وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی سیکرٹری امور تربیت خانم نرگس سجاد جعفری نے ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے خواتین کے شعیہ مدرسہ پر چھاپے کی شدید مذمت کی ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ایسی کاروائیوں سے ملت تشیع میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رھا ہے.  NAP کے تحت دہشتگردوں کے خلاف کاروائیاں کرنے کے بجائے پر امن شعیہ اور اہلسنت مکتب فکر کو نشانہ بنایا جارہا ہے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں خانم نرگس کا کہنا تھا کہ اس انداز کی بلاجواز کاروائیوایوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ اس طرح ہمارے حوصلوں کو توڑا نہیں جاسکتا  حکومت وقت ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائے ۔

انھوں نے کہا کہ ۲ ستمبر کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرئڑی جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پنجاب ہاوس پر دھرنے کا اعلان کیا تھا، جس پر پنجاب حکومت نے رابطہ کرکے ان مسائل(عزادری میں روکاوٹ، بلا جواز گرفتاری، ذاکرین پر پابندی وغیرہ) کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی مگر موجود حالت دیکھ کر انداز ہوتا ہے کہ حکومت شیعہ مسلمانوں کے ساتھ اپنا رویہ تبدیل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے ۔

وحدت نیوز(کراچی) ملت جعفریہ پاکستان 18اٹھارہ ذوالحج تا24چوبیس ذوالحج ہفتہ ولایت مناے گئی۔ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے وحدت ہاوس سے جاری اپنے بیان میں کہاکہ18اٹھارہ ذوالحج تا24چوبیس ذوالحج ہفتہ ولایت منانے کا اعلان کرتے ہیں۔ حج الوداع کے روز پیغمبر اکرم کے توسل سے خدا نے دین کو مکمل کر دیا اور حضرت محمد ﷺ نے تاریخی خطبہ ارشاد فرمایا جس میں ولایت حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے سپرد کی گئی۔

اٹھارہ ذوالحج کی مناسبت سے عید غدیر کے عنوان سے ملک بھر کی طرح کراچی شہر میں بھی چراغاں ،سیمینارز،لیکچرز،اور دیگر تربیتی پروگرام سمیت محافل میلاد کا انعقاد کیا جائے گا اور جس میں اٹھارہ ذوالحج کی اہمیت کے عنوان پر علماء اور اسکالرز خطابات کریں گے اور اس عظیم عید کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔علامہ مختار امامی نے مزید کہا کہ مسلم امہ کے اتحاد اور یگانگت کے لئے عید غدیر کا موقع انتہائی اہمیت کا حامل ہے تاہم تمام مسلمانوں کو چاہئیے کہ اس موقع پر غدیر اور ولایت کا حق ادا کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے آرگنائزر علامہ اقبال بہشتی نے مہمند ایجنسی میں نماز جمعہ کے موقع پر ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ نمازیوں کو خون میں نہلانا کہاں کا اسلام ہے، دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کی ضرورت ہے۔ ’’وحدت نیوز‘‘ کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں امن کے قیام کیلئے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انجام تک پہنچانا ہوگا، مہمند ایجنسی میں ہونے والا دھماکہ قابل مذمت ہے، دہشتگردوں نے خانہ خدا میں بے گناہ نمازیوں کو شہید کرکے بہت بڑا ظلم کیا ہے، مجلس وحدت مسلمین روز اول سے یہ مطالبہ کر رہی ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی جانی چاہئے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے دورہ کوئٹہ کے موقع پر نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں حالات حاضرہ پر روشنی ڈالی اور زائرین کے حوالے سے دست بستہ اہلیان کوئٹہ سے گزارش کی کہ انکی خدمت کریں، ان کا کہنا تھا کہ وہ حکومتی عہدیداروں کو مجبور کرائینگے کہ وہ زائرین کو تحفظ کے ساتھ ساتھ ان کی عزت، تکریم، تعظیم کا خیال رکھیں اور محرم الحرام میں اضافی کانوائے کا اہتمام کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ زائرین کی خدمت کے حوالے سے وہ افراد ذمہ داری ادا کریں جو حوصلہ رکھتے ہوں، کیونکہ زائرین بھی مختلف سوچ و فکر کے ہوتے ہیں اور انکی باتوں کو برداشت کریں۔ آئمہ (ع) کی وجہ سے۔ علاوہ ازیں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے وفد کے ہمراہ جن میں ایم پی اے آغا رضا، ملک اقرار حسین، عباس علی، علامہ سید ہاشم موسوی، علامہ ولایت حسین جعفری اور انوار نقوی شامل تھے، بلوچستان بار کونسل کی کابینہ کے عہدیداران اور دیگر ممبران سے ملاقات کی اور (سانحہ 8 اگست سول ہسپتال کوئٹہ) خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا، شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

وحدت نیوز(کراچی) وحدت یوتھ کراچی ڈویژن کے زیر انتظام تین روزہ آل کراچی یوتھ ڈیفنس ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کا باقائدہ آغا ز نشتر پارک کراچی میں ہو گیا ہے، اس ٹورنامنٹ میں کراچی بھر سے سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ، اس ڈے نائٹ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو مبلغ پچاس ہزار روپے انعام دیا جائےگا، اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی مرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ہوں گے، واضح رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کو کلر کٹس بھی فراہم کی گئی ہیں ، کراچی کے جوانوں نے ایم ڈبلیوایم یوتھ کی اس کاوش کو خواب سراہا ہے اور آئندہ بھی اس طرح کے ایونٹس کے انعقاد پر زور دیا ہے ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی ڈپٹی آرگنائزرمولاناسہیل اکبر شیرازی نے خان پور تحصیل شکارپورسندھ میں عید کے دن خودکش دھماکہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہرطرف دہشتگردی کا راج ہے لگتا ہے اس ملک میں کوئی حکمراں نہیں ہے آئے دن ملت تشیع کو نشانہ بنایا جارہا ہے شیعہ قوم دھماکوں سے ڈرنے والی نہیں ہے شہادت ہمارا ورثہ ہےہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک بھرمیں دہشتگرد جماعتوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے  او ردہشتگردی  ختم کرنے کیلئے موثر اقدامات کریں اورانکے سہولت کاروں کو گرفتار کیا جائے اس واقعہ میں شہیدو زخمی بہادر جرائت مند پولیس اہلکاروں اورنمازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنکی بروقت کاروائی نے بڑے سانحہ سے بچالیا حکومت انکے علاج معالجہ کا مناسب  بندوبست کرے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree