وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں،پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردی ملکی معیشت پر حملہ ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
انہوں نے کہا کہ حملے میں ملوث دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو فوری گرفتار کیا جائے۔حکومت کو دہشتگردوں کے خلاف سابقہ کامیاب کاروائیوں کی طرح سخت آپریشن کاسلسلہ جاری رکھنا ہوگا۔حملے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے اہلخانہ کے درد میں شریک غم ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکورٹی اہلکاروں کی موثر کاروائی کے نتیجے میں پاکستان دشمن عناصر کو ناکامی ہوئی۔ دہشتگردی کے واقعے میں شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی ہے۔واقعے میں زخمی سیکورٹی اہلکاروں کی جلد از جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین صوبہ جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ حکومت کا بنیادی کام عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہوتا ہے مگر موجودہ حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا کر انہیں مزید مشکلات کا شکار کردیا ہے۔ گذشتہ تین ماہ سے جاری لاک ڈاون کی وجہ سے بیشمار لوگ بیروزگار ہوچکے ہیں، کاروبار تباہ اور معمولات زندگی ابتر ہوچکے ہیں، ایسی صورتحال میں ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی رعایا کو ہر ممکن سہولت اور آسانی مہیا کرے، مگر اچانک پٹرولیم کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے عام آدمی کی زندگی مزید مشکل ہوجائے گی۔
جب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی تو اس کا فائدہ بھی عام آدمی تک نہیں پہنچ سکا، اب جبکہ قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے تو اس سے مہنگائی کا ناختم ہونیوالا طوفان آئے گا۔ حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ضروری اقدامات کریں نہ کہ اپنی ناقص اور عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کریں۔ ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے اور ہمہ قسم بحرانوں سے نجات کیلئے عام آدمی کو خوشحال کرنا ہوگا۔
وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کی پولیٹکل کونسل نے صوبائی اسمبلی انتخابات 2020ء کے لئے تمام حلقوں سے اُمیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں۔ اُمیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ صوبائی سیکرٹریٹ ہسپتال روڈ گلگت سے دفتری اوقات میں فارم وصول کریں اور 5 جولائی 2020ء تک جمع کروا دیں۔ ضروری جانچ پڑتال کے بعد حتمی اُمیدواروں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار اچھی شہرت، کردار، تعلیم یافتہ ہوں نیز مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نصب العین سے متفق ہو۔
مجلس وحدت مسلمین جی بی کے سیکرٹری سیاسیات غلام عباس کا کہنا ہے کہ چونکہ ایم ڈبلیو ایم ایک پارلیمانی سیاسی جماعت ہے اور جمہوری اقدار پر یقین رکھتی ہے۔ جماعت کے نصب العین سے متفق تعلیم یافتہ، باکردار اور اچھی شہرت کے حامل اُمیدواروں سے درخواستیں 5 جولائی تک طلب کر لی گئیں ہیں۔ وہ تمام اُمیدوار جو اس جمہوری، سیاسی عمل کا حصہ بننے کے لئے الیکشن 2020ء میں حصہ لینا چاہتے ہیں, ایم ڈبلیو ایم ان تمام اُمیدواروں کو خوش آمدید کہتی ہے، البتہ ٹکٹ کا فیصلہ میرٹ پر ہوگا اور مرکزی پولیٹکل کونسل بہت جلد ٹکٹوں کا اعلان کرے گی۔
وحدت نیوز (قمبرشہدادکوٹ) صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل چوہدری اظھر حسن نے علامہ سید باقر عباس زیدی صوبائی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین سندھ کی ہدایت پر ضلع قمبر شھدادکوٹ میں سابقہ ضلعی سیکرٹری جنرل، سابقہ ضلعی کابینہ اور علاقائی معززین سے تنظیمی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے ضلع قمبر شھدادکوٹ کی موجودہ صورتحال کے مدنظر باہمی رضامندی اور صوبائی سیکرٹری جنرل کی اجازت سے ایک عبوری انتظامی کمیٹی کا اعلان کیا جو کہ ایک ماہ میں یونٹس کی دستوری تنظیم نو مکمل کرکے پانچ ذوالحج تک صوبے کو ریکارڈ فراہم کرے گی اور صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی ضلع قمبر شھدادکوٹ کے الیکشن کا شیڈول دیں گے جو کے حتمی طور پر پندرہ ذوالحج تک ہوگا۔
یوں پندرہ ذوالحج تک ضلع قمبر شھدادکوٹ کی تنظیم نؤ مکمل ہو جائے گی - انشاءاللہ عبوری تنظیمی کمیٹی کے نام مندرجہ ذیل ہیں:1- مولانا محمد علی شر - کوآرڈینیٹر،2- مولانا سید اختر حسین نقوی - ممبر3- سید مجاہد حسین شاہ - ممبر4- زوار حبدار علی لغاری - ممبر،5- امیر حسین لغاری - ممبر، 6- مھر علی چانڈیو ممبر۔میٹنگ مین متفقہ طور پر یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ماضی مین ضلع قمبر شھدادکوٹ کو تنظیمی طور پر دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا جو کہ آئندہ دستوری طور پر ایک ہی ضلع کھلائے گا۔
وحدت نیوز(چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین ضلع چنیوٹ یونٹ واڑہ سادات میں برادر سید شاہ زیب علی کو سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا گیا۔اجلاس میں ضلعی سیکرٹری جنرل سید اخلاق الحسن شاہ کے علاوہ ضلعی ڈپٹی سیکرٹیری سید غضنفر عباس اور تحیصل بھوآنہ کے سیکرٹیری جنرل سید امجد علی جبکہ یونٹ کے تمام اراکین بھی موجود تھے.نو منتخب سیکرٹری جنرل کے نام کا اعلان برادر سید انوار علی نے کیا ۔
جبکہ اجلاس سے اپنے خطاب میں ضلعی سیکرٹری جنرل سید اخلاق الحسن شاہ نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم اسلام, حسنیت کی سربلندی کے لئے اور وطن عزیز کی سالمیت, استحکام کے لئے میدان عمل میں موجود ہے اور موجود رہ کر اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رھے گی، نیز انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع بھر میں پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے تنظیم سازی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ آخر میں سید اخلاق الحسن شاہ نے نو منتخب یونٹ سیکرٹری جنرل سے حلف لیا۔
وحدت نیوز(سکردو) ایم ڈبلیو ایم سیکرٹریٹ سکردو میں مجاھد ملت آغا علی رضوی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مجلس وحدت مسلمین ضلع سکردو کی آئندہ تین سال کے لئے نئی کابینہ کا انتخاب ہوا نئی کابینہ میں شیخ فدا ذیشان سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم ضلع سکردو،مولانا علی حسین ڈپٹی جنرل سیکریٹری،مولانا عباس سیکریٹری تربیت,مولانا ممتاز ڈپٹی سیکرٹری تربیت,ایڈوکیٹ عقیل احمد سیکریٹری سیاسیات,وزیر عیسیٰ خان سیکریٹری مالیات,شبیر سراج سیکریٹری تعلیم,وجاہت علی سیکرٹری شماریات,نبی بلتی سیکریٹری میڈیا,وزیر الیاس سیکریٹری روابط اور برادر شاھد سیکریٹری سکاؤٹس منتخب ہوئے۔
مجلس وحدت مسلمین ضلع سکردو کی نو منتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری میںمرد مجاہد آغا سید علی رضوی سکریٹری جنرل گلگت بلتستان کے علاوہ مرکزی سکریٹری یوتھ خطیب ولایت علامہ اعجاز بہشتی،مرکزی سکریٹری تربیت ڈاکٹر یونس حیدری نے بھی تقریب میں شرکت کی اور مجلس وحدت کی ضرورت اور اہمیت کے عنوان سے لیکچردیئے۔ اس موقع پر حلقہ 4 روندو کے متوقع امیدوار علامہ ڈاکٹر مشتاق حکیمی اور حاجی زرمست بھی موجود تھے۔