وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا رضوی (آغارضا)نے باچا خان یونیورسٹی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ابھی آرمی پبلک سکول حملے کا زخم بھرا ہی نہیں تھا کہ دہشتگردوں نے ہمارے مستقبل پر ایک اور حملہ کردیا۔ قیمتی جانوں کی قربانی کو ضائع نہ ہونے دیا جائے اور شہیدوں کے ساتھ وفا کرتے ہوئے دہشتگردوں کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصرکو ان کے ناپاک عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے، اگر دہشتگرد اور دہشتگردی کی سوچ رکھنے والے یہ سمجھ رہے ہیں کہ تعلیمی اداروں پر حملوں سے ہماری حوصلہ شکنی ہوگی اور یہ ہمارے تعلیم سے محرومی کی وجہ بنے گی ،تو یہ انکی بھول ہے۔ سب اس بات سے واقف ہوگئے ہیں کہ تعلیم ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہے اور اس سے محرومی کے تمام تر سازشیں ناکام ہونگے۔ ہماری قوم اپنی فلاح اور ترقی کیلئے تعلیم کے حصول کو جاری رکھے گی

انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے واقعات کا بڑھ جانا دہشتگردوں کو چھوٹ دینے کا نتیجہ ہے، اگر دہشتگردوں کے خلاف کاروائیاں کی جاتی اور انکی جڑین کاٹ لی جاتی تو آج ان دنوں کا سامنا نہیں کرنا پڑتا اور ابھی بھی اگر سخت اقدامات نہ اٹھائے گئے تو مستقبل میں مزید نقصانات کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ قوم دہشتگردوں کے خلاف متحد ہو جائے دہشتگردی کی سوچ کو ختم کرنے کیلئے کام کیا جائے۔ ہمیں یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ وطن عزیز پاکستان کا قیام ہی اسلام کے نام پر ہوا ہے اور اسے نقصان پہنچانے والا ہرگز مسلمان نہیں ہوسکتا، اسلام کے نام پر دھوکہ دے کر دہشتگردی کرانے کی ترکیب مزید نہیں چل سکتی۔

آخرمیں آغا رضا نے باچاخان یونیورسٹی حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات سے پورے ملک کو نقصان ہوا ہے اور ساری قوم انکے غم میں انکے ساتھ ہیں۔ اور ساتھ ہی ساتھ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی۔

وحدت نیوز (نیویارک) آل سعودکے ہاتھوں سعودی عرب میں غیر منصفانہ سزائے موت کا شکار ہونے والے معروف شیعہ عالم دین آیت اللہ نمرباقرالنمراور اسرائیل نواز نائیجرین آرمی کے ہاتھوں سینکڑوں شیعہ شہریوں کی ہلاکت اور نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف امریکہ کے شہر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرے میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے شیعہ سنی عوام سمیت ایم ڈبلیوایم کے ہمدردوں اور کارکنان  نے بڑی تعداد میں شرکت کی جنہوں نے ہاتھوں میں بینرزاور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پرشیخ نمر اور شیخ زکزکی کی حمایت اور آل سعوداور نائیجیرین حکومت کے خلاف نعرے درج تھے ، مظاہرین سے چیئرمین المصطفیٰ فائونڈیشن نارتھ امریکہ اور ولایت ٹی وی علامہ سید ظہیر الحسن نقوی کربلائی نے خطاب کیا۔

وحدت نیوز (مظفرگڑھ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما اور ضلع مظفرگڑھ کے سابقہ سیکرٹری جنرل مولانا زکریا عباس ترابی ہارٹ اٹیک کے باعث لاہور میں انتقال کر گئے، ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا زکریا عباس ایک اچھے مقرر ، مخلص اور درددل رکھنے والی شخصیت تھے۔ مولانا زکریا عباس ترابی کا آبائی علاقہ جھنگ بتایا جاتا ہے۔ مرحوم نے مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے قومی اور ملی خدمات انجام دیں۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں کونسلر کربلائی عباس علی نے آئے روز نوجوانوں کے منفی سرگرمیوں میں مبتلاہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے توجہ کا مرکز تعلیم کو ہونا چاہئے مگر معاشرے میں منشیات کے فروغ کی وجہ سے انکا زیادہ دھیان منفی سرگرمیوں پر ہیں۔ دن میں لاکھوں روپے صرف منشیات اور سیگریٹ نوشی کے خرید و فروخت پر خرچ ہوتے ہیں اور دوسری طرف ان سے لاحق ہونے والی بیماریاں الگ مسئلہ جبکہ ہمیں غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہئے جن سے نہ صرف ہم تندرست اور صحت مند رہتے ہیں بلکہ اس سے ایک خوشگوار ماحول کی تخلیق بھی ہوتی ہے۔ انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں منشیات کے فروغ کے خلاف اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ جب معاشرے میں افراد اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہونا شروع کردیتے ہیں تو اسکا نتیجہ ان کے بجائے انکے پیاروں کی تباہی کی صورت میں ابھر کر انکے سامنے آجاتی ہے۔ ہمارا ایک قدم ایک زندگی کو تبا ہونے سے بچا سکتا ہے، سیگریٹ نوشی کے نقصانات سے ہم سب واقف ہیں اسکے ساتھ ساتھ دیگر منشیات میں جو بھی مبتلاء ہوا ہے اسکی خواہش یہی رہی ہے کہ اس دلدل سے نکل کر اچھی زندگی بسر کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو افراد منشیات کے چنگل سے آزاد ہونا چاہتے ہیں انکے لئے بہترین طریقہ یہی ہے کہ غیر نصابی سرگرمیوں میں شرکت شروع کردے۔ کھیل اور دیگرغیر نصابی سرگرمیاں ایسے عوامل ہے جنہیں ہم منشیات کا متضاد قرار دے سکتے ہیں۔بیان کے آخر میں انہوں نے کہا کہ حکومتی اداروں کو چاہئے کہ وہ حرکت میں آئے اور منشیات کے کاروبار سے وابسطہ افراد کے خلاف کاروائیوں کا آغاز کرے اور مزید زندگیاں برباد ہونے سے بچائے۔

وحدت نیوز (کوٹ مٹھن) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے معروف صوفی بزرگ حضرت خواجہ غلام فرید ؒکےسالانہ عرس کے موقع پر قومی خواجہ فرید امن کانفرنس میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا، کوٹ مٹھن آمد پر سجادہ نشین دربار عالیہ خواجہ عامر فرید کوریجہ نےسینکروں مریدوں کے ہمراہ علامہ راجہ ناصرعباس کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، کانفرنس سے شیعہ سنی اکابرین سمیت پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما اور ڈاکٹر طاہر القادری کے فرزند صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نےبھی خطاب کیا، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ پاکستان اولیا ءاور اوصیاءکے ماننے والے شیعہ اور سنی عوام نے ہزاروں جانوں کے قربانیاں دے کر حاصل کیا، آج اولیاءکے منکر پاکستان کے خلاف سنگین سازشوں میں مصروف ہیں ، پاکستان بنانے والے شیعہ اور سنی قومی سیاست سے دور جبکہ پاکستان مخالف قوتیں ایوانوں پر قابض ہیں ، انہوں نے کہا کہ حضرت خواجہ غلام فرید ؒ سمیت تمام بزرگان دین اور اولیاءکرام کی تعلیمات اس بات کا تقاضہ کرتی ہیں کہ مسلمان باہم یکجہتی اور اخوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام دشمن قوتوں کے خلاف صف آراءہو جائیں ، انبیاءاور آئمہ کرام کے بعد اسلامی تعلیمات اور سیرت ختمی مرتبت کی ترویج کا کام اولیاء الہٰی نے انجام دیا اور آج ہمیں یہ تعلیمات معاشرے میں عام کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

وحدت نیوز(مٹیاری) NA-2018کے ضمنی الیکشن میں جاگیردارانہ،وڈیرانہ اور تکفیری نظام کے مقابل ہالا کے  17000افراد کا ایم ڈبلیوایم کے امیدوار فرمان شاہ پر اعتماد کا اظہار،ووٹوں کے تناسب سے ہالا میں ایم ڈبلیوایم دوسری بڑی سیاسی قوت قرار،ریاستی مشینری،دھونس ، دھاندلی اور خوف وہراس کے باوجود ایم ڈبلیوایم کا پی پی پی کے گڑھ اور مخدوموں کے قلعے ہالا میں تکفیری سعید الزمان سےشاندارسیاسی  مقابلہ،  اب تک کے حاصل کردہ غیر حتمی نتائج کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے NA218 سے امیدوار سید فرمان شاہ 17000سے زائد ووٹ لیکر دوسرے نمبر پرہیں ۔ جبکہ مجلس وحدت کے امیدوار سید فرمان شاہ نے پیپلزپارٹی کے مخدوم سعید الزماں کو انکے اپنے پولنگ اسٹیشن G.N.Government High School میں بھی شکست دی ہے ۔ یعنی مخدوم اپنے گھر سے بھی شکست کھا گئے ۔ واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار سید فرمان شاہ نے مٹیاری حلقہ NA218 کے تمام ہی شیعہ اکثریتی علاقوں سے بھرپور کامیابی حاصل کی ہے اور مومنین تکفیری امیدوارکے خلاف اس کامیابی پر ھالا ، بھٹ شاہ میں جشن منارہے ہیں ۔

واضح رہے یہ نشست مخدوم امین فہیم کی رحلت کےبعد خالی ہوئی تهی جس پر پی پی پی نے ایک تکفیری سعیدالزمان کو ٹکٹ دیاتها، جو کہ قائد اعظم محمد علی جناح اور شیعوں کو غیر مسلم اور کافر قرار دیتا ہے، اہل تشیع کے خلاف آٹھ سے زائد کتابوں کا مصنف ہےاور جشن میلاد النبیﷺمنانے کو بدعت قرار دیتا ہے، یہ حلقہ لاڑکانہ کے بعد پی پی پی کا دوسرا بڑاگڑه قرار دیا جاتا ہےجہاں ایم ڈبلیوایم نے پی پی پی کی تکفیریت کا ڈٹ کے مقابلہ کیا، جبکہ مسلم لیگ فنکشنل ، جمیعت علمائے اسلام اور جاموٹ برادری نے پہلے ہی تکفیری سعید الزمان کے مقابل اپنے امیدوار دستبردار کروا لیئے تھے۔

ریاستی جبر اور فسطائیت کے سامنے قیام کرنے والے مٹیاری حلقہ کہ باوقار اور آزاد لوگوں کو سلام پیش کرتے ہیں  کہ جنہوں نے تمام دہمکیوں اور دباو کہ باوجود اپنا حق رائے دہی بھرپور استعمال کیا اور تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ۔ انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں کہ جب مظلوموں کو انکا حق ملے گا ۔ جب راج کرے گی خلق خدا ۔ ظالموں کے خلاف اس اہم کامیابی اور قومی اعتماد پر ہم مجلس وحدت مسلمین کے سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے مٹیاری کے مومنین کو مایوس نہیں کیا اور دن رات انکے شانہ نشانہ رہے ۔ اس اہم عوامی اعتماد پر ہم مجلس وحدت سندھ اور مٹیاری کے ذمہ داروں کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے ناقابل تسخیر قلعہ میں تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree