شیخ باقرالنمر مر کر بھی زندہ ہیں جبکہ انہیں مارنے والے امان کی تلاش میں در بدر ہیں ،علامہ مختارامامی
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ، ضلع کورنگی کے تحت امام بارگاہ زینبیہ (س)میں عظمت شہداءکانفرنس بسلسلہ چہلم شہید آیت اللہ باقرالنمراور بیاد شہدائے لانڈھی کورنگی منعقد ہوئی جس میں اہل علاقہ سمیت شیعہ سنی عوام اور سنی اتحاد کونسل ضلع کورنگی کے نمائندہ وفدنے خصوصی شرکت کی، کانفرنس سے خصوصی خطاب مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختاراحمد امامی نے کیا جبکہ دیگر مقررین میں ایم ڈبلیوایم کے صوبائی رہنما علامہ نشان حیدر ساجدی اور ایم ڈبلیوایم ضلع لانڈھی کورنگی کے سیکریٹری جنر ل علامہ اشرف علی منتظری بھی شامل تھے۔
مقررین نے شہید آیت اللہ باقرالنمرکی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کیااور کہا کہ انہوں نے آل سعود کی جارح حکومت کے مقابل مثل امام حسین ؑ علم جہاد بلند کیااور حق کے حصول اور دین مبین کی پاسداری کے جرم میں انہیں تہہ تیغ کردیا گیا، شیخ باقرالنمر مر کر بھی زندہ ہیں جبکہ انہیں مارنے والے امان کی تلاش میں در بدر ہیں ، مقررین کا کہنا تھا کہ شہداءکی یاد کو زندہ رکھنا یعنیٰ شہید ہو زندہ رکھنے کے مترادف ہے، اس جلسے کا انعقاد کرنے والے تنظیمی دوست لائق تحسین ہیں ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)عوامی نیشنل پارٹی (ANP)کے اعلیٰ سطحی وفدنے سینیٹرافرسیاب خٹک کی سربراہی میں مرکزی وحدت سیکریٹریٹ اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے ملاقات کی، وفدمیں اے این پی کے سینیٹر زاہد خان، رکن قومی اسمبلی بشریٰ گوہر اور دیگر شامل تھے، جبکہ ایم ڈبلیوایم کے مرکزی معاون سیکریٹری امور سیاسیات آصف رضا اور صوبائی سیکریٹری جنرل کے پی کے علامہ سبطین حسین الحسینی بھی ملاقات میں موجود تھے۔
علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور سینیٹر افرسیاب خٹک کے درمیان قومی وبین الاقوامی دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،جبکہ کے پی کے میں جاری دہشت گردی ، شیعہ ٹارگٹ کلنگ، تکفیریت کی ترویج ، پاک چین اقتصادی راہداری پر چھوٹے صوبوں کے تحفظات اور گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) بھارت کی مشہور سائیٹ ہیکرز India Black Hats نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی آفیشل سائٹ آج صبح ہیک کرلی، جسے ایم ڈبلیو ایم کی میڈیا ٹیم نے بروقت کوشش کر کے بحال کرلیا۔ ذرائع کے مطابق انڈیا کی مشہور سائبر کرائم میں ملوث India Black Hats کی ٹیم نے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی دفتری سائٹ ہیک کرلی جسے ایم ڈبلیوایم کی میڈیا ٹیم نے بحال کردیا۔ انڈیا کی ہیکرز ٹیم نے سائٹ پر یہ پیغام بھی چھوڑا کہ انہوں نے یہ سائبر حملہ پٹھان کوٹ سانحے میں مرنے والے انڈیا آرمی کے کرنل کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کیا ہے جبکہ ہیک شدہ سائٹ پر پٹھان کوٹ حملے میں مرنے والے آرمی کرنل کی بیٹی کی تصویر بھی لگا دی تھی۔ ایم ڈبلیو ایم کے سافٹ وئیر ماہرین نے سائٹ بروقت بحال کرکے ہیکرز کو مات دے دی اور آفیشل سائٹ ہیک کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ واضح رہے کہ انڈیا کی مذکورہ ہیکرز ٹیم پاکستان بار کونسل سمیت متعدد ملکی سائیٹس کو ہیک کر چکی ہیں اور اس عمل میں یہ ٹیم کافی مہارت رکھتی ہے۔