وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام رحمت اللعالمینؐ وحدت کانفرنس کا انعقاد اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہواجس میں ایم ڈبلیو ایم،ملی یکجہتی کونسل،جماعت اسلامی،شیعہ علما کونسل ، پاکستان عوامی تحریک، سنی اتحادکونسل، جمعیت علمائے پاکستان اور مختلف مذہبی جماعتوںکے رہنمائوںسمیت کثیرتعداد میں مختلف مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
تحریک اہل حرم پاکستان کے چیئرمین مفتی گلزارنعیمی نے کہا کہ اتحادواخوت دراصل پیغام نبوت ہے۔افتراق وانتشار کا سبب بننا گناہ کبیرہ کا ارتکاب ہے۔امت مسلمہ کوصیہونی و نصرانی قوتوں کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔ سینئر صحافی کو کالم نگارمظہر برلاس نے کہا مختلف مکاتب فکر کے رہنمائوںکا اجتماع اس امرکا اظہار ہے نبی ۖ کے حقیقی ماننے والے یک جاں ہیں۔مسلمان حکمرانوں کے بزدلانہ طرزعمل سے اسلام دشمنوںکے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔گستاخانہ خاکوں کے بعد مسلمان حکمرانوں کو فرانس سے فوری طور پر تعلقات ختم کرلینے چاہیے تھے۔