گمبہ اسکردو میں تفرقہ انگیز وال چاکنگ اور شیخ کریمی کے خلاف جاری نوٹس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

26 جنوری 2015

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے رہنما علامہ شیخ علی محمد کریمی کے خلاف اسکردو انتظامیہ کی جانب سے جاری بلاجواز ہتک آمیز دھمکیوں اور اکابرین اسلام کے خلاف ہونے والے اشتعال انگیز اور تفرقہ آمیز وال چاکنگ کے خلاف مالک اشتر چوک گمبہ سکردو پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرہ میں مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ کونسل کے رہنماوں نے خطاب کیا۔ ان میں آغا علی رضوی رضوی ، سید احمد موسوی ، شیخ زاہد حسین زاہدی شامل تھے۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر اسکردو کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما شیخ علی محمد کریمی کو جاری ہتک آمیز نوٹس کو افسوسناک قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ گمبہ اسکردو میں رات کے وقت اکابرین اسلام کے خلاف ہونے والی وال چاکنگ کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے اور یہ حرکت عوام اور پاکستان آرمی کے درمیاں خلیج پیدا کرنے کی کوشش ہے۔ ہم افواج پاکستان کو یہ پیغام دینا چاہیں گے کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن اور ریاست کو بچانے کے لیے پاکستان آرمی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ عوام اور فوج کے درمیان نفرت پیدا کرنے والے ادارے اور شخصیات کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم بلتستان علامہ آغا علی رضوی نے کہا ہے کہ اگر بلتستان میں امن قائم ہے تو بلتستان کی امن پسند عوام اور بابصیرت علماء کی وجہ سے ہے نہ کہ انتظامیہ کے سبب۔گمبہ اسکردو کے شجاع عالم دین شیخ علی محمد کریمی کے خلاف جاری نوٹس دراصل یہاں کے امن کے نقیبوں اور اتحاد و محبت کے داعیوں اور دہشتگرد مخالفوں پر حملہ کے مترادف ہے۔بلتستان میں موجود دہشتگرد عناصر کا گھیرا تنگ کرنے کی بجائے دہشتگرد مخالفوں کو بدترین دھمکیاں دینا لمحہ فکریہ ہے۔اگر حکام بالا نے ہمارے علماء کی توہین کے خلاف کاروائی نہیں کی گئی تو ہم خاموش نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج ، دھرنا اور مظاہرہ عوام کا بنیادی حق ہے جسے روکنے کی کوشش غیر قانونی عمل ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree