وحدت نیوز(کوئٹہ) کشمیر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کشمیر کے مظلوم مسلمانوں سے یکجہتی کے لئے اور نائجیریا کے سیاہ فام انقلابی رہنما علامہ ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ محترمہ کی آزادی کے لئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کشمیر میں مودی سرکار کے مظالم انتہائی افسوس ناک ہیں۔ انڈیا اسرائیل کے طرز پر کشمیریوں پر ظلم و ستم کر رہا ہے کشمیر میں طویل عرصے سے کرفیو اور لاک ڈاؤن کی صورتحال کے سبب نظام زندگی مفلوج ہے۔ اقوام متحدہ کشمیر میں جاری ظلم و بربریت کا نوٹس لے۔
انہوں نےکہا کہ عالمی شہرت یافتہ نائجیریا کے ممتاز انقلابی رہنما علامہ ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو بلا جواز قید کیا گیا ہے ابراہیم زکزاکی عالمی سطح کے انقلابی رہنما ہیں۔ نائیجیرین حکومت کی جانب سے نائیجیریا کے سیاہ فام مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ علامہ ابراہیم زکزاکی دنیا بھر کے کروڑوں انسانوں کے محبوب رہنما ہیں۔ نائیجیرین حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فی الفور علامہ ابراہیم زکزاکی کو آزاد کرے۔ انہوں نے کہا کہ ابراہیم زکزاکی گولیوں کی وجہ سے زخمی ہیں لہذا ان کے علاج کا بھی فل فور بندوبست کیا جائے۔ نائجیریا حکومت کے مظالم کی وجہ سے ان کی ایک آنکھ بھی ضائع ہو چکی ہے اور ہمیں ان کی زندگی کے حوالے سے شدید تحفظات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے دنیا بھر میں سیاہ فام انسانوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لیں۔ اس موقع پر کشمیر فاؤنڈیشن کی رہنما کوثر جعفری نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی ضرور کامیاب ہوگئی پاکستان کے عوام نے ہمیشہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوموں کے حق میں آواز بلند کی ہے اور انشاءاللہ کشمیر عنقریب آزاد ہوگا۔ انہوں نے اسرائیل کی جانب سے فلسطین کی بستیوں پر اسرائیلی قبضے کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم فلسطین کے عوام کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرتے ہیں۔اس موقع پر احتجاجی مظاہرے سے آئی ایس او کوئٹہ ڈویژن کے صدر برادر احسان علی کشمیر فاونڈیشن کے رہنما طفیل اکبر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے سیکرٹری جنرل برادر وجاہت علی مرزا نے سینئر برادر تصدق زیدی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ملی و قومی معاملات پر گفتگو ہوئی ۔ اس کے علاوہ برادر سے شعبہ تعلیم کے حوالے سے آمادگی لی گئی اور طویل مشاورت کے بعد برادر کو مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کو سیکرٹری تعلیم نامزد کردیا گیا۔دونوں برادران نے ادارہ جاتی بنیاد پر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیااور شعبہ تعلیم کو مضبوط بنیاوں پر استوار کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔یاد رہے برادر تصدق زیدی سینئر تنظیمی شخصیات میں شامل ہیں اور پیشے سے ٹیچر ہیں آپ 80 کی دہائی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا حصہ رہ چکے ہیں اور اس سے قبل مجلس وحدت مسلمین ملتان کے پروجیکٹ اسلامک میرج سینٹرکے ایک اہم رکن بھی ہیں ۔ ہم دعا گو ہیں خدابرادر کی توفیقاتِ خیر میں اضافہ فرمائے اور اپنی مسؤلیت میں ملک و قوم کی خدمت انجام دینے کی توفیق عطا کرے ۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کی رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے مولوی اشرف جلالی کے خلاف کارروائی کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تحریری درخواست دے دی ہے۔درخواست کی تائید میں صوبائی اسمبلی پنجاب کے بیشتر اراکین کے دستخط بھی درخواست پر موجود ہیں۔ درخواست میں مطالبہ کہا گیا ہے کہ اشرف جلالی نے اہل بیت اطہار علیہم السلام کی شان میں گستاخی کر کے فرقہ وارایت پھیلانے کی کوشش کی ہے۔بنت پیغمبر ص کے خلاف گستاخانہ کلمات کی ادائیگی توہین رسول ص ہے۔
ملک کے مختلف تھانوں میں اشرف جلالی کے خلاف شیعہ سنی محبان اہلبیت ع نے درخواستیں دے رکھی ہیں۔ہمارا مطالبہ ہے کہ اس شر پسند کے خلاف فوری اور سخت کاروائی کی جائے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اشرف جلالی کے خطبات، تقاریر اور نقل و حرکت پر مکمل پابندی لگائی جائے اور سوشل میڈیا مکمل طور پر بند کئے جائیں۔
انہوں نے کہا ستر ہزار سے زائد جانوں کی قربانیاں دے کر اس ملک کا امن بحال کیا گیا ہے۔۔ شر پسند عناصر ایک بار پھر فرقہ واریت کے ہتھیار سے ملک میں آگ لگانے چاہتے ہیں ۔ایسے ملک دشمنوں کے ساتھ لچک کا مظاہرہ قومی امن کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہے۔ وطن عزیز میں باہمی اتحاد و یگانگت اور رواداری کے فروغ کے لیے ایسی شخصیات کی حوصلہ شکنی ضروری ہے جن کا اہداف قومی وحدت کو سبوتاژ کرنا ہے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر صدارت گلگت بلتستان پولیٹیکل کونسل کا ایک اہم اجلاس ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں گلگت بلتستان انتخابات 2020 کے حوالے سے اہم فیصلے اورجی بی کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بحث ہوئی۔
اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ کا غیر آئینی طریقے سے انتخاب پر تشویش کا اظہار کیا گیااور کابینہ میں غیرمقامی افراد کی شمولیت کو بھی غیر آئینی عمل قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیاگیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گلگت ریجن سے الیکشن میں مجلس وحدت مسلمین بھرپور طور پر حصہ لے گی اورجلد انتخابی مہم کا آغاز کریگی۔
گلگت سے آئے ہوئے وفد نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے مظلوم طبقے کی مضبوط نمائندہ سیاسی و مذہبی جماعت ہے۔علاقے کے مسائل کے حل کے لیے مجلس وحدت مسلمین کی ماضی کی جدوجہد کسی سے عیاں نہیں۔
اجلاس میں گلگت سے آئے ہوئے پولٹیکل وفد میں علامہ نیئرعباس مصطفوی،غلام عباس،الیاس صدیقی، عارف قمبری ،رکن جی بی اسمبلی ڈاکٹر رضوان علی اور بی بی سلیمہ کے علاوہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی،مرکزی سیکرٹری سیاسات سید اسد عباس نقوی، علامہ اقبال بہشتی اور مظاہر شگری بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز(کراچی) شہر قائد میں جاری بدترین لوڈ شیڈنگ اور کے الیکٹرک کے مظالم کے خلاف جاری بیان میں مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی نے کہا کہ ایک طرف حکومت عوام کو گھروں پررہنے کی تاکید کررہی ہے تو دوسری جانب کے الیکٹرک نے لوگوں کا گھروں میں رہنا محال کردیاہے۔ لاک ڈاون میں کاروبارزندگی متاثر ہونے کے باعث مجموعی طور پر بجلی کا استعمال کم ہوچکا ہےتاہم کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ پہلے کی طرح جاری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں بجلی سستی کرنے کے بجائے بے جا چارجز لگاکر عوام سے لوٹ مار بھی کی جارہی ہے۔ حکومت غیراعلانیہ طویل اور بے وقت کی لوڈشیڈنگ ،اضافی چارجز اور اوور بلنگ جیسے ظالمانہ اقدامات کا نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک کی انتظامیہ کو فوری لگام دے اورعوام کو ریلیف فراہم کرانے میں کردار ادا کرے۔
وحدت نیوز(گلگت) ہم مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے گلگت بلتستان کی عوام کو ان کے حقوق دلوانے کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دینے سے دریغ نہیں کریں گے ۔ ہمارا مقصد کرسی کا حصول نہیں ہمارا مقصد غریب کو برابری کی سطح پرآواز اٹھانے کا حق دلوانا ہے ۔غریب امیر کا فرق ختم کر کے ایوانوں تک رسائی ہے سیاست کو اپنی میراث سمجھنے والوں کو دندان شکست جواب دینے کیلئے میدان عمل میں برادران کے شانہ بشانہ گلگت بلتستان کے حقوق کی جنگ لڑیں گے ۔ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری یوتھ اور سیکرٹری جنرل گلگت بلتستان محترمہ سائرہ ابراھیم نے اپنی رہائشگاہ میں الیکشن مہم اور سماجی رابطوں کا باقاعدہ آغاز کے دوران خواتین سے خطاب کرتے ہوۓ کیا ۔
محترمہ سائرہ ابراھیم کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان مظلومین کی آواز ہےجسکی سیاست علوی اور جسکی روش کربلائی ہے۔ انھوں نے کہا کہ لوگوں کی سیاست کا مقصد مفادات کے گرد گھومتا ہے ہماری سیاست کا مقصد عدل انصاف کی فراہمی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم کبھی میدان عمل سے پیچھے نہیں ہٹےہیں اور نہ اب ہمت ہاریں گے ،ہم الیکشن میں ہاریں یا جیتیں الہی سیاست اور جدوجہد جاری رکھیں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان انتخابات2020کی الیکشن کمپین زینبی عزم و حوصلے کے ساتھ شعبہ خواتین اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔