رکن شوریٰ عالی ایم ڈبلیوایم علامہ عبدالخالق اسدی کی سید حسین زیدی سےملاقات ، انکے بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی

20 مئی 2024

وحدت نیوز(لاہور) شوری عالی کے معزز رکن وسابق صوبائی صدر پنجاب مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب علامہ عبد الخالق اسدی نے لاہور صوبائی سیکرٹریٹ ایم ڈبلیو ایم میں صوبائی سیکرٹری سیاسیات جناب سید حسین زیدی سے ملاقات کی اس ملاقات میں نجم عباس خان ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور ،سنیئر ضلعی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور جناب آفتاب ہاشمی ودیگر ضلعی عہدیدار بھی موجود تھے ۔

جناب عبد الخالق اسدی نے شوری عالی مجلس وحدت مسلمین  پاکستان کے معزز ممبران کی نمائندگی کرتے ہوئے سید حسین زیدی سے ان بھائی مرحوم سید حسن زیدی کی وفات پر تعزیت کی اور اظہار افسوس کیا ۔ معزز رکن شوری عالی نے بتایا کہ سید حسن زیدی مرحوم کے لئے شوری عالی کے اجلاس میں فاتحہ خوانی کی گئی ۔ اسی طرح ان دیگر مرحومین کے لئے مجلس وحدت مسلمین سے وابستہ افراد اس دوران وفات پاگئے اور بالخصوص مرحوم سید حسن زیدی کی بلندی درجات کے لئے دعائے مغفرت بھی کرائی گئی ۔

عبد الخالق اسدی نے سید حسین زیدی سے تعزیت کے علاؤہ کئی اہم امور پر گفتگو بھی کی دونوں رہنمائوں کے مابین پنجاب کی سیاسی صورتحال پر ڈسکشن ہوئی ۔

سید حسین زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات نے پنجاب ہونے والے عام انتخابات اور ضمنی انتخابات کے حوالے سے شوری عالی کے معزز رکن کو بریف کیا ۔ ضلعی اور صوبائی کابینہ کے الیکشن مہم میں تعاون کرنے کا خصوصی طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس بار پنجاب میں جو صورتحال بنی وہ سب کے سامنے ہے ۔

الحمد للّٰہ ان ساری مشکلات کے باوجود پنجاب میں ایک سیٹ حاصل کرنا اور پنجاب اسمبلی میں مجلس وحدت کی نمائندگی کا ہونا ہم سب کے لئے ایک نیک شگون اور احسن اقدام تھا ۔

یہ سب ایک ٹیم ورک کی صورت میں سامنے آیا مرکزی ، صوبائی اور ضلعی مسئولین کے تعاون کے بغیر یہ ممکن نہ تھا ۔ سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات کی دن رات کی انتھک محنت کے نتیجے میں الحمدللہ آج ہم سینٹ ،قومی اور صوبائی اسمبلی میں موجود ہیں ۔
جناب عبد الخالق اسدی صاحب نے صوبائی سیکرٹری سیاسیات جناب سید حسین زیدی کی خالصانہ کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے شعبے کی الیکشن میں کامیابی پر انہیں مبارک باد پیش کی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree