صدر مجلس علماء مکتب اہلبیتؑ پنجاب علامہ گلزارفیاضی کی سید حسین زیدی سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت

20 مئی 2024

وحدت نیوز(لاہور)مجلس علماء مکتب اہلبیتؑ کے صوبائی صدر جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ گلزار فیاضی نے صوبائی سیکرٹریٹ میں صوبائی سیکرٹری سیاسیات جناب سید حسین زیدی سے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور سید حسین زیدی سے ان کے مرحوم بھائی  سید حسن زیدی کی وفات پر تعزیت پیش کی ۔ اس موقعہ پر صوبائی سیکرٹری مالیات مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب سید فصاحت علی بخاری ،ضلعی صدر عزاداری ونگ مجلس وحدت مسلمین  ضلع لاہور جناب سید فخر حسنین رضوی ، ضلعی رہنما یونٹ صدر مجلس وحدت مسلمین علامہ اقبال ٹاؤن ضلع لاہور جناب سید یاسر زیدی بھی موجود تھے ۔

سب مسئولین نے سید حسین زیدی سے فردا فردا تعزیت کی اور ان بھائی سید حسن زیدی مرحوم کی بلندی درجات کے دعائے مغفرت کی ۔ جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ گلزار فیاضی صوبائی صدر مجلس علماء مکتب اہلبیت نے کہا کہ جو بھی محبت اہلبیت علیہم السلام دل میں لیئے اس دنیا سے رخصت ہوئے ہوا وہ شہید ہے ۔ سید حسین زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات نے تمام صوبائی اور ضلعی رہنماؤں کا ان کے مرحوم بھائی کے لئے تعزیت کرنے اور دعائے مغفرت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree