وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ میڈیا سیل سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں ایم ڈبلیوایم کے رہنماعلامہ ولایت حسین جعفری نے کہا ہے کہ اتحاد امت سے ہی عالمی استعماری طاقتوں کے سازشوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے دنیا بھر میں جاری کشت و خون میں مغربی لیبرل طاقتیں ملوث ہیں۔نام نہاد اسلامی تحریکوں کو بنانے اور انہیں مالی عسکری سپورٹ کرنے والوں کا مقصد اسلام کے نام پر شیعہ سنی مسلمانوں کا قتل عام کرکے سارا ملبہ مسلمانوں پر ڈالنا ہے۔اب بھی وقت ہے کہ امت مسلمہ ایک امت واحدہ بن کر احکامات الہی پر من و عن عمل کرتے ہوئے ان سازشوں کو ناکام بنائیں  بلخصوص شیعہ سنی اپنی صفحوں میں اتحاد پیدا کریں تاکہ اسلام دشمن عناصر اپنی مزموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان تمام مکاتب فکر کے درمیان عملی وحدت کا داعی ہے اسی سلسلے میں نبی اکرم صل اللہ علیہ و الہ وصلم کی ولادت باسعادت کے موقع پر 12 ربیع الاول سے 17 ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منائیں گے۔درود و سلام کے محافل منعقید کرنے کے ساتھ ساتھ مساجد میں علماء کرام امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و اتفاق پر زور دیں گے۔

 وحدت نیوز(اسلام آباد ) شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کی 29ویں برسی کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام  پریڈ گراونڈ اسلام آباد میں منعقدہ مہدی برحق کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے  جمیعت علمائے پاکستان (نیازی) کے مرکزی رہنما ڈاکٹر امجد حسین چشتی نے کہا کہ آج اس اسٹیج پر شیعہ سنی علما کا اجتماع اس حقیقت کا عکاس ہے کہ شیعہ سنی میں کوئی اختلاف نہیں۔ ہمارے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات ہمیشہ قائم رہیں گے۔ جمیعت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما پیر عثمان نوری نے کہا کہ شیعہ سنی قوتوں نے مل کر اس ملک کی حفاظت کرنی ہے۔ اتحاد امت مصطفے کے صدر پیر شفاعت رسول نوری نے کہا کہ اتحاد امت کے لیے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا اخلاص لائق تحسین ہے، ہم اس اتحاد کے فارمولے کو تسلیم نہیں کرتے جس میں ظالم و مظلوم کو ایک صف میں کھڑا کیا جائے۔ ہمارے پاس اتحاد کا فارمولا محبت محمدﷺ و آل محمد ﷺ ہے۔ پاکستان کے سیاسی، مذہبی اور علمی حلقے یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ پاکستان کی بنیاد دو قومی نظریہ ہے، اس سے انحراف پاکستان کی بقا کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے جماعت اسلامی کے تحت منصورہ میں منعقدہ نظام مصطفیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ عالمی سطح پر دو بلاکوں میں تقسیم ہو چکی ہے، ایک بلاک مغربی ممالک کی ریشہ دوانیوں میں شریک کار ہے دوسرااس کے مقابل حالت قیام میں، القائدہ اور داعش جیسے فتنےاستعماری قوتوں اور بعض نام نہاد اسلامی ممالک کی مشترکہ پیداوار ہیں، جبتک دینی جماعتیں سیاس، مسلکی،مادی مفادات سے صرف نظرکرکےمتحدنہیں ہوتیں امت کی ذلت کا سفرجاری رہے گا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی  موجودہ حکمران جماعت عالمی استکباری ایجنڈے کی تکمیل کے لئے اسلامی جمہوری اقتدارکے مقابل لبرل اور سیکولراقتدارکی ترویج میں کوشاں ہیں ، جس کی مثال حالیہ دنوں ممتاز قادری کی پھانسی اور تحفظ حقوق نسواں بل ہے، حکمران اپنی کرپشن اور لوٹ مار پر پردے ڈالنے کیلئے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں تاکہ عوام کو مختلف ایشوزمیں الجھا کر اپنا راستہ ہموار کرسکیں ۔

وحدت نیوز (راولپنڈی) ملک بھرمیں تمام مسلمانوں نے نواسہ رسول امام عالی مقام حضرت امام حسین  کی عظیم قربانی کی یاد میں مجالس محافل اور جلوس ہائے عزاء کے انعقاد میں  اتحاد امت کا عملی مظاہرہ کرکے دشمنوں کی سازش کو ناکام بنا دیا ،امام عالی مقام  کی عظیم قربانی کا مقصد ظلم و تشدد کی نفی اور اسلامی اقدار کے تحفظ کیلئے تھا آج امت مسلمہ کی کامیابی اسی میں ہے کہ وہ مشن حسینی پر عمل کرتے ہوئے وقت کی ظالم جابر قوتوں اور انتہا پسند دہشت گردوں کیخلاف علم بغاوت بلند کرے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے راولپنڈی میں مرکزی جلوس کے اختتام پرامام بارگاہ قدیمی میں  عزاداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں پرامن طریقے سے جلوس ہائے عزا کا انعقاد کا سہرا امت مسلمہ کی وحدت اور بھائی چارے کے سر ہے آج شیعہ سنی میں تفرقہ ڈالنے والے اسلام اور ملک دشمن گروہ کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ہے، انشااللہ جس طرح عاشور پر ہمارے اہلسنت بھائیوں نے جس اتحادکا مظاہرہ کیا انشااللہ ماہ ربیع الاول میں ملت جعفریہ اتحاد امت کا مثالی عملی مظاہرہ اپنے اہلسنت بھائیوں کیساتھ مل کر کرینگے، انہوں نے اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے یوم عاشور کے ملک بھر میں سکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی قانون اور آئین کی عملداری میں کردار ادا کرتے رہینگے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree