ایم ڈبلیوایم جنوبی پنجاب کی صوبائی کابینہ کی تربیتی ورکشاپ، علمائے کرام کا خطاب

18 فروری 2021

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی صوبائی کابینہ کیلئے شب بیداری اور تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا، ورکشاپ میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی اور بزرگ عالم دین علامہ شبیر بخاری، بزرگ عالم دین علامہ قاضی شبیر حسین علوی، مرکزی سیکرٹری تربیت ڈاکٹر یونس حیدری نے خصوصی شرکت کی۔ ورکشاپ میں صوبائی کابینہ کے علاوہ تربیتی کونسل کے اراکین نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ امیر حسین ساقی، مولانا ساجد رضا اسدی، غلام اصغر تقی، سلیم عباس صدیقی، مہر سخاوت علی سیال، سید ندیم عباس کاظمی، ثقلین نقوی، سید اجمل حسین شاہ موجود تھے۔

علمائے کرام نے تربیت کے عنوان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تربیت ایک ایسا عمل ہے جسے زندگی کے ہر موقع پر حاصل کرنا چاہیئے، مسلسل تربیت ہی انسان کے اندر خشوع و خضوع اور تقویٰ الہیٰ کا ملکہ پیدا کرتی ہے، جب ہمارا تربیتی عمل رک جائے گا، ہم آگے نہیں بڑھ پائیں گے۔ تربیتی ورکشاپس کا انعقاد ضروری ہے، تاکہ یہ پیغام آگے منتقل ہوتا رہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree