ملتان،ایم ڈبلیوایم کے زیراہتمام ولادت باسعادت امام باقر علیہ السلام کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

15 فروری 2021

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے زیراہتمام آسمان عصمت کے ساتویں تاجدار امام محمد باقر علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی و صوبائی قائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ غلام شبیر بخاری، علامہ ڈاکٹر یونس علی، علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ ساجد رضا اسدی، علامہ امیر حسین ساقی، سلیم عباس صدیقی، مہر سخاوت علی سیال، سید ندیم عباس کاظمی، سید اجمل حسین شاہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علمائے کرام کا کہنا تھا کہ امام باقر علیہ السلام نے مدینہ میں پہلی یونیورسٹی کی بنیاد رکھی جس کی کرنیں آج پورے عالم میں روشنی بانٹ رہی ہیں، بڑے بڑے صحابہ کرام کا شمار آپ کے شاگردان میں ہوتا ہے اور اُن لوگوں نے اپنے آپ کو بڑے فخر کے ساتھ آپ کا شاگرد ہونا گردانا ہے، امام باقر العلوم علیہ السلام نے جس طرح دین مصطفوی کا دوبارہ احیاء کیا اور دین محمدی کی ترویج کی شاید اس طرح باقی انبیاء کو موقع نہ مل سکا، تقریب کے اختتام پر ولادت باسعادت امام محمد باقر علیہ السلام کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree