مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر اسرائیلی درندوں کے حملہ کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، انجینئر مہرسخاوت سیال

11 مئی 2021

وحدت نیوز(ملتان) مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر اسرائیلی درندوں کے حملہ کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، جو دنیا بھر کے امن کو تباہ و برباد کرنے کے درپے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ متحد ہو کر اسرائیل کے خلاف اٹھ کھڑی ہو۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات انجینئر مہرسخاوت سیال نے ایک بیان میں کیا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل صرف فلسطین میں ہی نہیں بلکہ کشمیر، عراق، شام، برما، یمن سمیت دنیا بھر میں اپنے ظالم حواریوں کے ساتھ مظلوم مسلمانوں پر ظلم ڈھانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، جو کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ اسی لئے اسرائیل کے ساتھ اتحادی انداز اپنانے کی بجائے اس کا مکمل طور پر بائیکاٹ کیا جائے، کیونکہ اسرائیل مسلمانوں کی معاشی حالت کو بھی تباہ و برباد کرنے پر تلا ہوا ہے اور دن رات امت مسلمہ کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے امت مسلمہ سے اپیل کی کہ آئندہ جمعہ کو امت مسلمہ اسرائیل کے خلاف یوم مذمت کے طور پر منائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree