قرآن واہل بیتؑ کے عنوان سے منعقدہ شہید عارف حسینی ؒ کی برسی کے اجتماع میں شرکت کو سعادت سمجھتا ہوں،مفتی گلزار حسین نعیمی

02 اگست 2021

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےزیر اہتمام لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقدہ قرآن واہل بیت ؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ تحریک اہل حرم پاکستان مفتی گلزار حسین نعیمی نے کہا کہ آج یہ اجتماع جو قرآن واہل بیت ؑ کے عنوان سے منعقد ہوا جس میں شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے میں اس اجتماع میں شرکت کو اپنے لیئے سعادت سمجھتا ہوں ، جنہوںنے دین متین کیلئے طاغوت کے آگےسر نہیں جھکایا اور اپنی جانیں قربان کیں ان کا ذکر میرے لیئے باعث برکت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جو قرآن و اہل بیت ؑ کے ساتھ محبت اللہ کی طرف سے فرض اور حکم ہے، جو قرآن سےمحبت کرے اور اہل بیتؑ سے محبت نہ کرے اس کی محبت ادہوری ہے، اہل بیتؑ سے محبت اللہ کی جانب سے عائد کردہ فرائض میں شامل ہے، نماز بھی محبت و ذکر اہل بیتؑ کےبغیر قبول نہیں، آج شہید علامہ عارف الحسینیؒؒ صرف اہل تشیع نہیں بلکہ ہر اہل حق لیئے عظیم رہنما ہیں، طاغوتی قوتوں کو یاد رکھنا چاہئے کہ شہید عارف حسینی،شہید حسن جان، شہید سرفراز نعیمی کو شہید کرکے بھی تم ناکام رہے ہم ان شہداء کے مشن کے ساتھ میدان میں حاضر ہیں اور حق وسچ گوئی سے دستبردار نہیں ہوسکتے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree