وحدت نیوز (نیویارک) آل سعودکے ہاتھوں سعودی عرب میں غیر منصفانہ سزائے موت کا شکار ہونے والے معروف شیعہ عالم دین آیت اللہ نمرباقرالنمراور اسرائیل نواز نائیجرین آرمی کے ہاتھوں سینکڑوں شیعہ شہریوں کی ہلاکت اور نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف امریکہ کے شہر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرے میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے شیعہ سنی عوام سمیت ایم ڈبلیوایم کے ہمدردوں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی جنہوں نے ہاتھوں میں بینرزاور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پرشیخ نمر اور شیخ زکزکی کی حمایت اور آل سعوداور نائیجیرین حکومت کے خلاف نعرے درج تھے ، مظاہرین سے چیئرمین المصطفیٰ فائونڈیشن نارتھ امریکہ اور ولایت ٹی وی علامہ سید ظہیر الحسن نقوی کربلائی نے خطاب کیا۔