وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاک چین اقتصادی رہداری منصوبے میں مزید تاخیرعوامی شکوک و شبہات میں اضافے اور ان مخفی ہاتھوں کو تقویت دینے کا باعث بنے گا جو پاکستان کی اقتصادی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے میں مصروف ہیں۔آل پارٹیز کانفرنس میں اکنامک کوریڈور کے حوالے سے طے شدہ فیصلوں سے انحراف ملکی ترقی و استحکام کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتاہے۔جو شخصیات گلگت اور بلتستان کے آئینی حقوق کے لیے دوالگ الگ معیار وضح کررہی  ہیں وہ پاکستانی اقتصادی ترقی کی راہ میں رکاوٹ پیدا کر کے ملک دشمن قوتوں کے ایجنڈے کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں۔بھارتی زبان بولنے والے ان موقعہ پرست سیاستدانوں کے لیے سخت زبان استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔اقتصادی راہدری کے ثمرات اس وقت تک حقیقی معنوں میں حاصل نہیں کیے جا سکیں گے جب تک اس میں گلگت بلتستان سمیت ملک کے تمام صوبوں کی حصہ داری نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے وزیر اعلی حفیظ الرحمن کے حوالے سے میڈیا میں یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ کشمیر کمیٹی کے سامنے انہوں نے آئینی حقوق کا حقدار صرف گلگت اور دیامر کو ٹھراتے ہوئے سکردو اور استور کو کشمیر کا حصہ قرار دیا ہے۔مسلم لیگ نون کے منظور نظر وزیر اعلی نے گلگت بلتستان کو تقسیم کرنے کی بات کر کے اپنی اصلیت ظاہر کر دی ہے۔ گلگت بلتستان کے حوالے سے کوئی بھی ایسا فیصلہ یا اقدام قطعی قابل قبول نہیں ہو گا جو گلگت بلتستان کی وحدت میں رخنہ ڈالے۔

وحدت نیوز (اسلام اباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور روابط ملک اقرار حسین کو چیئرمین مرکزی کنونشن نامزدکردیا گیا ہے، اس بات کا فیصلہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی زیر صدارت ایم ڈبلیوایم کی مرکزی کابینہ کے اجلاس میں اتفاق رائے سے کیا گیا، ملک اقرارحسین ماہ اپریل میں اسلام آباد میں  منعقدہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تین روزہ مرکزی تنظیمی وتربیتی کنونشن کے چیئرمین کی حیثیت سے ذمہ داری انجام دیں گے، کنونشن کے انعقاد کے سلسلے میں تمام تنظیمی عہدیداران سے روابط ، علمائے کرام اور مہمانان گرامی کو دعوت دینے سمیت کنونشن کی کاروائی کو چلانے کے مجاز ہوں گے۔

وحدت نیوز (ہالا) مٹیاری میں مخدوم امین فہیم مرحوم کی خالی ہونے والی نشست این اے218پر ضمنی انتخاب18جنوری کو منعقد ہونے جارہے ہیں ،اس نشست پر مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوار سید فرمان علی شاہ کا مقابلہ پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوارمخدوم سعید الزمان سے ہے،واضح رہے کہ پی پی پی امیدوارسعید الزمان تکفیری سوچ کا حامل انتہائی متعصب شخص ہے، جس کا عقیدہ ہے کہ جشن میلاد النبیﷺمنایا بدعت ہے، قائد اعظم کافر ہیں ،شیعوں کو غیر مسلم قرار دیتا ہے،کربلا کو دوشہزادوں کی جنگ قرار دیتا ہے نعوذباللہ اور اب تک 8سے زائد شیعہ مخالف کتب تحریر کر چکا ہے، مٹیاری مخدوموں کا مضبوط قلعہ تصور کیا جاتا ہے ،لیکن مجلس وحدت مسلمین نے ظالم تکفیری کے مقابلے میں امیدوار کھڑا کرکے ایک مرتبہ پھر عصرکی یزیدی قوت کونتائج کی پروا کیئے بغیر للکارا ہے،فرمان علی شاہ کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماعلامہ اعجاز بہشتی نے کہا کہ غریبوں اور محروموں کے حقوق کی جنگ لڑنا سنت آئمہ اور انبیاء ہے، مٹیاری کے عوام نے گذشتہ کئی دہائیوں سے وڈیروں ،جاگیر داروں اور مخدوموں کو ووٹ دیئے لیکن آج تک ووٹ دینے والے غریب عوام کی تقدیر نہ بدل سکی، افسوس کی بات تو یہ ہے کہ اس ترقی یافتہ دور میں بھی عوام ، صفائی ، صحت اور تعلیم کی بنیادی ضروریات سے بھی محروم ہیں ، فرمان شاہ نے غریبوں کی داد رسی کے کیلئے وڈیرہ شاہی سے ٹکر لی ہے، اب تو بات اور آگے نکل چکی ہے، حسینیوں سے ووٹ لینے کیلئے پی پی پی نے ایک متعصب تکفیری امیدوار کو ٹکٹ دیا ہے، تکفیریت کے مقابل خیمے کو ووٹ دینا عبادت بھی ہے اور عین جہاد بھی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے ضلعی سیکریٹری جنرل علامہ اختر عباس نے کہا کہ ہم ہر صورت میدان میں حاضررہیں گے، تکفیریت کے سامنے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے ،ایم ڈبلیوایم کے امیدوار برائے این اے218سید فرمان علی شاہ نے کہا کہ حسینی ہونے کے ناطے تکفیری کے مقابل میدان میں کھڑا ہوا ہوں اور خون کے آخری قطرے تک میدان میں ڈٹا رہوں گا۔

وحدت نیوز (سندھ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اندرون سندھ کے مختلف اضلاع کا چھ روزہ تنظیمی دورہ کیا، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی دورے کے دوران جیکب آباد، شکار پور، سکھر، لاڑکانہ ، کندھ کوٹ،دادو، مٹھیاری،حیدرآبادپہنچنے پر عوام کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا، عوام کی جانب سے اپنے بہادر، نڈراور شجاع رہنما کا پھول نچھاور کرکے اور لبیک یاحسین ؑ کی صداؤں میں خوش آمدید کہاگیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال ،یعقوب حسینی اور صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مختارامامی بھی موجود تھے ، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اپنے چھ روزہ دورہ سندھ کا آغاز جیکب آبادسے کیا جہاں انہوں نے سانحہ شب عاشورکے شہداء کے چہلم کے سلسلے میں منعقدہ عظمت شہداء کانفرنس سے خطاب کیا، اس موقع پر شیعہ سنی عوام وقائدین سمیت ہندو، سکھ ، عیسائی برادری اور خانوادہ شہداء کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مرکزی امام بارگاہ شاہ نجف سکھرمیں علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کے زیر اہتمام منعقدہ محفل میلاد میں شرکت کی اور خواتین سے خطاب کیا اس موقع پرعلامہ سید عالم شاہ موسوی بھی موجود تھے،کندھ کوٹ پہنچنے پر ضلعی سیکریٹری جنرل میر فائق علی جکھرانی نے کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد کے ہمراہ بائی پاس پر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا استقبال کیااور انہیں جلوس کی صورت میں مرکزی امام بارگاہ تک پہنچایااس موقع پر کارکنان نے علامہ راجہ ناصرعباس پر گلپاشی کی اور فلک شگاف نعرے بازی بھی کی،علامہ راجہ ناصرعباس نے کندھ کوٹ میں درگاہ حضرت جمن شاہ بخاری پر حاضری دی ،فاتحہ خوانی اور وہاں موجود ذائرین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سننے ،بعدازاں علامہ ناصرعباس جعفری میر فائق جکھرانی کی ہمشیرہ کے گھر پہنچے جہاں انکے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی، کندھ کوٹ کی مرکزی جامع مسجد میں منعقدہ ایم ڈبلیوایم کی ضلعی شوریٰ کے اجلاس کی صدارت کی اور تنظیمی عہدیداران سے خطاب کیا،علامہ راجہ ناصرعباس نے کندھ کوٹ کے ایک قدیمی دینی مرکز کا بھی دورہ کیا وہاں موجود طلاب اور اساتیذنے علامہ راجہ ناصرعباس کا شانداراستقبال کیا، علامہ راجہ ناصرنے طلاب اور اساتیذسے انکے مسائل سننے اور بعض مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی،علامہ راجہ ناصرعباس نے صوبائی وضلعی رہنماؤں اور مقامی علمائے کرام اور عمائدین کے ہمراہ کندھ کوٹ میں شہید آیت اللہ باقرالنمرکی سعودی حکومت کے ہاتھوں غیر منصفانہ سزائے موت کیخلاف ہنگامی پریس کانفرنس کی، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے وفدکے ہمراہ متولی درگاہ دوے شاہ سید دیدار علی کے گھر جاکر انکی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت کی اورمرحومہ کی بلندی درجات کیلئے دعائے خیر کی،دورہ کندھ کوٹ کے اختتام پرعلامہ مختارامامی اور ضلعی سیکریٹری جنرل میر فائق علی جکھرانی کے ہمراہ علامہ راجہ ناصرعباس نے مقامی عمائدین اور مختلف ملی تنظیمات کے عہدیداران سے ملاقات کی ۔

لاڑکانہ کی تحصیل ماھوٹا پہنچنے پر کارکنان کی جانب سے شانداراستقبال کیا گیااور جلو س کی صورت میں علامہ راجہ ناصرعباس کو مرکزی امام بارگاہ قائم آل محمد ؑ لایا گیا،جہاں علامہ راجہ ناصرعباس نے ایم ڈبلیوایم کے کارکنان اور علاقہ عوام سے خطاب کیا،بروز اتوار شیخ باقرالنمر کے بہیمانہ قتل اور آل سعود کے جرائم کے خلاف نکالی گئی ریلی کی قیادت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کی اس ،موقع پر ایم ڈبلیوایم ، شیعہ علماء کونسل اور اصغریہ آرکنائزیشن کے کارکنان اور رہنماؤں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی،ایم ڈبلیوایم ضلع لاڑکانہ کے تحت جشن میلاد الصادقین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے خصوصی خطاب علا مہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کیا، کانفرنس میں شہر کی معزز شخصیات ، علمائے کرام، وکلاء اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اپنے دورے کے درمیانی مرحلے میں مورو پہنچے جہاں کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے اپنے محبوب لٰیڈرکا فقید المثال استقبال کیا، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کو جلو س کی صورت میں مرکزی امام بارگاہ لایا گیا جہاں انہوں نے ایم ڈبلیوایم کے کارکنان اور علاقہ عوام کے اجتماع سے خطاب کیا، بعد ازں خطاب شیخ آیت اللہ باقر النمر کے مظلومانہ شہادت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے خصوصی خطاب کیا،الصبح علامہ راجہ ناصرعباس نے دولت پور میں میڈیا کے نمائندگان سے قومی وبین الاقوامی سیاسی صورت حال پر گفتگو کی۔

سکرنڈ پہنچنے پر شیعہ علماء کونسل کے ضلعی صدرعلامہ دلدار حسین اور ایم ڈبلیوایم کے کارکنان سمیت عوام کی بڑی تعداد نے علامہ راجہ ناصرعباس کا شایان شان استقبال کیا، علامہ راجہ ناصرعباس استقبالی شرکاء کے ہمراہ ہائی وے سے پیدل سکرنڈ شہرمیں داخل ہوئے ، بعد ازاں مدرسہ مرتضیٰ ؑ میں عوامی اجتماع سے خطاب کیا اور عوام کے سوالات کے جوابات دیئے،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سکرنڈ سے روانگی سے قبل میڈیا کے نمائندگان سے خصوصی گفتگو بھی کی۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اپنے دورہ سندھ کے اختتامی مرحلے میں بھٹ شاہ پہنچے ہالا بائی پاس پر کارکنان کی بڑی تعداد نے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا فقید المثال استقبال کیا،کاروں اور سینکڑوں موٹر سائیکلوں پر سوار کارکنان نے جلوس کی صورت میں علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کو درگاہ حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی پہنچایا جہاں انہوں نے چادرچڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، بعدازاں علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ایم ڈبلیوایم کے نامزدامیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 218فرمان علی شاہ کی انتخابی ریلی میں شرکت کی اور خطاب کیا، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے درگاہ شاہ لطیف کے باہر منعقدہ ایم ڈبلیوایم کے نامزدامیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 218فرمان علی شاہ کے انتخابی جلسے سے بھی خطاب کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے صوبائی رہنماؤں سمیت ضلعی سیکریٹری جنرل مولانا اختر عباس اور دیگر بھی موجود تھے

علامہ راجہ ناصرعباس کی دورے کے اختتام پر حیدرآباد پہنچنے پر ایم ڈبلیوایم کے ضلعی رہنماؤں اور کارکنان نے سادات کالونی آمدپر علامہ راجہ ناصرعباس کا شاندار استقبال کیااور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ایم ڈبلیوایم کے کارکنان کے ساتھ تنظیمی نشست سے خطاب کیااور مرکزی تنظیم عزا کیجنرل سیکریٹر ی کے گھر جاکر انکی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہارکیا، بعدازاں علامہ راجہ ناصرعباس نے لطیف آباد کی مقامی امام بارگاہ میں ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کے وفدکے ساتھ ملاقات کی اور ان سے خطاب کیا، ڈاکٹر غضنفرعباس کے گھر پر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے بزرگ عالم دین علامہ حیدرعلی جوادی اور عمائدین سے ملاقات کی علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مرکزی دفتر تنظیم عزاداران سیدالشہداء ؑ کا بھی دورہ کیا اور انکے ممبران سے خصوصی ملاقات اور گفتگو کی ، علامہ راجہ ناصرعباس نے حیدرآباد کی قدیمی دینی درسگاہ مشارالعلوم کا دورہ کیا، اس موقع پر مدرسہ کے مہتمم نے علامہ راجہ ناصرعباس کا استقبال کیا علامہ راجہ ناصرعباس نے طلاب اور اساتیذ مدرسہ سے ملاقات کی انکے مسائل دریافت کیئے اور مسائل کے حل میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

ٹنڈوجام پہنچنے پر علاقہ عوام اور کارکنان کی بڑی تعدادنے علامہ راجہ ناصرعباس کا فقید المثال استقبال کیااورمنوں پھولوں کی پتیاں ان پر نچھاورکی ،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے گاڑی سے اتر کر تمام استقبالی شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور مصافحہ کیا،معروف نوحہ خواں میوہ خان کلیری کے آبائی گاؤں گوٹھ سائیں داد کلیری پہنچنے پر علاقہ عوام اور ایم ڈبلیوایم کے کارکنان نے علامہ راجہ ناصرعباس کو بھرپور اندازمیں خوش آمدید کہاان پر گلپاشی کی علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے گوٹھ سائیں داد کلیری کی مرکزی امام بارگاہ میں عوامی اجتماع سے خصوصی خطاب کیا، گوٹھ بچو خان کلیری میں جشن میلاد الصادقین ؑ سے خطاب کیلئے پہنچنے پر مقامی شہریوں اور ایم ڈبلیوایم کے کارکنان کی بری تعداد نے علامہ راجہ ناصرعباس کا شایان شان انداز میں استقبال کیا، جلوس کی صورت میں علامہ راجہ ناصرعباس کے قافلے کو جلسہ گاہ تک پہنچایا گیا ،جلسہ میلاد الصادقین ؑ میں علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت دیگر شیعہ سنی رہنماؤں اور نعت خوانوں نے خطاب کیا، دورے کے آخری روز علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے الھدادچنڈ گوٹھ میں درگاہ سید حجرت امام علی شاہ بخاری کے مزارپر حاضری دی پھولوں کی چادرچڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر علاقہ عوام اور ایم ڈبلیوایم کے کارکنان سمیت صوبائی رہنما ندیم جعفری بھی علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے ہمراہ تھے ،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے الھدادچنڈ گوٹھ میں ایم ڈبلیوایم کے کارکنان اور سابقہ بلدیاتی امیدواروں سے بھی خصوصی ملاقات ، علامہ راجہ ناصرعباس نے الھدادچنڈ گوٹھ کی مسجد امام زمانہ عج میں قائم قرآن سینٹر کا خصوصی دورہ کیاوہاں زیر تعلیم بچے اور بچوں سے گفتگو کی اور علیحدہ علیحدہ تمام بچوں سے مصافحہ کیا۔

وحدت نیوز (ٹوبہ ٹیک سنگھ) سعودی حکمران یہود و نصاریٰ کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں اور امت مسلمہ کو تفریق کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں جن کو امت مسلمہ کبھی بھی کامیاب نہ ہونے دے گی، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام مرکزی امام بارگاہ جھنگ روڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے سعودی عرب میں ممتاز شیعہ عالم دین علامہ شیخ باقر النمر کو شہید کئے جانے کے خلاف نکالی جانے والی احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ہدایت حسین ہدایتی نے کیا، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری جنرل سید نثار حسین شمسی نے کی، جبکہ ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر آل سعود، سعودی حکومت اور امریکہ کے خلاف نعرے درج تھے، ریلی کے شرکاء جب جھنگ روڈ پر پہنچے تو وہاں پر احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا، احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے۔

علامہ ہدایت حسین ہدایتی نے مزید کہا کہ 34ممالک کے اتحاد کے نام پر امت مسلمہ کو تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے اور اگر پاکستانی حکمرانوں نے یہود و نصاریٰ کے ایجنٹوں کے زیر سایہ پرورش پانے والے ایسے کسی بھی اتحاد کا حصہ بننے کی کوشش کی تو اس کے خلاف بھرپور مزاحمت کی جائے گی، یہود و نصاریٰ جب خود ایران کے خلاف مختلف ہتھکنڈے استعمال کرنے کے باوجود اس کا کچھ نہ بگاڑ سکے تو انہوں نے اپنے ایجنٹ عرب حکمرانوں کا سہارا لیا ہے، امت مسلمہ کو اس سلسلہ میں باخبر رہتے ہوئے ایسی تمام سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید باقر النمر سعودی حکمرانوں سے آل رسولؐ اور اصحاب رسولؐ کو شایان شان طریقہ سے تعمیر کرنے، ان کا تقدس بحال کرنے، سعودیہ میں حقیقی اسلام محمدیؐ نافذ کرنے اور تمام امت مسلمہ کو برابر حقوق دینے کا مطالبہ کرنے کی پاداش میں شہید کردیئے گئے، دنیا بھر میں جمہوریت کا راگ الاپنے والے امریکہ کو سعودیہ میں غیر جمہوری حکومت کیوں قبول ہے، بعد ازاں ریلی کے شرکاء مرکزی امام بارگاہ میں پہنچ کر پُرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

وحدت نیوز (گلگت) عوامی ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام گلگت میں ایک اہم اجلاس کا انعقاد ہوا، جس میں عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماء نظام الدین، صفدر علی، فدا حسین، کریم خان، عثمان احمد، پروفیسر یاسف الدین، نائب خان، شیخ شبیر حکیمی، زکریا ایڈووکیٹ، شاہ عالم، حسنین رمل، رحمت علی، ممتاز ایڈووکیٹ، وجاہت علی کے علاوہ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء غلام عباس، آغا علی حیدر، ڈاکٹر علی گوہر، مطہر عباس و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ ہوا عوامی ایکشن کمیٹی ایک بار پھر عوامی حقوق کے لیے ملکر جدوجہد کرے گی۔ اجلاس میں شرکاء نے کہا کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اور تمام مسائل جوں کے تں ہیں۔ حکومت گندم کوٹے مین بتدریج کمی کر رہی ہے، جس سے جی بی میں قحط جیسی صورتحال ہے۔ حکومت کی جانب سے لوڈشیڈنگ کی کمی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں اور غریب عوام پر ٹیکسز کا بوجھ نئی صوبائی حکومت کا تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت واضح کرے کہ وہ ایکشن کمیٹی کا باقی ماندہ چارٹر آف ڈیمانڈ حل کرنا چاہتی ہے یا احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور کررہی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree