وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید ناصرعباس شیرازی نے NA-218کے ضمنی الیکشن اور ایم ڈبلیوایم کی دوسری پوزیشن حاصل کرنے کو سندھ کی سیاست میں خوشگوار تبدیلی قرار دیا ہے  ، مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کے NA-128 کے ضمنی انتخابات میں نامزد امیدوار سید فرمان شاہ غیر حتمی نتائج کے مطابق ۱۴۰۰۰ ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پہ رہے ۔ ہم ریاستی جبر اور فسطائیت کے سامنے قیام کرنے والے مٹیاری حلقہ کہ باوقار اور آزاد لوگوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے تمام دہمکیوں اور دباو کہ باوجود اپنا حق رائے دہی بھرپور استعمال کیا اور تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ۔ انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں کہ جب مظلوموں کو انکا حق ملے گا، ناصرشیرازی کا مزید کہنا تھا کہ مخدوم امین فہیم کی خالی ہونے والی نشست پاکستان پیپلز پارٹی کے لاڑکانہ کے بعد دوسرا ہوم گرائونڈ ہے جس پر مجلس وحدت مسلمین نے اسے چیلنج کیا، مخدوموں، وڈیروں اورجاگیر داروں کےسامنے قیام کرنا ہمت اور حوصلے کا کام ہے ،تکفیری سوچ کے پروردہ مخدوم سعید الزمان کے مقامل  چودہ ہزار ووٹ لے کر دوسری پوزیشن حاصل کرکے ایم ڈبلیوایم کے امیداوار نے ثابت کردیا کہ آنے والا وقت پی پی پی کی منافقانہ سیاست کیلئے مذید دشوار ہو گا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یورپ اور امریکہ کی جانب سے ایران پر عائد عالمی پابندیوں کے خاتمے کو خطے کی سلامتی و استحکام کی جانب مثبت قدم قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ مشرق وسطی سمیت عالمی امن کے قیام کے لیے ایران کی حوصلہ افزا کوششوں کو عالمی تائید حاصل ہے۔عالمی پابندیوں کاخاتمہ ایران سمیت دیگر ممالک کی اقتصادی ترقی میں بھی معاون ثابت ہو گا۔پاکستان اس وقت توانائی اور سوئی گیس کے شدید بحران سے دوچار ہے۔پاکستان کو چاہیے کہ وہ ایران سے گیس کے حصول کے معاہدات کو عملی شکل دینے میں اب مزید تاخیر نہ کرے۔ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور ایران کی حکومت کے مابین جو گفت و شنید ہونے جا رہی ہے اس میں پاکستان کو درپیش مسائل بھی زیر بحث لائے جائیں۔ایران ہمارا ایک مخلص اسلامی برادر ملک ہے۔یہود و نصاری عالم اسلام میں ایران کو متنازعہ ملک ثابت کرنے کے لیے بے بنیاد اور منفی پروپیگنڈہ میں مصروف ہیں۔امت مسلمہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنا اسلام دشمن قوتوں کا اولین ہدف ہے۔ہمیں باہمی اتحاد و یگانگت سے ان استکباری قوتوں کے عزائم سے شکست دینا ہو گی۔انہوں نے کہا وزیر اعظم پاکستان اور آرمی چیف جنرل راحیل سعودی عرب اور ایران کے موجود بحران میں ثالثی کا کردار ایک باوقار طرز عمل ہے۔حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ عالمی فیصلے کرتے وقت بین الاقوامی حالات ،زمینی حقائق اورامت مسلمہ کو درپیش مسائل کو مدنظر رکھیں۔

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے گلگت میں سید ضیاءالدین رضوی شہید کی گیارھویں برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدنیت حکمران 69 سالوں سے ہماری وفاداری کا صلہ ظلم و زیادتی سے دے رہے ہیں، سات دہائیوں سے اس خطے کے عوام کو صرف اور صرف کشمیر پر استصواب رائے کی خاطر متنازعہ بنایا گیا۔ گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق مانگنے پر سید ضیاءالدین رضوی کو راستے سے ہٹایا گیا۔ اس علاقے کے عوام کی وفاداری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، بدکردار حکمران آغا ضیاءالدین رضوی کو اپنے راستے کی دیوار سمجھتے تھے، چونکہ اس سید بزرگوار نے اس علاقے کے عوام کو حکمرانوں سے اپنے حقوق مانگنے کا شعور دیا تھا۔ وہ اتحاد و وحدت اور بھائی چارے کے امین تھے۔ ان کا جرم صرف یہ تھا کہ انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کی خواہشات کے آگے سر تسلیم خم نہیں کیا اور علاقے کے عوام کے بنیادی حقوق کی جدوجہد میں اپنا خون بہا دیا۔

علامہ امین شہیدی نے کہا کہ آج بھی حقوق مانگنے والوں کو غداری کا سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے جبکہ پورے ملک کو دہشت گردی کا شکار کرنے اور معصوم و بیگناہ افراد کے خون سے ہولی کھیلنے والوں کو وفادار تصور کیا جاتا ہے۔ 1988ء میں ریاستی سرپرستی میں باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت لشکر کشی کی گئی، جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد شہید ہوئے، درجنوں دیہات لشکریوں کے ہاتھوں کھنڈرات میں تبدیل ہوگئے، بونجی، جگلوٹ اور مناور کی شیعہ آبادی ہجرت کرنے پر مجبور ہوگئی۔ اس کے علاوہ لالوسر، کوہستان اور چلاس کے مقام پر مسافروں کو تہہ تیغ کیا گیا۔ 13 اکتوبر 2005ء کو دو سیدانیوں سمیت سات افراد کو گولیوں سے بھون ڈالا گیا۔ ان تمام مظالم کے باوجود ملت تشیع نے صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا، وطن کی محبت کا دم بھرتے رہے اور حکومت ہماری اس وفاداری کو جرم سمجھ کر ہمارے ساتھ مجرموں والا سلوک روا رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 69 سالوں تک حقوق سے محروم رہ کر بھی اس علاقے کے عوام ایک اکائی کا حصہ رہے ہیں، لیکن پہلی مرتبہ سازشی عناصر کے ہاتھ اقتدار آیا تو اس علاقے کی تقسیم کی باتیں ہونے لگی ہیں۔ مقتدر حلقے بتائیں کہ ان کے نزدیک کون زیادہ وفادار ہیں؟ خطے کو تقسیم کرنے والے یا متحدہ گلگت بلتستان کی بات کرنے والے۔ حکمرانوں کو بدنیتی کے خول سے نکل کر حقائق کی دنیا میں آنا پڑے گا اور اس خطے کے عوام پر ہونے والے مظالم کا ازالہ کرنا پڑے گا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کوئٹہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں چھ سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران بلوچستان میں دہشت گردی کا یہ دوسرا بڑا واقعہ تشویش ناک ہے۔ دہشت گردی کے واقعات پر مکمل طور پر قابو پانا اس وقت تک ممکن نہیں جب تک دہشت گردوں سمیت ان کی کمین گاہوں اور سہولت کاروں کے گرد گھیرا تنگ نہیں کیا جاتا۔دہشت گرد عناصر وطن عزیز کو غیر مستحکم کرنے کے لیے ملک دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کی تکمیل میں مصروف ہیں۔وطن عزیز میں امن کی بحالی محض دہشت گرد قوتوں کے خاتمے سے مشروط نہیں بلکہ اس منفی رجحان کو شکست دینا ہو گی جو ناپختہ اذہان کو ملک دشمن سرگرمیوں کی طرف مائل کرتا ہے۔بلوچستان کو دہشت گردوں نے اپنی محٖفوظ پناہ گاہ سمجھ رکھا ہے۔ پڑوسی ملک بھارت کی طرف سے ان مذموم عناصر کی بھرپور معاونت کی جاتی ہے۔خطے میں امن کے حقیقی قیام کے لیے تمام ممالک کو خلوص نیت کے ساتھ کوششیں کرنا ہوں گی۔دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ نقصان اٹھایا ہے۔ سیکورٹی اہلکاروں اور مذہبی کارکنوں کو بے دریغ شہید کیا جاتا رہا۔شہدا کا خون کا حق تبھی ادا ہو گا جب اس ملک سے دہشت گردی کی لعنت کا مکمل خاتمہ ہو گا۔علامہ ناصر نے شہید ہونے والے سیکوڑٹی اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان ایک اکائی ہے، علاقے کی وحدت کو تقسیم کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ اقتصادی راہداری کے ثمرات سے علاقے کے عوام کو دور رکھنے کیلئے گلگت بلتستان کی تقسیم کا فارمولا دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے غلمت نگر گلگت میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے پاکستان بالخصوص گلگت بلتستان کی تقدیر بدل جائیگی۔ کئی دہائیوں سے گلگت بلتستان کے عوام کے بنیادی حقوق پر شب خون مارا گیا، اب وقت آن پہنچا ہے کہ علاقے کے عوام یک زبان ہوکر اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی جی بی کی تاریخ سے نابلد ہیں، سری نگر تک کا علاقہ اس خطے کے بہادر سپوتوں نے آزاد کروایا تھا، متنازعہ بیانات محض علاقے میں انتشار و افتراق پیدا کرنے کیلئے دیئے جا رہے ہیں۔

علامہ امین شہیدی نے کہا کہ ماضی میں بھی جب اس خطے کے عوام نے متحد و یک زبان ہوکر اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کی تو اسے سبوتاژ کیا گیا اور بھتہ خور سیاسی رہنماؤں کے ذریعے عوامی جدوجہد کو ناکام بنا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حالات بڑے نازک موڑ پر ہیں، اس خطے کے عوام کی خاموشی اور سیاسی رہنماؤں کی معمولی غلطی گلگت بلتستان کے عوام کی شناخت مٹانے کا موجب بنے گی۔ ملکی تاریخ کے سب سے بڑے اقتصادی منصوبے کی اہمیت کے پیش نظر حکومت کی جانب سے اس خطے کے عوام کو مطمئن کرنے کی بجائے شکوک و شبہات کا پھیلایا جانا اس امر کا ثبوت ہے کہ نواز لیگ کی حکومت جی بی کے عوام سے مخلص ہی نہیں۔ حالانکہ صوبائی اسمبلی نے دو مرتبہ متفقہ طور پر ایک مکمل خود مختار آئینی صوبے کی قرارداد پاس کی ہے۔ پاک چین اقتصادی کوریڈور میں گلگت بلتستان کے عوام کو نظر انداز کرنے کی حکومتی پالیسی پر سخت تنقید کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما نے کہا کہ حکومت اس خطے کے محروم عوام پر رحم کرے اور گلگت بلتستان کو ایک مکمل آئینی صوبے کی حیثیت دیکر اقتصادی راہداری میں حصہ دار بنائے۔

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں حکومتی ظالمانہ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف کامیاب ہڑتال نے صوبائی حکومت کو ثابت کردیا ہے کہ جی بی کی عوام باشعور عوام ہے، اب کسی کو انکے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے۔ گلگت بلتستان کی عوام نے جس اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کیا اور اینٹی ٹیکس موومنٹ کی کال پر پہیہ جام ہڑتال کی وہ لائق تحسین ہے۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ جس جمہوری انداز سے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا اس کے بعد صوبائی حکومت کو ہوش آجانا چاہیئے اور خطے کے خلاف قدم اٹھانے کے تمام عزائم کو ترک کرکے خطے کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا چاہیئے۔

 انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام نے آج وفاقی اور صوبائی حکمرانوں کے مظالم کیخلاف پرچم بلند کیا ہے اور یہ پرچم مکمل آئینی صوبہ بننے تک بلند رکھنا چاہیئے۔ حکومت چاہتی ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو مسلک، ذات پات، لسانیت اور علاقائیت کے نام پر لڑوائے اور عوامی ایشوز سے توجہ ہٹائے جسکی عوام ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ حراموش کا افوسناک واقعہ بھی صوبائی حکومت کی سازشوں کا شاخسانہ اور عوامی توجہ آئینی حقوق سے ہٹانے کے لیے ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree