لوہے ، تانبے اور سونے کے ذخائرکی رائیلٹی پر پہلا حق رجوعہ سادات کے مکینوں کا ہے،علامہ عبدالخالق اسدی

12 فروری 2015

وحدت نیوز (لاہور) چینوٹ رجوعہ سادات سے معدنی ذخائر کا نکلنا خدا وندکریم کی جانب سے پاکستان کے غریب عوام پر خاص عنایت ہے،خدا ہمارے حکمرانوں کو توفیق دے کہ وہ ان وسائل کو عوامی فلاح بہود اور ملکی ترقی کے لئے بروئے کار لائیں،پاکستان کی سر زمین کو اللہ نے بے پناہ قدرتی وسائل سے نوازا ہے اگر ہم اپنے ملکی معدنی وسائل پر توجہ دیں تو پاکستان دنیا کا امیر ترین ملک بن سکتا ہے ،لوہے ، تانبے اور سونے کے ذخائرکی رائیلٹی پر پہلا حق رجوعہ سادات کے مکینوں کا ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکر ٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے صوبائی سیکرٹریٹ میں پنجاب کابینہ کے اراکین کے اجلاس سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اگر حکمران مخلص اور ایماندار ہوں ملک سے توانائی کے بحران کا خاتمہ مہینوں میں ممکن ہے، ہائیڈور پاور پروجیکٹ سے گلگت بلتستان اورخیبر پختونخواہ سے 80 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا کی جاسکتی ہے لیکن افسوس کا مقام یہ ہے کہ اس سستی بجلی کے منصوبوں کو فقط اپنے مفادات کے لئے نظر انداز کیا جا رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جفاکش اور غیور عوام کو چاہیئے کہ وہ صالح اور محب وطن لوگوں کا انتخاب کریں جو ملکی اور عوامی مفادات کے لئے کام کریں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree