آئی ایس اوکےوفدکی ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ قاضی نادر علوی کو ممبر متحدہ علماءبورڈ پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد

18 اپریل 2022

وحدت نیوز(ملتان) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے ڈویژنل صدر ڈاکٹر جوہر عباس نے وفد کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنما و پرنسپل جامعہ شہید مطہری علامہ قاضی نادر حسین علوی کو متحدہ علماء بورڈ پنجاب کا ممبر مقرر ہونے پر مبارکباد دی، اس موقع پر آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل کابینہ کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

آئی ایس او ملتان ڈویژنل صدر ڈاکٹر جوہر عباس نے علامہ قاضی نادر حسین علوی کے ممبر متحدہ علماء بورڈ مقرر ہونے پر اسے خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ علامہ قاضی نادر حسین علوی جنوبی پنجاب کی ایک توانا آواز ہیں اور جنوبی پنجاب کے بہتر نمائندگی کر سکتے ہیں۔ اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ متحدہ علماء بورڈ میں کتابت اور سوشل میڈیا کی آڑ مین شیعہ نوجوانوں کے خلاف ہونے والی یکطرفہ کاروائیوں کی روک تھام  کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree