وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ذیلی شعبہ خواتین کا اہم اجلاس علامہ ناصرعباس جعفری کی زیر صدارت اسلام آباد مین منعقد ہوا، جس میں باہمی مشاورت کے بعددخترشہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ؒ محترمہ خانم زہرا نقو ی کوایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی کوآرڈینیٹر نامزدکرلیا گیا، اجلاس میں خانم زہرانقوی کے علاوہ خانم طیبہ اعجازاہلیہ علامہ ناصر عباس جعفری  ، خانم تحسین  شیرازی خواہر ناصر شیرازی ، خانم زہرا نجفی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین سندھ بھی شریک تھیں ، علامہ ناصر عباس جعفری نے خانم زہرا نقوی کے ہمراہ  مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دےدی ہےجس میں مندرجہ بالا خواتین شامل ہیں ، جو کہ ملک بھر میں شعبہ خواتین کو مزید فعال کرنے اور شعبہ خواتین کی تنظیم سازی کو یقینی بنانے کیلئے مشترکہ اقدامات کریں گی۔

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے رہنما علامہ شیخ علی محمد کریمی کے خلاف اسکردو انتظامیہ کی جانب سے جاری بلاجواز ہتک آمیز دھمکیوں اور اکابرین اسلام کے خلاف ہونے والے اشتعال انگیز اور تفرقہ آمیز وال چاکنگ کے خلاف مالک اشتر چوک گمبہ سکردو پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرہ میں مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ کونسل کے رہنماوں نے خطاب کیا۔ ان میں آغا علی رضوی رضوی ، سید احمد موسوی ، شیخ زاہد حسین زاہدی شامل تھے۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر اسکردو کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما شیخ علی محمد کریمی کو جاری ہتک آمیز نوٹس کو افسوسناک قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ گمبہ اسکردو میں رات کے وقت اکابرین اسلام کے خلاف ہونے والی وال چاکنگ کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے اور یہ حرکت عوام اور پاکستان آرمی کے درمیاں خلیج پیدا کرنے کی کوشش ہے۔ ہم افواج پاکستان کو یہ پیغام دینا چاہیں گے کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن اور ریاست کو بچانے کے لیے پاکستان آرمی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ عوام اور فوج کے درمیان نفرت پیدا کرنے والے ادارے اور شخصیات کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم بلتستان علامہ آغا علی رضوی نے کہا ہے کہ اگر بلتستان میں امن قائم ہے تو بلتستان کی امن پسند عوام اور بابصیرت علماء کی وجہ سے ہے نہ کہ انتظامیہ کے سبب۔گمبہ اسکردو کے شجاع عالم دین شیخ علی محمد کریمی کے خلاف جاری نوٹس دراصل یہاں کے امن کے نقیبوں اور اتحاد و محبت کے داعیوں اور دہشتگرد مخالفوں پر حملہ کے مترادف ہے۔بلتستان میں موجود دہشتگرد عناصر کا گھیرا تنگ کرنے کی بجائے دہشتگرد مخالفوں کو بدترین دھمکیاں دینا لمحہ فکریہ ہے۔اگر حکام بالا نے ہمارے علماء کی توہین کے خلاف کاروائی نہیں کی گئی تو ہم خاموش نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج ، دھرنا اور مظاہرہ عوام کا بنیادی حق ہے جسے روکنے کی کوشش غیر قانونی عمل ہے۔

وحدت نیوز (میرپورآزاد کشمیر) مجلس وحدت مسلمین امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن امامیہ آرگنائزیشن انجمن امامیہ اور شعبہ علماء کونسل کی اپیل پر گستاخانہ خاکوں کیخلاف میرپور احتجاجی ریلی مرکزی امام بارگاہ سے شروع ہو ئی جو کہ چوک شہیداں میں جلسہ عام کی شکل اختیار کر گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا تنویر حسین شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی جریدے میں شائع ہونے والے خاکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان اپنے نبیؐ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں عالم اسلام کے خلاف صہیونی طاقتیں متحد ہو چکی ہیں مسلمان حکمران متحد ہو کر کفر کی اس ریلغار کو روکنے کیلئے ان کا بائیکاٹ کریں ۔ جلسہ سے سید محمود حسین بخاری ، صدر ڈسٹرکٹ بار خالد رشید ایڈووکیٹ ، سید مسلم رضا ، سید ناظر عباس ، سید منتظر عباس ، سید قیصر شیراز کاظمی ، پروفیسر سید طاہر نقوی ، سید خیام نقوی و دیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے گستاخانہ خاکوں کی شدید مخالفت کرتے ہوئے پاکستان کی حکومت سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام آرمی پبلک سکول پشاور میں شہید ہونے والوں بچوں کے چہلم کی مناسبت سے چوک نواں شہر ملتان میں تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کی صدارت مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان کے صدر ڈاکٹر قمر علی رضانے کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کے کارکنان کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ چہلم کے موقع پر شہدائے کو خراج تحسین اور زخمیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے شمعیں روشن کی گئیں۔ آخر میں شہدائے پشاور کی بلندی درجات اور زخمیوں کی صحتیابی کے لے خصوصی دعا کرائی گئی۔ اس موقع پر علامہ غلام مصطفیٰ انصاری، علامہ مظہر عباس، سید دلاور عباس زیدی، سخاوت علی، وسیم عباس زیدی اور حسنین انصاری، قاسم جعفری اور دیگر موجود تھے۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور کو حکومت سنجیدگی سے لے اور ملک بھر میں موجود وزیرستان کے خلاف کارروائی کرے۔ پاکستان میں اسلحہ کی سیاست کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کرنی چاہیئے۔ دارالحکومت میں واقع وزیرستان کو فی الفور مسمار کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں آرمی پبلک سکول کے شہداء کی چہلم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ اقتدار نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پشاور میں جس طرح بےگناہ بچوں کا خون بہایا گیا اگر پھر بھی حکمران خواب غفلت سے بیدار نہ ہوں تو ہم سمجھیں گے کہ حکومت دہشت گردی کو روکنے میں نہیں بلکہ دہشت گردی کرا رہی ہے۔ اُنہوں نے زخمیوں اور شہداء کے لواحقین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں لیکن آپ نے اپنے بچوں کی شہادت کے باعث خدا کی قربت حاصل کرلی ہے۔

وحدت نیوز (خیبرپختون خواہ) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ کی صوبائی کابینہ کے  وفدنے تین روزہ کوہاٹ ہنگو ، پشاور، ہری پور اور ایبٹ آباد کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی عہداروں سے ملاقاتیں کئے اور ضلع کے موجودہ مسائل جانے۔ اس دوران سیکرٹری سیاسیات برادر تنویر مہدی شعبہ سیاسیات کے افادیت پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے کیونکہ یہ وقت کی ضرورت ہے انہوں نے فوجی عدالتوں کے حوالے سے بتایا کہ سول عدالتیں انصاف دینے میں بالکل ناکام ہوچکی ہے یہ وقت کی ضرورت ہیں کہ دہشتگردوں سے اہنی ہاتھوں سے بغیر کسی مداخلت نمٹا جائے۔ اس موقع صوبائی سیکرٹری یوٹھ برادر صفدر بلوچ نے کہا وحدت اسکاوٹس پورے پاکستان میں احسن طریقے سے کام جاری رکھے ہوئے انشااللہ کے پی کے میں بہت جلد اسکاوٹس کیمپ کا آغاز کیا جائے گا انہوں نے کہا مرکزی اسکاوٹس کیمپ میں بھر شرکت کی جائے گی۔ دورہ ہزارہ کے دوران وفد میں مجلس وحدت مسلمین کے پی کے  کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ جہانزیب جعفری ،صوبائی سیکرٹر ی تنظیم سازی علامہ وحید کاظمی، صوبائی آفس مسئول ارشاد حسین بنگش بھی موجود تھے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree