وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ عالم اسلام کواس وقت لاتعداد چیلنجز کا سامنا ہے۔امت مسلمہ کے مابین وحدت و اخوت ہی وہ واحد ہتھیار ہے جس سے استعماری طا قتوں کو شکست فاش دی جا سکتی ہے۔ہمیں اس حقیقت کا درک کرنا ہو گا کہ دنیا بھر میں صرف مسلم ممالک ہی کیوں انتشاراور ظلم و بربریت کا شکار ہیں۔ امریکہ اور اس کے حواری اپنے مفادات کے حصول کے لیے مسلم ممالک کو آگ کی بھٹی میں جھونکتے آئے ہیں۔آزاد مسلم ریاستوں میں بیرونی مداخلت نے امت مسلمہ کو پارہ پارہ کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک مسلم ممالک بیرونی اثر سے آزاد نہیں ہوں گے تب تک امن و امان کا قیام محض خواب و خیال ہی بنا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ یہود و نصاری ہمارے ازلی دشمن اور عالم اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ اس سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ذاتی مفادات کے خول سے باہر نکلنا ہو گا۔دنیا ان حکمرانوں کا عبرتناک انجام دیکھ چکی ہے جنہوں نے بادشاہت کے نشے میں چور ہو کر خود کو ریاستی ذمہ داریوں سے بری الذمہ سمجھ رکھا تھا اور عوام کا مسلسل استحصال کر رہے تھے۔آج کوئی ان کا نام لینے والا بھی نہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی تابعداری نے سوائے ذلت کے کسی کو کچھ بھی نہیں دیا۔عالم اسلام جب تک عالم استکبار کی آنکھوں میں آنکھ ڈال کر بات نہیں کرے گا تب تک ذلت و رسوائی اس کا مقدر رہے گی۔اگر اسلام دشمنوں کو شکست دینی ہے تو دین اسلام کی سربلندی اور بقا کی جنگ امت مسلمہ کو باہمی اتحاد سے لڑنا ہو گی اور مسلمانوں کے لبادے میں چھپے ان عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہو گا جواسلامی تشخص کو مسخ کر نے میں مصروف ہیں۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی جانب سے رضویہ یونٹ میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جسمیں خصوصیت کے ساتھ علاقہ اور یونٹ کی ان خواہران کو مدعو کیا گیا تھا جو مختلف شعبہ جاتِ زندگی میں خدمات سر انجام دی رہی ہیں.جسمیں علمی و تدریسی شعبہ سے وابستہ معلماتِ مدرسہ، اسکول پرنسپلز، اساتذہ، طلبہ،ڈاکٹر و نرس، اور ذاکرات کو دعوت دی گئ تھی.میٹینگ کا باقائدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا.جسکا شرف خواہر عتیق نے حاصل کیا جسکے بعد بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں ہدیہ نعت پیش کرنے کا شرف خواہر زرین نے حاصل کیا.جسکے بعد مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی جنرل سیکرٹری خواہر ہما نے خطاب کیا.تلاوت قرآنِ پاک سے آغاز کرتے ہوئے آپ نے سب سے پہلے ''مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان'' کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی .جسمیں ملتِ تشیع کی واحد نمائدہ جماعت کے بطور سیاسی و فلاحی مقاصد کا تفصیلی ذکر کیا.ملک کے طول و عرض میں مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے کامیابی سے جاری اور مکمل ہونے والے مختلف فلاحی پروجیکٹز پر روشنی ڈالی اور مستقبل قریب میں سرانجام دئے جانے والے مختلف فلاحی پروجیکٹز کا بھی زکر کیا،اسی سلسلے میں مجلسِ وحدت مسلمین کراچی ڈویژن شعبہ خواتین کی جانب سے ترتیب دئے جانے والے فلاحی پروجیکٹز کے بارے میں بھی گفتگو کی  اور موجود خواہران سے اس سلسلے میں مختلف آراء پہ مبنی مشاورت بھی کی گئ، تاکہ ان امور کی بہترین انداز میں تکمیل تک پہنچایا جائے. میٹینگ میں موجود خواہران نے مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے تحت فلاحی پروگرامز کو بے حد سراہا اور اس سلسلے میں اپنی آراء سے بھی آگاہ کیا اور بھرپور مشاور ت کی گئی.
پروگرام کا باقائدہ اختیتام ''دعائے سلامتیِ امام زمانہ[ع]'' کے ساتھ کیا گیا.جسکے بعد ملک و ملتِ تشیعو کے لئے دعا کرائی گئ.اور مرحوم و شھداء ملت کے لئے فاتح پڑھی گئ.

وحدت نیوز (شکارپور) شہداء کمیٹی کے زیر اہتمام سانحہ نماز جمعہ شکارپور کے 65 شہداء کی پہلی برسی کے موقع پر لکھیدر چوک پر عظیم الشان جلسے کا اہتمام کیا گیا،جلسے کا آغاز قرآن خوانی سے ہوا۔ تقریب میں ملک بھر سے آئے ہوئے جید علمائے کرام ، تنظیمی رہنماء اور وارثان شہداء کے علاوہ کثیر تعداد میں برادران و خواہران شریک ہوئے۔ تقریب میں مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی، ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی خواہر زہرا نجفی، آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر برادر علی مہدی، اصغریہ ایس او کے مرکزی صدر برادر غضنفر مہدی ،ممتاز عالم دین علامہ ثابت علی نجفی، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء علامہ محمد باقر نجفی، علامہ سید ارشاد علی شاہ نقوی،، وفاق المدارس الشیعہ کے جنرل سیکریٹری علامہ محمد افضل حیدری، معروف خطیب مولانا منظور حسین سولنگی، ذاکر اہل بیت سید گدا حسین شاہ، علامہ مومن علی قمی، مولانا غلام عباس بھٹو، مولانا سید قمر عباس نقوی، مولانا سید محمد عالم موسوی، مولانا سید مٹھل شاہ و چیئرمین شہداء کمیٹی علامہ مقصود علی ڈومکی، وائس چیئرمین علامہ عبدالمجید بھشتی دیگر شریک ہوئے۔

برسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین شہداء کمیٹی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ وفاقی حکومت نے شکارپور، جیکب آباد اور چھلگری کے سانحات سے لاتعلقی رکھی اور تعزیت کے لئے بھی نہ آئے جو کہ نواز لیگ کا شرمناک رویہ ہے، نواز لیگ کے رہنماؤں کو شہداء کی بجائے دھشت گردوں سے مکمل ہمدردی ہے۔ سندہ حکومت وارثان شہداء سے کئے گئے اپنے وعدے وفا کرے اور یہ بات یاد رکھے کہ وارثان شہداء کا اعلان کردہ لبیک یازینب ؑ لانگ مارچ کینسل نہیں ملتوی ہوا ہے، عہد شکنی ہوئی تو لانگ مارچ کریں گے۔ سندہ اور بلوچستان میں دھشت گردوں کے اڈے اور تربیتی مراکز قائم ہیں جن کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کیا جائے۔ ۲۲ نکاتی معاہدے پر عمل در آمد ،سندہ حکومت کی ذمہ داری جس سے ہم انہیں فرار ہونے نہیں دیں گے۔

وحدت نیوز (جھنگ) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی رہنما استاد ذولفقار اسدی نے وفد کے ہمراہ جھنگ اور لیّہ کا تنظیمی دورہ کیا اس موقع پر ایم ڈبلیوایم رہنما اسد آہیراور میڈیا کوآرڈینیٹر برائے علامہ عبدالخالق اسدی غلام عباس بھی ان کے ہمراہ تھے، استاداسدی نے کوٹ شاکر جھنگ میں ایم ڈبلیوایم کے فلاحی شعبے خیر العمل فائونڈیشن کی جانب سے اسپتال کے لئے خریدی گئی زمین کا معائیہ کیاجبکہ نولان آباد میں ایم ڈبلیوایم کے تحت زیر تعمیرمسجد کے کام کا بھی معائنہ کیا بعد ازاں انہوں نے ایم ڈبلیوایم کی ضلعی کابینہ کے اراکین سے بھی ملاقات کی۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے رہنماؤں بشمول علی حسین نقوی،مولانا صادق جعفری ،علامہ علی انور،علامہ مبشر حسن،زین رضا،حیدر زیدی،ناصر حسینی سمیت کارکنان نے بڑی تعداد نے پی آئی اے کے ملازم عنایت رضاکی نماز جنازہ شرکت کی اور رہنماؤں نے لواحقین سے ملاقات میں دلی ہمدردی اور اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی اورنجی اسپتال میں زخمی ملازمین و زرائع بلاغ کے نمائندگان کی عیادت کی اس موقع پر سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی کا کہنا تھا کہ نواز حکومت بادشاہانہ طرز عمل اپنائے ہوئے ہے ریاستی اداروں کی جانب سے ملازمین و صحافیوں پر تشدد غیر جمہوری اور امرانہ ہے،اپنے جائز حقوق کیلئے آواز اٹھانے والے ملازمین پر بربریت کی مثال قائم کی گئی مشکل کی اس گھڑی میں ملازمین کے ساتھ ہیں قومی اساسوں کی نجکاری سے ملکی نقصان ہے ، واقع میں بے گناہ قیمتی جانوں کے زئع پر اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تشدد کرنے والے اہلکاروں کے خلاف فلفور کاروائی عمل میں لائی جائے اور ملازمین کو انصاف دیا جائے ۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کا ہنگامی اجلاس وحدت ہاوس انچولی مں منعقد کیا گیا اجلاس کی صدارت ڈویژنل سیکرٹری جنرل حسن ہاشمی نے کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حسن ہاشمی کا کہناتھا کہ نیشنل ایکشن پلان صرف سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہاہے، شہر قائد میں آپریشن کرنے والے بتائیں 2013سے 2015 تک ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد کو قتل کیا گیا مگر ان کے قاتل آج بھی آزاد گھوم رہے ہیں ،قانون نافذ کرنے والے ادارے کہتے ہیں ان کے خلاف کاروائی کی گئی ہے تو اب تک ان کو منظر عام پر کیوں نہیں لایا گیا ،کیوں ملت جعفریہ کو آگاہ نہیں کیا جارہا ،اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ مبشر حسن ، ،مولانا علی انوار،علی حسین نقوی و دیگر بھی موجود تھے ۔

حسن ہاشمی کاکہنا تھا کہ شہر قائد میں اہل تشیع مکتب فکر کی عظیم اور جلیل القدرشخصیات کو بے دردی سے نشانہ بنایا گیا،پروفیسرسبط جعفرہوں یا، علامہ آغا آفتاب، علامہ دیدار جلبانی ہوں یا شہید صفدرعباس، مسجد حیدری ہویا امام بارگاہ علی رضاؑ ،جلوس عاشورہ ہو یا جلوس اربعین ان تمام سانحات کے نتیجے میں نا فقط ان شہداء کے ہزاروں ورثاء، بچے ، بیوائیں ، والدین متاثر ہو ئے بلکہ پوری پاکستانی قوم بالعموم اور ملت تشیع بالخصوص شدید بحران کا شکار ہوئی، اپنے اپنے شعبوں کے ماہرین ان سفاک دہشت گردوں کی اندھادھند گولیوں کا نشانہ بنے ۔

انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول کے سانحے کے بعد تشکیل کردہ نیشنل ایکشن پلان اور جاری آپریشن ضرب عضب سے ملت تشیع کو امید وابستہ تھی کہ اب ہمارے شہداء کے ورثاء کو بھی انصاف میسر آئے گا، ہمارے پیاروں کے قاتل بھی تختہ دار تک پہنچیں گے،ہمارے شہداء کے ماؤں کے دھکتے کیلجوں کو بھی ٹھنڈک ملے گی لیکن دو برس گذرجانے کے باوجود اب تک کسی ایک قاتل کو بھی کیفر کردار تک نہ پہنچایا گیا، حسن ہاشمی نے کورکمانڈرکراچی ، ڈی جی رینجرز اور آئی جی پولیس سے مطالبہ کیا کہ ملت جعفریہ کے معززین، تاجروں ، وکلاء ،علماء اور اساتذہ کے قتل عام میں ملوث دہشت گردوں کے حوالے سے ملت جعفریہ کو اعتماد میں لیا جائے ، تاکہ ملت میں پائی جانے والی سراسیمگی کی کیفیت کا خاتمہ ممکن ہو۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree