وحدت نیوز (اسلام آباد) چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ طالبان برسر اقتدار جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز کا عسکری ونگ ہے۔ ایم ڈبلیو ایم، پاکستان عوامی تحریک، جے یو پی اور سنی اتحاد کونسل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے سب سے بڑے سپورٹرز آج یہاں جمع ہیں۔ جن کے خلاف وحشت و بربریت کا کھیل کھیلا گیا، ہم ان میں سے نہیں جو قائداعظم کو کافر اعظم کہتے تھے۔ پنجاب میں ایمپلی فائر ایکٹ لایا گیا جس میں درود و سلام پر پابندی عائد کی گئی، صرف پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کو اس طرح لاگو کرکے اہل سنت اور تشیع کو نشانہ بنایا گیا۔ مقامی انتظامیہ نے ان پر ریاست مخالف اور دہشت گردانہ کارروائیوں کا الزام لگایا اور انہیں غدار کہا۔

 

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ہم افواج پاکستان کا ساتھ، صرف باللسان نہیں بلکہ اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر دیں گے۔ اگر مولانا فضل الرحمان، سمیع الحق اور محمد احمد لدھیانوی طالبان کو باغی قرار دیں تو ہم ان کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں، یمن میں حکومت کے خلاف اٹھنے والوں کو تو باغی کہہ دیا گیا تو پاکستان میں کیوں نہیں کہا جاتا۔ سعودی عرب نااہل ملک ہے، دولت و ثروت کی فروانی کے باوجود اس ملک کی اپنی فوج تک موجود نہیں، حرمین کے تحفظ کی بات وہ کررہے ہیں جو اسرائیل کے ساتھ ہیں، حرمین کا تحفظ انشاء اللہ ہم خود کریں گے۔ آج حرمین کو کسی قسم کا خطرہ نہیں، یمنی قبائل مسلمان ہیں، جنہیں سعودی عرب بھی مسلمان تسلیم کرتا ہے، ان سے حرمین کو خطرہ نہیں، اگر وہ سعودیہ میں آبھی جائیں تو حرمین کا سعودیہ سے بہتر تحفظ کریں گے۔ ذاتی مفادات، اور اثاثہ جات کو محفوظ کرنے کی جنگ کو حرمین کی جنگ دیا جارہا ہے۔ شام میں باغی پیدا کر کے انہیں حریت پسند، اور یمن میں حق مانگنے والوں کو باغی قرار دیا جاتا ہے، دوہرا معیار ہے۔ او آئی سی کو آرگنائزیشن آف اسلامک کریمینلز کہا جائے چونکہ مسلمانوں کے تحٖفظ کے لئے انہوں نے کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں اٹھایا۔

 

چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے واضح کیا کہ حملہ سعودی عرب نے یمن پر کیا اور کہا جارہا ہے کہ سعودی عرب کو یمن سے خطرہ ہے۔ طالبان سعودی عرب کی طرف ہی پاکستان کے لئے نذارانہ ہیں۔ ہم نے کسی کی جنگ کا حصہ نہیں بننا، ہم اپنی فوج کو پاکستان میں دیکھنا چاہتے ہیں، افغانستان کا خمیازہ اب تک ہم بھگت رہے ہیں، 1971 میں سعودی عرب نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ہمیں اپنے گھر کے حالات کو بہتر کرنا ہوگا، پاکستانی فوج کے جوان تکفیریت کے ہاتھوں شہید ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان آنے والے ہیں، ہم ملکر قیصر و کسریٰ کے ایوان گرائیں گے، میاں صاحب فوج یمن نہیں جانی چاہیے۔ حرمین کے دفاع کی بات کرنے والی پارٹیاں طالبان کو باغی قرار دیں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ''یمن پر سعودی جارحیت، ضرب عضب اور پاکستان کا کردار"" کے موضوع پر سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کی، سیمینار میں پاکستان عوامی تحریک پاکستان کے صدر ڈاکٹر رحیق عباسی، سنی اتحاد کونسل کے چئیرمین صاحبزادہ حامدرضا، جمعیت علمائے پاکستان نیازی گروپ کے سربراہ پیر معصوم شاہ اور امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے چئیرمین لال مہدی خان نے شرکت کی۔ مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضرب عضب آپریشن اس ناسور کے خلاف ہے جس نے مادر وطن کو 80ہزار لاشوں کے تحفے دیے ہیں، جن دہشت گردوں کے خلاف ہماری افواج اور قوم قربانیاں دے رہی ہیں دراصل یہ افغان جنگ کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مزید کسی جنگ کا حصہ بن کر ملک اور قوم کو کسی امتحاں سے دوچار کرنیکی اجازت نہیں دے سکتے، آج مشرق وسطیٰ میں دہشت گردوں کے ایکسپورٹرز مکافات عمل کا شکار ہیں، ہم ہر ظالم کے خلاف ہیں خواہ وہ مسلمان ہی کیوں نہ ہو اور ہر مطلوم کے حامی ہیں خواہ وہ غیر مسلم ہی کیوں نہ ہو، ہم نے ہزاروں لاشوں کو کندھے دیے لیکن کبھی ملک کے خلاف بغاوت نہیں کی۔

 

مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں مسلح جدوجہد کو حرام سمجھتے ہیں، ہم عوامی پرامن جدوجہد کے قائل ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو یمن جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہئیے، ہمیں مسلمانوں کے درمیان لڑائی کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے، ہمیں پاکستان کی مفاد کو مقدم رکھنا ہوگا، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ ہمارے حکمران ملک کو روز بروز مسائل کی دلدل میں پھنساتے جا رہے ہیں، یمن کا معاملہ چند عالمی طاقتوں کی سازش ہے، آل سعود توحید کا نام لیکر توحید پرستوں کی جڑیں کاٹ رہے ہیں، انہوں نے پوری دنیا میں تکفیریت کا بازار گرم کر رکھا ہے، دنیا اس وقت دو بلاک میں تقسیم ہے، ایک بلاک اسرائیل کو تحفظ دے رہا ہے جبکہ دوسرا بلاک اسرائیل مخالف ہے، امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب پورے خطہ میں ایک منصوبے کے تحت امن تباہ کرنے میں سرگرم ہیں، انہوں نے ہی داعش کو بنایا۔

 

پاکستان عوامی تحریک کے صدر رحیق عباسی نے کہا کہ سعودی عرب پر مسلط طبقہ کسی طور پر اہل سنت کی ترجمانی نہیں کرتا، بلکہ اس کے مقابلہ میں ایران درست طور پر نہ صرف شیعہ بلکہ پورے عالم اسلام کی درست ترجمانی کر رہا ہے، اگر یمن میں جمہوریت کی بحالی جنگ ہے تو اسے غیر جمہوری سعودی بادشاہت کیسے ختم کرنے آئی ہے، جب پاکستان پر مشکل وقت آیا تو دنیا کے کسی ملک نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، البتہ شریف خاندان کیلئے سعودی بادشاہوں نے بہت کچھ کیا، انہیں نئی طاقت دیکر ایک مرتبہ پھر ہم پر مسلط کر دیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ سمیت سمیت کوئی بھی ملک ہو ہمیں جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہیئے۔

 

 سنی اتحاد کونسل کے چئیرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ اقوام عالم ڈبل سٹینڈرڈ پالیسیاں ترک کرے، شام میں باغی ایکسپورٹ کرکے ان کو وہاں کے منتخب حکومت کے خلاف سازش کرنے والوں کو حریت پسند اور یمن میں کرپٹ حکمرانوں کے خلاف آواز اُٹھانے والی یمنی عوام کو باغی بنا کر اُن پر شب خون مارنا کہاں کا انصاف ہے، سعودی عرب نے مسلم ملک کے خلاف جارحیت کرکے ثابت کر دیا کہ اس کو مسلمانوں کے مفاد سے کوئی تعلق نہیں، مشرق وسطیٰ میں ہم اپنی افواج کو اغیار کی پراکسی وار کا حصہ نہیں بننے دیں گے، الحمداللہ حرمین شریفین کو کوئی خطرہ نہیں، یمن کے مسلمانوں کو حرمین سعودی عرب کے لوگوں سے زیادہ عزیز ہیں، انہوں نے کہا میاں صاحب ذاتی احسانات کے بدلے غیور فوج کی عظمت کا سودا نہ کریں، ہم اپنی افواج جو عالم اسلام کے لئے امید کا باعث ہے کو مسلمانوں کے قتل عام میں شریک کرنے کی مخالفت کرتے ہیں۔

 

چئیرمین امامیہ آرگنائزیشن پاکستان لال مہدی خان نے کہا کہ جب قوموں پر ظلم کیا جاتا ہے اور ان کے حقوق کو غصب کیا جاتا ہے اور ظلم حد سے بڑھ جاتا ہے تو لوگ اپنے حقوق کے لئے میدان میں نکلتے ہیں۔ یمن کی موجودہ صورت حال پر ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ کون کس پر حملہ آور ہے، ہمیں کسی بھی کسی دوسرے ملک کی جارحیت کا حصہ نہیں بننا چاہئیے، بصورت دیگر اس کے نتائج بھیانک ہوگا۔

 

 جمعیت علمائے پاکستان نیازی گروپ کے صدر پیر معصوم شاہ نقوی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ایران کو جو کامیابی دی ہے اس حوالے سے سعودی عرب کی نیندیں اڑ گئی ہیں، دہشتگرد یمنی عوام نہیں بلکہ وہ لوگ ہیں جو یمن پر حملہ آور ہیں، دہشتگرد سنی نہیں، یہ سنی کا لیبل لگا کر دہشت گردی کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم سنی ہیں۔ ہم اپنے شیعہ بھائیوں کیساتھ ہیں، آپریشن ضرب عضب کیوجہ سے طالبان کو اپنا بچہ کہنے والی مذہبی جماعتوں کو شدید تکلیف ہے، ان دہشتگردوں نے اولیاء اللہ کے مزارات کو بھی نہیں چھوڑا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مرکزی سیکریٹری امور خارجہ اور  ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ شفقت شیرازی نے کہا ہے کہ جس طرح اسرائیل مسلمانوں کو بے دریغ قتل کرتا ہے اسی طرح سعودیہ بھی وحشت اور بربریت کے ذریعہ برادر اسلامی ممالک کے مسلمان بچوں اور بوڑھوں کو قتل کر رہا ہے۔اسلام آباد میں منعقدہ دو روزہ  سالانہ مرکزی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شفقت شیرازی کا کہنا تھا کہ کربلائے یمن میں شہید ہونے والوں اور دیگر شہداء کی استقامت کو سلام پیش کرتا ہوں۔ آل سعود اور اسرائیل کے نظام میں بڑی مشابہت ہے۔ ان کے آغاز اور ابتداء میں قتل و غارت کے ذریعہ بنیاد رکھی گئی۔ اسرائیل اور سعود نے اپنی بقا کے لئے غرب کا سہارا لیا۔ جس طرح اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم ہیں، اسی طرح آل سعود بھی عزائم توسیع رکھتے ہیں۔ نجران، اسیر اور جازان پر اس سے قبل بھی آل سعود قابض ہو چکے ہیں۔ اس طرح سعود نے کویت اور امارات سے حصے چھینے ہیں۔ اسلوب جنگ بھی سعود و یہود کا ملتا ہے۔ جس طرح اسرائیل مسلمانوں کو بے دریغ قتل کرتا ہے اسی طرح سعودیہ بھی وحشت اور بربریت کے ذریعہ برادر اسلامی ممالک کے مسلمان بچوں اور بوڑھوں کو قتل کر رہا ہے۔

 

ڈاکٹر شہید کی زندگی کو اگر چند مراحل میں تقسیم کر لیا جائے تو پہلا مرحلہ ایک طالبعلم رہنما کا ہے۔ دوسرا مرحلہ ایک قومی لیڈر کا ہے۔ آپ نے قومی لیڈر بن مفتی جعفر اور دیگر علماء کے ہمراہ قوم کی خدمت کی۔ شہید قائد کے دست و بازو رہے، روح رواں رہے۔ چوتھا مرحلہ میں قومی امور میں اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا کیا۔ تشیع کے بغیر پاکستان نامکمل اور ادھورا ہے، تشیع کا خون بہانا پاکستان کو خون ریزی میں مبتلا کرنا ہے۔ ہمارے علماء نے پاکستان کے دفاع کے لئے قربانیاں دی ہیں۔ تشیع کے حقوق کی بحالی کی بات کرتے والے پاکستان میں آبادی کے بڑے حصے کے حقوق کی بات کرتے ہیں۔ پاکستان کی دوسری بڑی اکثریت کا نام ملت تشیع ہے۔ تشیع کے استحکام کے لئے کام کرنے والے دراصل پاکستان کی بقاء اور سلامتی کے لئے کام کر رہے ہیں۔ مختصر عرصہ میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے ملت تشیع کا پیغام ملک کے کونے کونے میں پہنچایا۔ ڈاکٹر شہید اور آئی ایس او پاکستان نے مرجعیت کو پاکستان میں متعارف کرایا، ڈاکٹر سفیر انقلاب تھے، انہوں نے بہترین انداز میں والہانہ عشق کے ساتھ انقلاب اسلامی ایران کو پاکستان میں متعارف کرایا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سالانہ مرکزی کنونشن کا آغاز اسلام آباد میں ہوچکا ہے۔ ملک کے طول و ارض سے کارکنان کی بڑی تعداد اس وقت امام الصادق کمپلیکس اسلام آباد میں کنونشن میں شریک ہے۔ کنونشن کی مختلف نشستوں میں کارکردگی رپورٹس پیش کی جائیں اور مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ دو روزہ کنونشن کی مختلف نشستوں کو خصوصی طور پر شہدائے ملت کے ناموں سے منسوب کیا گیا، پہلی نشست شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے نام سے منسوب کی گئی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی شوریٰ کا اہم اجلاس مرکزی سیکریٹریٹ میں حجتہ السلام  علامہ سید جواد ہادی کی زیر صدارت منعقد ہوا،شوریٰ عالی کے اراکین نے مرکزی کابینہ کی گذارشات پر ایم ڈبلیوایم کے دستورمیں ترامیم کے حوالے سے اپنی اپنی شفارشات پیش کیں جنہیں طویل بحث ومباحثے کے بعد منظور کرلیا گیا،  جبکہ اجلاس   میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری ، علامہ حیدرعلی جوادی، علامہ امین شہیدی، علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ مظہر کاظمی، ناصرشیرازی، علامہ غلام شبیر بخاری، علامہ ہاشم موسوی، علامہ تصور جوادی، علامہ سبطین حسینی، علامہ مقصودڈومکی، علامہ مختارامامی سمیت شوریٰ عالی  کی  دیگر اراکین نے شرکت کی۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے وحدت سیکریٹریٹ سے جاری ایک بیان میں نے کہا کہ یمن پر سعودی جارحیت دراصل سعودیہ کی خطے میں تسلط قائم رکھنے کی سازش کا حصہ ہے۔ یمنی عوام اپنے حقوق کے لئے پرامن جدوجہد کر رہی تھی جو کہ ان کا بنیادی حق ہے۔ سعودی عرب یمن کی عوام کے خون سے ہولی کھیل رہا ہے جس کا خمیازہ اسے بھگتنا پڑے گا۔ علامہ مختار امامی نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی مسلمان سے کعبہ اللہ کو خطرہ نہیں ہے خطرہ دارصل سعودی حکمرانوں کو اپنی شہنشایت اور محلات کا ہے جس کے لئے وہ مقدسات کی آڑ میں بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ سعودی شہزادوں نے ہمیشہ سے اپنے مخالفین اور حریت کے لئے اٹھنے والی تحریکوں کو دبانے کے لئے مقدس مقامات کا سہارہ لے کر ان کا بے دریغ قتل عام کیا ہے لہذا امت مسلمہ اور خاص طور پر سعودی عرب کے اتحادیوں کو جان لینا چاہیے کہ یہ جنگ مقدسات کی جنگ نہیں ہے بلکہ یہ شہنشایت کو دوام بخشنے کے لئے لڑی جانے والی جنگ ہے۔ اتحادیوں کو چاہیے کہ وہ خواہ مخواہ یمنی عوام کے خون سے اپنے ہاتھوں کو رنگین نہ کریں اور ملت یمن کی نفرت میں اضافہ نہ کریں۔

 

ان کا کہناتھا ہم پاکستان کی حکومت سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس جنگ کا حصہ نہ بنے اور امریکہ اور اسرائیل کے خواہشات کی تکمیل میں معاونت نہ کرے،یمن کے مظلوم اور غیور مسلمانوں کی طرف سے مکہ اور مدینہ کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔ بلکہ خود آل سعود مکہ اورمدینہ کے لیئے سب سے بڑا خطرہ ہیں جو اپنے محل بنوانے کے لئے مقدس مقامات کی تقدس کو پامال کرتے ہیں اور اہل البیت ع ، اصحاب اجمعین اور ازواج مطہرات کی مقدس قبور کی بے حرمتی کرتے ہیں اور ان کو گراتے ہیں جس کی واضح مثال جنت البقیع کی تاراجی ہے،تمام عالم اسلام کو چاہیے کہ وہ آل سعود اور اسرائیل کی مسلمانوں کواآپس میں لڑانے کی سازش کو ناکام بنا ئیں اور یمن کی حریت پر حملہ کی مزمت کریں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree