وحدت نیوز ( کراچی ) کراچی کا علاقہ لانڈھی کورنگی دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے،سندھ حکومت کراچی میں قیام امن میں موثر کردار ادا کرے، ٹارگٹڈ آپریشن کے دائرہ کار کو وسیع کرنا ناگزیر ہے،، کراچی ٹارگٹ کلنگ میں تکفیری دہشت گرد عناصر ملوث ہیں،بے گناہ شہریوں کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے ، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری تنظیم سازی علامہ نشان حید رساجدء نے کراچی میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف وحدت میڈیا سیل سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا ۔

 

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بعض علاقے ایسے موجود ہیں ، جہاں آج تک پولیس کا ایک کارندہ بھی نہیں پہنچ سکا، شہر کے مضافات میں واقع خیمہ بستیاں ، کچی آبادیاں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں، پولیس انتظامیہ اور سندھ حکومت نے نشاندہی کے باوجود اب تک نو گو ایریاز میں آپریشن کلین اپ نہیں کیا،شہر میں پہلے سے موجود دہشت گرد وبال جان تھے ، کہ اب آئی ڈی پیز کی آڑ میں وزیر ستان سے خطرناک دہشت گرد کراچی سمیت ملک بھر میں پھیل چکے ہیں ، جن کی کڑی نگرانی کی ضرورت ہے، ہم ایک مرتبہ پھر واضح کر رہے ہیں کہ طالبان کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں پہلے ہوئے ان کے ہمدردوں ، غم خواروں اور مددگاروں کے خلاف بھی جلد فوری کاروائی کا آغاز کیا جائے، وگرنہ پورا ملک وزیرستان بن جائے گا، کراچی ٹارگٹ کلنگ میں بھی تکفیری دہشت گرد عناصر ملوث ہیں جنہیں قانون کے شکنجے میں لینا ضروری ہے، انہوں نے گورنر سندھ ، وزیر اعلیٰ سندھ ، آئی جی پولیس اور ڈی جی رینجرز سے مطالبہ کیا کہشیعہ افراد سمیت بے گناہ شہریوں کے قتل عام میں ملوث ٹارگٹ کلرز کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے پاکستان جیمز اینڈ منرلز ایسوسی ایشن بلتستان ریجن کے زیراہتمام احتجاجی ریلی سے خطاب کیا۔ احتجاجی ریلی گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان میں منزل اور جیمز کی نقل و حرکت پرپابندی کے خلا ف نکالی گئی تھی۔احتجاجی مظاہرین سے یادگار شہدا ء اسکردو پر خطاب کرتے ہوئے علامہ سید علی نےکہا ہے کہ ملک بھر میں کسی بھی جگہ پر جیمز کو نکالنے اور نقل و حمل پر پابندی عائد نہیں لیکن گلگت بلتستان میں پابندی عائد کرنا غیرقانونی عمل ہے۔گلگت بلتستان کے آبادی کی بڑی تعداد جیمز سے مربوط ہے اور ان کی معیشت کا دارو مدار جیمز پرہے اس پر پابندی معاشی قتل کے مترادف ہے۔منرلز پر پابندی بھی گلگت بلتستان کے خلاف ہونے والی سازشوں کا حصہ ہے۔ اس موقع پر آغا علی رضوی نے کہا ہے کہ نگران حکومت سفارش اور اقربہ پروری کی بدترین مثال ہے۔ ہم نگران حکومت کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور انکی موجودگی میں شفاف الیکشن ناممکن ہے۔ نگران وزیراعلی شیر جہاں میر کے اپنے بیان سے واضح ہو گیا کہ وہ بے بس ہے یا غلط بیانی سے کام کر رہا ہے۔ جو وزیر اعلی اپنی مرضی سے کابینہ نہیں بنا سکتے وہ شفاف الیکشن کا انعقاد بھی نہیں کر سکے گا۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے زیراہتمام حالات حاضرہ اورمجلس وحدت کے کردار کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد میجر نادرعلی انسٹیٹوٹ آڈیٹوریم میں منعقد ہوا،پروگرام کا باقاعدہ آغازعباس علی نے قرآن پاک سے کیا،میثم عباس اور صادق علی نے  منقبت پیش کی، سیمینار کا اختتام  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی نے دعا امام زمانہ (عج) سے کیا۔سیمینار سے  مر کزی سیکریٹری سیاسیات نا صرعبا س شیر ازی نے سیمینارسے خطا ب کر تے ہوئے کہاکہ  مجلس وحدت وحدت مسلمین کی سیا ست اس اصول پر قائم ہے کہ ہر ظالم کے خلاف اور مظلوم کی حمایت ہمار ا اولین فر ض ہے گزشتہ ایک ڈیڑھ سا لوں کے اندر جس طر ح پاکستان میں شیعہ ، سُنی کے نام پر ملک میں دہشت گر دی پھیلانے کی کو شش کی گئی اور محرم کے مہینے میں بڑے پیمانے پر وطن عزیر میں فسا دات کر وانے کی جو سا زش تیا ر کی گئی تھی جس کا یہ عملی مظا ہرہ راولپنڈی میں جلوس عا شورہ کے وقت دیکھنے کو ملا اُن تمام سا زشو ں کو مجلس وحد ت مسلمین نے اپنے سُنی بھا ئیوں کی نمائندہ جماعتوں کے سا تھ ملکر نا کام بنایااور ثا بت کر دیا کہ پاکستان میں شیعہ ، سُنی کا کوئی مسئلہ نہیں بلکہ ایک مخصوص تکفیری ٹولہ مملکت عزیز میں فر قہ واریت کے نام پر دہشت گر دی کی کا روائیوں میں مصر وف ہیں۔انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ایم ڈبلیو ایم نے دہشت گردوں کے ساتھ مذا کرات کر رد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان دہشت گر دوں سے مذا کر ات نہیں بلکہ ان کے سا تھ آہنی ہا تھوں سے نمٹا جا ئے اور آج دو سا ل کے بعد تمام سیاسی جما عتوں نے ہمارے مو قف کی تعید کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلا ف بھر پور کا روائی کرنے کیلئے قا نوں میں آئینی ترا میم کے ذریعے فو جی عدا لتوں کے قیا م کی حما یت کی ۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی چیئرمین برادرسید فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ 30 جنوری سے 3 فروری تک صوبہ سندھ کا پانچ روزہ دورہ کریں گے،مرکزی یوتھ سیکریٹریٹ ملتان سے جاری پریس کےمطابق فضل عباس ایڈووکیٹ وحدت اسکاوٹس کے زیر اہتمام ہونے والے کراچی ڈویژن کے تین روزہ اسکاؤٹ کیمپ میں شرکت کے علاوہ کراچی ڈویژن ، حیدرآباد ڈویژن اور سکهر ڈویژن کے دورہ جات بھی کریں گے،  ان ڈویژنز کی یوتھ کونسلزکے اجلاسوں میں شرکت کریں گے،ان اجلاسوں میں آئندہ تین ماہ کا پروگرام پیش کیا جائے گا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین خیرالعمل فاؤنڈیشن نثارعلی فیضی کی زیر صدارت سنٹرل کور کمیٹی کا اجلا س ہوا جس میں گلگت میں ہاؤسنگ سکیم کے تحت مکانات کی تعمیر کو جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اسکے علاوہ ڈی آئی خان میں بھی تعمیرات کے آخری مرحلے میں موجود ہاؤسنگ کالونی کے فوری تکمیل کے بعد افتتاح کرنیکا فیصلہ بھی ہوا جس میں مرکزی قائدین شرکت کرینگے ۔اجلاس میں خیرالعمل فاؤنڈیشن کے رفاہی منصوبوں کے لیے 2015-16 کے مجوزہ بجٹ کی تیاری جس میں قدرتی آفات وسانحات،تعلیم،صحت، یتیموں کی کفالت ، عمومی رفاہ، تعمیر مساجد و قرآن سنٹرز ،ووکیشنل سنٹرز اور فراہمی آب کے منصوبوں کے لیے فنڈز کی جمع آوری کی حکمت عملی مرتب کی گئی تاکہ تمام شعبہ جات کے لیے علیحدہ علیحدہ بجٹ مختص کر کے منصوبوں کو بر وقت تکمیل تک پہنچایا جا سکے مجوزہ بجٹ کو آئندہ بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائیگا بجٹ میں پاکستان کے تمام صوبوں بشمول ریاست کشمیر کے لیے سینکڑوں منصو بوں پر کام کرنے پر غور کیا ۔چیئر مین خیرالعمل فاؤنڈیشن نے تمام شعبہ جات کو اس سلسلے میں اپنی منصوبہ بندی مکمل کرنیکی ہدایات کرتے ہوئے جلد رپورٹس پیش کرنے کا کہا ۔

 

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین خیرالعمل فاؤنڈیشن نثارعلی فیضی نے کہا کہ خیرالعمل فاؤنڈیشن کی پاکستان میں فعالیت ایم ڈبلیو ایم کے اجتماعی امور میں بے پناہ اہمیت رکھتی ہے ادارے کے اب تک کے کاموں سے کئی علاقوں بلخصوص پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں میں جماعت کی تشکیل اور زمینہ سازی میں بھر پور مدد ملی ہے قومی جماعت کی تشکیل کے نتیجے میں عوام کا بنیادی مسائل ومشکلات کے لیے مراجعہ بہت زیادہ ہے اور ان توقعات پر پورا اترنے میں آج اگر ہم کچھ کردار ادا کر رہے ہیں تو اس میں ہمارے مخیر حضرات،اداروں اور ٹیم کی انتھک کاوشوں کا بہت بڑا عمل دخل ہے ایک الہی جماعت کے لیے اندرونی و بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ان امور پر خاطر خواہ کام کا ہونا حکمت عملی سے عین مطابقت رکھتا ہے ۔انشاء اللہ خیرالعمل فاؤنڈیشن انسانی خدمت کے جذبے کے تحت رفاہی کاموں کے جال کو مزید وسیع کریگی ۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید ناصرعباس شیرازی ایڈووکیٹ نے کوئٹہ کا تین روزہ دورہ کیا، جس کے دوران مختلف سیاسی جما عتوں کے رہنماوں اور اہم سیا سی شخصیا ت سے ملاقا تیں کی، ممبر صوبا ئی اسمبلی سید محمد رضا کی رہا ئش گا ہ پر پا کستان تحریک انصاف کے مر کزی رہنما ء قا سم سو ری ، صوبا ئی صدر عبدالبا ری بڑیچ نے وفد کے سا تھ ان سے ملا قات کی جسمیں بلو چستان اور ملکی سیا سی صو رت حال پر تفصیلی بات چیت کی گئی، نا صرعبا س شیرازی نے وفد کو خوش آمدید کر تے ہوئے کہا کہ مر کزی سطح پرمجلس وحدت مسلمین اور پاکستان تحریک انصا ف کے درمیان اچھے تعلقات ہیں اور اب بلوچستان میں بھی دونوں جما عتوں کے رہنماوں کے درمیان روابط بڑھا نے کی ضر ورت ہے ۔ تحریک انصاف کے وفدنے مضبو ط تعلقات کے حواے سے کہا کہ گزشتہ انتخا بات میں بلوچستان میں دونوں جما عتوں میں رابطے نہ ہونے کی وجہ سے سیا سی اتحا د نہیں ہو سکا مستقبل میں روابط بڑھانے پر اتفا ق کیا گیا ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree