہوں۔ آئندہ ہر سال اس تقریب میں شریک ہوا کروں گا۔

تقریب سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقعے پر وزیر اعظم عمران خان نے گلگت اسکاؤٹس کے شہدا اور قربانیوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 15 نومبر کو منعقد ہورہے ہیں اور وزیر اعظم اس کے لیے صوبائی عبوری حیثیت دینے کے اعلان کیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف نے گلگت بلتستان اسمبلی کے الیکشن کیلئے فقط مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ انتخا بی اتحاد تشکیل دیاہے ۔

اس انتخابی اتحاد کی تشکیل سےقبل مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے وزیر اعظم عمران خان کے سامنے جو بنیادی مطالبہ رکھا تھا وہ گلگت بلتستان کو آئینی صوبے کی حیثیت دینا تھا ۔ آج وزیر اعظم عمران خان نے جی بی کو آئینی عبوری صوبہ بنانے کا اعلان کرکے ایم ڈبلیوایم کی قیادت کے ساتھ کیئے گئےاپنے وعدے کو بھی پورا کردیا ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree