وحدت نیوز (سندھ) سانحہ شکارپور کیخلاف شہداء کے ورثاء پر مشتمل کمیٹی نے اندرون سندھ شٹر ڈاؤن کی کال دی ہے، مذاکرات پر عمل درآمد نہ ہونے کے خلاف پندرہ فروری کو لانگ مارچ کا اعلان بھی کردیا۔ سانحہ شکارپور کے شہدا سے اظہار یکجہتی اور سندھ بھر میں تکفیریوں کیخلاف آپیشن کے مطالبہ کی حمایت میں سکھر، روہڑی، کندھرا، صالح پٹ، بدین، ٹنڈو محمد خان، نوشہرو فیروز، شہدادکوٹ، شکارپور سمیت دیگر اندرون سندھ بیشتر شہروں میں شٹر ڈاؤن ہے۔ شہداء کمیٹی کے چیئرمین علامہ مقصود ڈومکی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے مذاکرات پر عمل درآمد کیلئے تاحال کوئی اقدام نہیں اٹھایا، اگر اب بھی عمل نہیں کیا گیا تو پندرہ فروری کولانگ مارچ شروع کیا جائے گا اور سترہ مارچ کو سندھ کے وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی کا گھیراؤکریں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت دہشت گردوں کے خلاف کاروائی سے قاصر ہے، سندھ بھر میں کالعدم گروہوں کے دفاتر کھلے ہیں اور صوبہ بھر میں سانحہ کے بعد سے اب تک دہشتگردوں کی تشہیری مہم میں مسلسل اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے، جس کے خلاف حکومت اور ریاستی ادارے کوئی ایکشن نہیں لے رہے ہیں۔ سکھر میں ہڑتال کے موقع پر شہر کے تمام پٹرول پمپس اور کاروباری مراکز بند ہیں، سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔ تحریک انصاف، جمعیت علماء اسلام، جماعت اسلامی اور سندھ کی تمام قوم پرست جماعتوں نے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ شکار پور میں امام بارگاہ میں خود کش دھماکے میں 71 سے زائد شہید ہوگئے تھے۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا ہے کہ پشاور حیات آباد میں نماز جمعہ کے دوران فائرنگ ، دھماکے، مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے، منظم انداز میں ایک مکتب کے افراد کی نسل کشی، حکومتیں کس لیئے ہیں ، نااہل حکمران عوام کے جان و مال کا تحفظ نہیں کر سکتے ، فوراً اقتدار سے الگ ہوں، مملکت خداداد پاکستان میں خون کی ہولی آخر کب تک برداشت کی جائے، ادارے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں ، بڑے بڑے سانحات کے بعد بات صرف کمیٹیوں تک محدود کر دی جاتی ہے ، ایسا کیوں ؟ نیشنل ایکشن پلان تو بنا دیا گیا ، مگر عمل درآمد کون کرے گا معلوم نہیں؟ پلان کے ایک ایک نقطے پر عمل کیا جاتا تو دہشتگردوں مزید کاروائیوں کی جرأت نہ ہوتی، کیا تنظیموں کو صرف نام کی حد تک کالعدم کرنا ہے؟ ایسا چلتا رہا تو حکمران خود بھی محفوظ نہ رہ پائیں گے، ناسوروں ،دہشتگردوں کے مقابلے کے لیئے پوری قوم نے ایک آواز بن کر گورنمنٹ کی حمایت کی ، لیکن حکومت نے کیا کیا ؟ ہمیں بتایا جائے، ہم ایک دفعہ پھر اپنے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہتے ہیں کہ ملک گیر آپریشن کے ذریعے درندوں کا صفایا کیا جائے، ایسا نہ ہوا تو وہ وقت دور نہیں کہ جب فیصلہ کن مرحلے کے لیئے جدوجہد کا آغاز کریں گے ، ہم پرامن شہری ہیں ، ملک میں امن چاہتے ہیں، مگر ہمارے جان و مال کا تحفظ کون کرے گا ، ہمیں بتا یا جائے۔کیا نماز پڑھنا جرم ہے؟ نمازیوں پر حملے یہود و ہنود کے ایجنٹ ، نام نہاد مسلمان، مسلمانیت کا لبادہ اوڑھے پاکستان و اسلام کو بدنام کررہے ہیں ، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے محافظ شیعہ سنی عوام کو تحفظ دیا جائے۔

وحدت نیوز (لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابق مرکزی صدر اور ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے لاہور ڈویژن کے زیراہتمام آئی ایس او کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران جب سے شروع ہوا، تب دنیا 2 بلاکوں میں تقسیم تھی، ضروری تھا کہ روس کے ساتھ رہیں یا امریکہ کے ساتھ، دنیا میں چلنا ان کے بغیر ناممکن تھا، یہ دونوں سسٹم حالت جنگ میں ہونے کے باوجود دین کے مخالف تھے۔ اُن کا کہنا تھا کہ انقلاب اسلامی نے باطل قوتوں کو روند ڈالا اور باطل پرست شاہ کو، جو امریکہ کی آس لگائے بیٹھا تھا، ملک چھوڑ کر بھاگنا پڑا۔ انہوں نے مزید کہا حزب اللہ لبنان کی کامیابی انقلاب اسلامی کی بدولت ہے، امام خمینی کا انقلاب دنیا بھر کے مستضعفین کے لئے مشعل راہ اور امید ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ دنیا کے مظلوم آج بھی پرامید ہیں کہ ان میں بھی کوئی نہ کوئی خمینی ضرور اٹھے گا اور باطل قوتوں کے تخت الٹ کر انصاف کا بول بالا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین ہو یا کشمیر، چیچنیا ہو یا بوسنیا ہر جگہ کے مظلوموں نے انقلاب اسلامی ایران کے چراغ سے روشنی لے کر اپنی جدوجہد آزادی کو دوام بخشا، کچھ کامیاب ہوئے اور کچھ کا سفر جاری ہے، لیکن کامیابی ان کے مقدر میں لکھ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ قومیں جو اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتی ہیں، وہ ناکام نہیں ہوا کرتی۔ امام خمینی نے امام حسین علیہ السلام سے درس حریت لیا اور ایران کی سرزمین پر یہ نعرہ بلند کیا کہ ’’ہے ہماری درس گاہ کربلا کربلا‘‘ اور اسی کربلا کے طفیل آج ایران قوم پوری دنیا میں فخر سے جی رہی ہے اور استعمار اپنی تمام تر سازشوں کے باوجود ناکام و نامراد ہے اور انقلاب کے خلاف اس کا کوئی حربہ کامیاب نہیں ہو رہا، بلکہ انقلاب روز بروز مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جا رہا ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) پشاور امامیہ مسجد حیات آباد پردہشتگردوں کے حملے نمازیوں کی شہادت پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی ،پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کی شدید مذمت ،اس المناک سانحے کے خلاف ملک بھر میں تین روزہ یوم سوگ کا اعلان، حیات آباد دہشت گردی کے واقعے پر ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ حکمران ملک سے دہشت گردی کے خاتمے میں مخلص نہیں ،وزیراعلیٰ پنجاب،وزیر داخلہ دہشت گردوں کو بلا کر کاروائی نہ کرنے کی یقین دہانی کراتے ہیں ،دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو مکمل حکومتی پروٹوکول حاصل ہیں ہمیں حب الوطنی کی سزا دی جارہی ہے،حکومت ہمیں دہشت گردوں کی خوشنودی کے لئے ہراساں کر رہی ہے ملک بھر میں ملت جعفریہ کے ہونے والے قتل عام کی ذمہ دارن لیگ کی حکومت ہے۔

 

 علامہ راجہ ناصر کا کہنا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخواہ کی حکومت بھی اس المناک سانحے کے برابر کے ذمہ دار ہیں جنہوں نے اس اہم جگہ کی حفاظت کے لئے کوئی اقدام نہیں کئے انہوں نے کہا کہ نمازیوں نے جس بہادری کیساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کیا ان کی ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں وفاقی حکومت اور ریاستی ادارے پانی سر سے گذرنے کا انتظار نہ کرے ،ہم مزید لاشیں اُٹھانے کے متحمل نہیںملک میں ہمارے خلاف ایک طرف دہشت گرد کاروائیاں کرتے ہیں تو دوسری طرف حکومت دہشتگردی سے متاثرہ فریق کو ہراساں کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اتوار کو دہشت گردی کے اس واقعے کے خلاف ملک گیر مظاہرے کریگی ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور میں اتوار 15 فروری میں کو سنٹرل کابینہ اور اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلایا جائے گا اور متوقع ہے کہ لوگوں کو اسلام آباد کی طرف کال دی جائے۔

وحدت نيوز (نوشہروفیروز) مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے  کل ہونے والی شٹر بند ھڑتال اور 15 مارچ کو هونے والالانگ مارچ کامیاب بنانے کے لئے آل پارٹیز کانفرنس طلب کی گئی جس کی صدارت صوبائی سيکریٹری فلاح و بہبود سيد امتياز شاہ بخاری نے کی جس میں ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکریٹری جنرل اعجاز ممنائی، مولانا یوسف حسینی، مولانا عبدالحسین، مولانا محب علی، اظہر بلوچ، ایس یو پی، قومی عوامی تحریک، ایس ٹی پی، شیعہ علماء کونسل، اصغریہ پاکستان اور سیاسی و سماجی تنظیموں کے رھنمائوں نے شرکت کی جس میں ھڑتال کی مکمل حمایت اور لانگ مارچ کو بھرپور استقبال کرنے کی یقین دھانی کرائی اس موقع پر رھنمائوں نے کہا کہ  شکارپور کے واقعے پر حکمرانوں کی خاموشی  سے پتا چلتا ہے کہ حکمران دھشتگردوں سے ملے ہوئے ہیں اس لئے دھشتگردوں کے خلاف کاروائی کرنے سے گریز کررہے ہيں جب وزيرداخلہ کہ چکا ہے 10 پرسنٹ مدارس دھشتگردی میں ملوث ہیں جن کو  بیرونی ملکوں سے فنڈ مل رہے ہيں مگر ان مدارس کے خلاف کاروائی نہ کرنا لمحہ فکریا ہے کل  سندھ بھر پور پرامن شٹربند ھڑتال کی جائيگی۔

وحدت نیوز (نصیرآباد) وارثان شہداء کمیٹی شکارپور کی جانب سے سانحہ شکار پور کے دہشتگردوں کی عدم گرفتاری کے خلاف کل بروز جمعہ کو کی گئی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اپیل پر ہم مجلس وحدت مسلمین ضلع قمبر شہداد کوٹ کی جانب سے ان کی مکمل تائید کرتے ہوئے ہم کل ضلع قمبر شہداد کوٹ میں شٹر ڈاؤن کا اعلان کرتے ہیں ۔مجلس وحدت مسلمین ضلع قمبر شہداد کوٹ کے سیکریٹری جنرل سید اختر عباس نقوی اور سیکریٹری تنظیم سازی حبدار علی لغاری نے وحدت آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کے سندھ حکومت امن امان بحال کرانے میں مکمل طور ناکام ہو چکی ہے ، سندھ کے اندر دن با دن دہشتگردی ، انتہا پسندی ، فرقے واریت بڑہتی جا رہی ہے مگر سندھ حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ، جس کی تازہ مثال سانحہ شکارپور ہے ، جس کو 15 دن ہو چکے ہیں مگر سانحہ میں ملوث دہشتگرد آزاد گھوم رہیں ، اس لئے ہمیں یہ سخت اقدامات اٹھانے پڑ رہے ہیں کے جمعہ کے دن پورے پاکستان میں شٹر ڈاؤں کر رہے ہیں اور اتوار 15 فیبروری کو شکارپور سے کراچی تک لبیک یا حسینؑ لانگ مارچ کرکے وزیر اعلیٰ ہاؤس گھیراء کرینگے ، اور جب تک پوری سندھ میں فوجی آپریشن ضرب عضب نہیں ہوتی اور نا اہل وزیر اعلیٰ کو نہیں ہٹایا جاتاہم وہاں سے نہیں اٹھینگے ۔ ہم اس عظیم جدوجہد میں انسان دوست ، مظلومین کے حامیوں ،اور سندھ دھرتی کے لئے نیک خواہشات رکھنے والے افراد کو ساتھ دینے کی اپیل کرتے ہیں ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree