وحدت نیوز (مشہد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے زیراہتمام بسلسلہ شہادت اخت الرضا، بنت باب الحوائج، کریمہ اہلبیت حضرت فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیھا موسسہ شہید عارف الحسینی (رح) میں مجلس عزاء منعقد ہوئی۔ مجلس عزاء میں علمائے کرام اور طلاب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مشہد مقدس سے جاری بیان کے مطابق مجلس عزاء سے علامہ نصیرالرضا صفدر نے اپنے خطاب میں حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کی سیرہ طییہ پر تفصیل سے گفتگو کی اور آپکے مدینہ الرسول صل اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ہجرت 'طول سفر کی مشکلات اور مصائب و آلام اور پھر آپ کی غربت کے عالم میں شہادت اور مصائب بیان کیے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ نے کہا کہ حوزہ علمیہ قم المقدسہ اسی معصومہ(س) کی کرامت کا نتیجہ ہے۔ آخر میں چہلم شہدائے نائیجیریا کے موقع پر اُن کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور آیت اللہ ابراہیم زکزاکی کی صحت وسلامتی اور بازیابی کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی۔