ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان الیکشن 2020میں بھرپورحصہ لے گی، انتخابی مہم کا جلد آغاز کریں گے،علامہ راجہ ناصرعباس

26 جون 2020

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر صدارت گلگت بلتستان پولیٹیکل کونسل کا ایک اہم اجلاس ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں گلگت بلتستان انتخابات 2020 کے حوالے سے اہم فیصلے اورجی بی کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بحث ہوئی۔

اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ کا غیر آئینی طریقے سے انتخاب پر تشویش کا اظہار کیا گیااور کابینہ میں غیرمقامی افراد کی شمولیت کو بھی غیر آئینی عمل قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیاگیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گلگت ریجن سے الیکشن میں مجلس وحدت مسلمین بھرپور طور پر حصہ لے گی اورجلد انتخابی مہم کا آغاز کریگی۔

گلگت سے آئے ہوئے وفد نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے مظلوم طبقے کی مضبوط نمائندہ سیاسی و مذہبی جماعت ہے۔علاقے کے مسائل کے حل کے لیے مجلس وحدت مسلمین کی ماضی کی جدوجہد کسی سے عیاں نہیں۔

اجلاس میں گلگت سے آئے ہوئے پولٹیکل وفد میں علامہ نیئرعباس مصطفوی،غلام عباس،الیاس صدیقی، عارف قمبری ،رکن جی بی اسمبلی ڈاکٹر رضوان علی اور بی بی سلیمہ کے علاوہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی،مرکزی سیکرٹری سیاسات سید اسد عباس نقوی، علامہ اقبال بہشتی اور مظاہر شگری بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree