وحدت نیوز (مشہد مقدس) گزشتہ ہفتے سعودی عرب کی جانب سے معروف عالم دین شیخ باقرالنمر کو دی جانے والے سزائے موت کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج جاری ہیں۔ ایران کے شہر مشہد مقدس میں نکالی جانے والی عظیم الشان ریلی میں پاکستانی علماء اور طلباء نے مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل حجتہ الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان کی قیادت میں شرکت کی۔ ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے شہید باقرالنمر کی تصاور، پوسٹر اور کتبے اُٹھا رکھے تھے جن پر سعودی عرب کی حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔ ریلی میں شریک پاکستانی طلاب اور علماء نے بھی شہید باقرالنمر کی تصاویر اور بینرز اُٹھا رکھے تھے۔ پاکستانی طلباء نے اس موقع پر پاکستانی اور مجلس وحدت مسلمین کے جھنڈے اُٹھائے ہوئے تھے۔ ریلی میں حجتہ الاسلام والمسلمین عارف حسین تھہیم، حجتہ الاسلام والمسلمین آقائی آزاد، مولانا ظہیر حسین مدنی، مولانا سید محمد علی کاظمی اور دیگر نے شرکت کی۔