وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سرکاری اداروں میں کرپشن کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو ا ہو اہے او ر محکمہ تعلیم میں غیرقانونی بھرتیاں نگران حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے۔محکمہ تعلیم کا قبلہ درست کرنے کے لیے قوم تیار رہے کرپشن مافیا نے محکمہ تعلیم میں بدترین بدعنوانی کو تاحال جاری و ساری رکھا ہو اہے جو کہ نئی نسل کے ساتھ خیانت اور بدترین جرم ہے۔ محکمہ تعلیم میں اصلاحات کے لیے نہ سیکیورٹی ادارے مخلص نظر آتے ہیں، نہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور نہ احتسابی ادارے۔ محکمہ تعلیم میں جاری بدعنوانیوں اور غیرقانونی تقرریوں کے خلاف ریاستی ادارے اور اعلی حکام یرغمال ہونے کی بجائے اس ادارہ سے کرپشن کو پاک کرنے کی کوشش کی جائے بصورت دیگر یہ مافیا دیگر اداروں کو دیمک کی طرح چاٹ کربرباد کرے گا۔انہوں نے کہا کہ نگران دور حکومت میں بجلی لوڈشیڈنگ، چور بازاری،بدعنوانی اوراخلاقی بے راہ روی کا دور دورہ نظر آتا ہے۔خطہ میں جاری بدعنوانی اور مظالم کے خلاف عوام کو اٹھ کھڑا ہونے کی ضرورت ہے، عوام خود آگے آکے جمہوری طاقت سے بدعنوانی اور مظالم کیخلاف قیام کرنے کی ضرورت ہے۔سیکیورٹی ادارے بلتستان کے حالات کو آسان نہ لیں علائم کچھ اچھے نہیں دکھ رہے ہیں ۔ اتحاد مسلمین کے خلاف سازشی عناصر سرگرم عمل ہے۔ عوام ہشیار رہیں اور کسی قسم کی سازش میں آئے بنااپنے صفوں میں اتحاد قائم رکھیں۔ انہوں نے کہا آئی جی پی گلگت بلتستان کو بلتستان میں خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ بھی روایتی دورہ سے ہٹ بلتستان کے دورہ میں مثبت تبدیلی لانے اوریہاں کے پولیس کو درپیش مسائل حل کرنے میں اقدامات اٹھائیں گے۔ ان سے امید کرتے ہیں کہ سکردو میں قائم پی ٹی سی کو فنکشنل کریں گے اور یہاں موجود پولیس نفری کو کمی کودور کرنے اور استحقاق رکھنے والے پولیس آفیسران کی پروموشن کریں گے اور محکمہ پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کے لیے وسائل کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسینی نے شہدائے بنگش و اورکزئی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے زیادہ بیرون ملک سرمایہ رکھنے والے حکمران وطن عزیز اور اس میں رہنے والے مہذب و مکرم شیعیان علی ابن ابیطالب کا دفاع کیسے کر سکتے ہیں۔ آج کا یہ پروگرام سالہا سال گزرنے کے باوجود شہداء کی یہ عظیم یاد اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہم اپنے شہداء کو نہیں بھولے، ان کی یاد کو نہیں بھولے، ان کے مشن کو نہیں بھولے، ان کی عظیم قربانیوں کو نہیں بھولے، عصر حاضر کا تقاضا ہے کہ وطن عزیز کا دفاع اور شیعیان علی ابن ابیطالب کی حفاظت ہم خود کریں۔ ان حکمرانوں کے آقاوں کو شریکۃ الحسین (س) نے دربار شام میں فرمایا تھا کہ میں ان لوگوں سے خیر کی کیا توقع رکھوں جن کے ابدان کا گوشت شہداء کے خون سے بنا ہے۔ تو اس ملک عزیز کا اربوں روپیہ ہڑپ کرنے والے نااہل حکمرانوں سے خیر کی توقع کیسے کی جاسکتی ہے۔

وحدت نیوز (لاہور) چینوٹ رجوعہ سادات سے معدنی ذخائر کا نکلنا خدا وندکریم کی جانب سے پاکستان کے غریب عوام پر خاص عنایت ہے،خدا ہمارے حکمرانوں کو توفیق دے کہ وہ ان وسائل کو عوامی فلاح بہود اور ملکی ترقی کے لئے بروئے کار لائیں،پاکستان کی سر زمین کو اللہ نے بے پناہ قدرتی وسائل سے نوازا ہے اگر ہم اپنے ملکی معدنی وسائل پر توجہ دیں تو پاکستان دنیا کا امیر ترین ملک بن سکتا ہے ،لوہے ، تانبے اور سونے کے ذخائرکی رائیلٹی پر پہلا حق رجوعہ سادات کے مکینوں کا ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکر ٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے صوبائی سیکرٹریٹ میں پنجاب کابینہ کے اراکین کے اجلاس سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اگر حکمران مخلص اور ایماندار ہوں ملک سے توانائی کے بحران کا خاتمہ مہینوں میں ممکن ہے، ہائیڈور پاور پروجیکٹ سے گلگت بلتستان اورخیبر پختونخواہ سے 80 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا کی جاسکتی ہے لیکن افسوس کا مقام یہ ہے کہ اس سستی بجلی کے منصوبوں کو فقط اپنے مفادات کے لئے نظر انداز کیا جا رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جفاکش اور غیور عوام کو چاہیئے کہ وہ صالح اور محب وطن لوگوں کا انتخاب کریں جو ملکی اور عوامی مفادات کے لئے کام کریں ۔

وحدت نیوز (شکار پور)  شکار پور شہداء کمیٹی کا سندھ میں فوجی آپریشن کا مطالبہ، فوجی آپریشن تک اپنے فیصلے پر قائم ہیں، پندرہ فروری کو ہر صورت شکار پور سےوزیراعلیٰ ہائوس کراچی تک لانگ مارچ کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہارسانحہ شکار پور کے شہداء کے وارثین کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے سندھ حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کاکہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ اپنے اقتدار کو تحفظ دینے کی بجائے عوام کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے شہداءکمیٹی شکار پور کے تمام مطالبات تسلیم کئے ہیں تاہم سندھ میں فوجی آپریشن کے مطالبے پر وہ اپنے اقتدار کو اولین  ترجیح دے رہے ہیں جس سے واضح طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ قائم علی شاہ اپنا اقتدار بچانے کے لئے عوام کی جانوں کی قربانی دینے پر آماد ہ ہیں جو کہ شرمناک فعل ہے۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں دہشت گردوں کے مراکز پر جب تک فوجی کاروائی عمل میں نہیں لائی جاتی شہداء کمیٹی اپنے فیصلہ جات پر قائم ہے ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےسربراہ  علامہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ امام خمینیؒ کی زیر قیادت سرزمین ایران پر رونما ہونے والا اسلامی انقلاب پوری دنیا میں غلبہ اسلام کا نقطہ آغاز ثابت ہوا ،آج استعماری قوتیں غلبہ اسلام سے خوفزدہ ہیں اور اسلامی انقلاب کے اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے ملت اسلامیہ کے خلاف سازشوں کے جال بن رہی ہیں لیکن وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گی ،انقلاب اسلامی کی 36ویں سالگرہ کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے بیان  میں انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ اس نے مذہب و مسلک کی قید سے بالا تر ہو کر انسانی ذہنوں کو بیدار کیا اور بالخصوص ملت اسلامیہ کو استعماری طاقتوں سے آزادی کے حصول کا راستہ دکھایا ، انہوں کہا کہ ا نقلاب کسی علاقہ، سرزمین، یا مذہب کے لیے مختص نہیں ہوتے اور نہ ہی ان کے اثرات کو روکا جا سکتا ہے۔

 

 

فرانس، روس، چین یا دوسرے ممالک میں انقلاب آئے تو انہوں نے بھی باقی اقوام پر اپنے اثرات ڈالے، لیکن ایران میں آنے والے انقلاب اور باقی ممالک میں آنے والے انقلابات میں بنیادی فرق یہ ہے کہ ایران کا انقلاب "اسلامی" یعنی دین مبین اسلام کے بنیادی اصولوں پر قائم تھا جبکہ دوسرے ممالک میں آنے والے انقلابات خاص اقتصادی، یا معاشرتی نظریہ کی بنیاد پر تھے، کہ جنکا دین اسلام سے کوئی براہ راست رابطہ نہ تھا۔انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران نے جہاں پورے عالم اسلام پر اپنے اثرات مرتب کئے وہاں اس سے سرزمین پاکستان پر بھی مثبت تبدیلیاں رونما ہوئیں، اس خطے میں شہید علامہ عارف حسین حسینی اور شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے پاکستانی معاشرے کو انقلاب اسلامی کی حقیقت سے روشناس کرانے کے لئے کلیدی کردار ادا کیا اور ملت تشیع پاکستان کو آج بھی شہید حسینی کے وہ تاریخی کلمات اچھی طرح یاد ہیں جن میں انہوں نے کہا تھا کہ ہم ولایت فقیہ سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کیلئے تیار نہیں ہیں اور پاکستانی سرزمین سے کسی کو بھی برادر اسلامی ملک ایران میں انقلاب کے خلاف کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا امریکہ، اسرائیل اور سامراجی سازشوں کا راستہ روکنے کے لئے ملت اسلامیہ کے ہر فرد کو اسلامی انقلاب کا ساتھ دینا ہوگا، تاکہ شیطان بزرگ اپنے مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکے۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) انقلاب اسلامی ایران کی 36ویں سالگرہ کے موقع پر وحدت ہاوس مظفرآباد سے جاری اپنے بیان میں مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں کشمیر کے سیکریٹری جنرل علامہ تصور حسین نقوی الجوادی نے کہاہےکہ عظیم انقلاب اسلامی جس کا سرچشمہ انقلاب کربلا ہے اور خود بانی انقلاب حضرت آیۃ اللہ خمینی بزرگوار نے فرمایا کہ ہمارا انقلاب انقلاب کربلا کا صدقہ ہے،یقیناانقلاب اسلامی کے بانی نے مقاومت ،ہمت وجوانمردی امام حسین واصحاب حسین علیھم السلام سے درس لے کر (250)ڈھائی سوسالہ شہنشاہیت کا غرور خاک میں ملا کر دنیا کے نقشہ پر ایک الہی اسلامی ریاست کی بنیاد رکھی جو دنیا بھر کے مظلومین ،محرومین اور مستضعفین کے کے کرن امید ہے،رہبر معظم فرماتے ہیں'انقلاب اسلامی عالم اسلام کے لئے ہدایت کا سرچشمہ ہے،حضرت جمال الدین افغانی مرحوم جب تبلیغ دین کے لئے نکلتے تو لوگوں کو کہتے کہ 'اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے'تولوگ پوچھتے تھے کہ اگر یہ ضابطہ حیات ہے تو کہیں بطور رول ماڈل کیوں نہیں یقینا آج سید مرحوم کی روح پکار پکار کر دنیا کو متوجہ کر رہی ہوگی کہ جمہوری اسلامی ایران میں اسلام بطور رول ماڈل موجود ہے۔
حکیم الامت فلسوف مشرق حضرت علامہ محمد اقبال (رح)نے بہت پہلے اس انقلاب کی پیشنگوئی ان الفاظ میں کی تھی۔


 می رسد مردی کہ زنجیر غلامان بشکند
دیدہ ام از روزن دیوار زندان شما


ان کا مزید کہنا تھا کہ  جہاں اس انقلاب کے ذریعے مملکت ایران کو ایک آمر ،جابر اور طالم شہنشاہی نظام سے آزادی ملی اس کے ساتھ ہی برطانیہ اور امریکا سی بھی آزادی نصیب ہوئی اور اسلام وقرآن کے قوانین کا بول بالا ہواخدا وند منان اس انقلاب کو انقلاب حضرت حجت (ع)کا ضمیمہ کر دے اور اس عظیم انقلاب سے مربوط فرمائے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree