عزادار اپنی مجالس کو برپا کریں اور حکومت کے کسی بھی اوچھے ہتھکنڈے کو قبول نہ کریں، صفدر حسین خان

16 اگست 2021

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری عزاداری سیل صفدر حسین خان نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں عزاداروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے جو آئین پاکستان کے کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، مظفرگڑھ، وہاڑی، ملتان اور خانیوال میں امام بارگاہ کی چار دیواری میں منعقد ہونے والے مجالس پر بھی ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں جن کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ عزاداری امام حسین  ہماری شہ رگ حیات ہے اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ ناقابل قبول ہے، کربلا حریت اور آزادی کی سب سے بڑی درس گاہ ہے ہم نے کربلا سے یہ سبق سیکھا ہے کہ حق کی خاطر جانوں کا نذرانہ بھی پیش کرنا پڑے تو اس کی بھی پرواہ نہیں کرنی۔

صفدر حسین خان نے مزید کہا کہ عزادار اپنی مجالس کو برپا کریں اور حکومت کے کسی بھی اوچھے ہتھکنڈے کو قبول نہ کریں، صدیوں سے عزاداری کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں لیکن کل بھی اس عزاداری کو روکنے والے ناکام رہے اور آج بھی ناکام و نامراد ہوں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ روز عاشور کے بعد جنوبی پنجاب بھر میں ہونے والی ایف آئی آرز کے خلاف ہائیکورٹ میں جائیں گے۔ ہم جنوبی پنجاب اور پنجاب حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ عزاداروں کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہیں وگرنہ حالات کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree