وحدت نیوز (سجاول) گلگت بلتستان الیکشن کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین ضلع سجاول کے سیکریٹری جنرل مختیار دایو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ولایت کے پیروکاروں کی سرزمین پر جیت بھی ولایت کے پیروکاروں کی ہوگی،انھوں نے شفاف الیکشن کے لئے جنرل راحیل شریف سے الیکشن کو فوج کی نگرانی میں کرنے کی بھی اپیل کی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ اور پنجاب کے عوام کی بدحالی دیکھ کر گلگت بلتستان کی باشعور عوام کو زرداری-ازم اور نواز-ازم کا اندازہ ہو چکا ہے،گلگت بلتستان انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین واضح اکثریت سے کامیاب ہو گی۔

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سکردو میں الیکشن کمپین آفس کی افتتاحی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ وفاقی حکومتوں نے گلگت بلتستان کے عوام کو محرومی کے سوا کچھ بھی نہیں دیا ، انتخابات کے دنوں میں وفاقی جماعتیں ماضی میں اعلانات کرتی رہیں اور حکومت بنانے کے بعد موڑ کے نہیں دیکھا اور یہاں کے وسائل لوٹنے رہے ۔گلگت بلتستان کے حقوق سے محروم عوام پر ہونی والی سب سے بڑی زیادتی تشخص نہ ملنا اور انکے حب الوطنی کو شک کی نگاہ سے دیکھنا ہے ،گلگت بلتستان کے عوام ہر صور ت عام پاکستانیوں سے زیادہ محب وطن ہیں، پورے ملک میں سب سے زیادہ محب و طن یہاں کے لوگ ہیں یہاں کے لوگوں کی حب الوطنی مثالی ہے ، گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق سے محروم رکھنا اور یہاں کے عوام کی حب الوطنی کو شک کی نگاہ سے دیکھنا پاکستان سے غداری کے مترادف ہے۔یہاں پر بیوروکریسی اور وفاقی سیاسی جماعتوں سے سوتیلانا سلوک کیا اور متعصب نگاہوں سے دیکھتی رہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہاں کے حقوق سے محروم عوام کو انکا آئینی حق مل جائے ، انکو تشخص مل جائے، یہاں کے وسائل کو یہاں کے عوام پر خرچ ہو ۔ ماضی میں لسانی ، مسلکی اور علاقائی تعصبات کے ذریعے عوام کو تقسیم کیے رکھا اور انہیں اپنے حقوق کے لیے متحد ہونے نہیں دیا گیا ہم چاہتے ہیں کہ گلگت بلتستان میں لسانی ، علاقائی اور مسلکی تعصبات دفن ہو ں تمام مکاتب فکر مل کر عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کرے یہاں کے عوام کی معیار زندگی بلند ہوں اور یہاں سے پاکستان میں امن و اتحاد کا پیغام جا ئے۔یہ خطہ مضبوط ہو تاکہ پاکستان کا دفاعی خطہ مضبوط ہو یہ خطہ مضبوط ہو تاکہ پاکستان کا اکنامک ہب مضبوط ہو ، یہ خطہ مضبوط ہو تاکہ اس وطن کے حقیقی بیٹوں کو جنہوں نے یہ خطہ آزاد کر ا کے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا ہے انکو انکا حق ملے۔ اب وقت آچکا ہے یہاں کی عوام کو ہشیاری دکھانے کا ۔ وفاقی جماعت اپنے مکارانہ اور دیرانہ حربے کے ذریعے یہاں پر حکومت بنانے اور وسائل پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے گلگت بلتستان میں دورہ جات، گورنر کی تقرری ، گورنر کے دورہ جات اور اعلانات قبل ازانتخابات دھاندلی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) ریاستی جبر کے ذریعے انتخابات کو یرغمال کرنا چاہتی ہے انہیں اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ۔ریاستی ادارے ، حساس ادارے، قانون نافذ کرنے والے قبل ازا نتخابات دھاندلی کرنے روکیں اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے کردار ادا کرے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین اسلام آباد کے ضلعی جنرل سیکریٹری انجینئر ظہیر نقوی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔ ہماری عوامی رابطہ مہم بھرپور انداز میں جاری ہے، باکردار، تعلیم یافتہ اور خدمت کے جذبے سے سرشار افراد ہماری ٹیم کا حصہ ہیں۔اس سلسلے میں جائزہ رپورٹ تیار کرکے ہم نے مرکز کے حوالے کر دی ہے اگلے چند روز میں پولٹیکل کونسل کا اجلاس طلب کئے جانے کی بھی امید ہے جس میں الیکشن کے حوالے سے تمام لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔انہوں نے کہا حکومت کی طرف سے جاری کیے جانے والا لوکل باڈیز کا بل آمرانہ سوچ کا عکاس ہے۔ہمیں ضیا الحق کی باقیات سے یہی توقع تھی۔ انہوں نے اسلام آباد میں اپنے کارکنوں کو کہا کہ وہ الیکشن کے حوالے سے اتنخابی مہم کے لیے تیار رہیں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کو اپنی شکست کے آثار واضح دکھائی دینے لگے ہیں اور اب یہ دونوں پارٹیاں مالی فوائد دے کر دوسروں سے ووٹ خریدنے کی کوشش کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی باشعور عوام عزت مند ہے یا اپنے ضمیر کا سود اکبھی نہیں کرے گی۔ مفاد پرست عناصر کی یہ مذموم کوشش یہاں کے غیور عوام کی کھلی توہین ہے جسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ مجلس وحدت مسلمین نے اپنے اخلاص،کردار اور محبت کی دولت سے ان کے دل جیت لیے ہیں۔یہاں کے باسی عزت نفس کے متمنی ہیں۔ ہم نے انہیں عزت بھی دی او ر احترام بھی۔ہمارے بھرپور انتخابی اجتماعات اس حقیقت کا واضح اظہار ہیں کہ گلگت بلتستان کے لوگ ہمارے حق میں فیصلہ دے چکے ہیں۔ناصر شیرازی نے چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے امیدواروں کو نااہل قرار دیں جو ووٹ خریدنے کے لیے لوگوں کے گھروں میں پیسے لے کر جا رہے ہیں۔

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ سید علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ انتظامی مشنری وفاقی کی ہمنوائی کر رہی ہے ، الیکشن کمیشن بھی قبل ازا نتخابات کو روکنے میں ناکام نظر آتی ہے ، قانون نافذ کرنے والے ادارے ابھی تک قبل از انتخابت دھاندلی کو روکنے میں کامیاب نہیں ہوئے ، صوبائی نگران حکومت وفاقی حکومت کی مرضی سے بنی ہے گورنر گلگت بلتستان نواز لیگ کے کارکن ہے ان حالات میں شفاف انتخابات کی توقع رکھنا درست نہیں ہم گلگت بلتستان کے انتخابات کو پوری طورپر فوج کی نگرانی میں دیکھنا چاہتے ہیں ، مسلم لیگ نواز کے علاوہ تقریبا تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابات کو فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کیا ہوا ہے اس کے باوجود بھی فوج کی نگرانی میں انتخابات نہیں ہوتے تو بدترین دھاندلی ہو سکتی ہے جسے روکنے کی کوشش کے نتیجے میں معاملات بگڑسکتے ہیں۔گلگت بلتستان کی حساسیت کے پیش نظر انتخابات کو فوج میں کرانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا اگر فوج کی نگرانی میں انتخابات نہیں ہونے دیتے تو یہاں کی عوام اور جوانوں کو دھاندلی روکنے کے تیار رہنا ہوگا عوامی طاقت کے ذریعے کسی بھی جگہ پہ دھاندلی نہیں ہونے دینے چاہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے دھاندلی کے ذریعے انتخابات کویرغمال بنانے کی کوشش کی تو انہیں چھپنے کی جگہ ملے گی ۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مہدی عابدی نے کہا ہے کہ سانحہ صفورا میں ملوث دہشتگردوں کی گر فتاری قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی کامیابی ہے دہشتگردوں کی گرفتاری پر سکیورٹی ادارے شاباشی کے مستحق ہیں مگر وزیر اعلی سندھ دہشتگردی کے تمام واقعات کو چند دہشتگردوں پر ڈال کر فائل کلوز کرنا چاہتے ہیں انہیں ان واقعات سے جان چھوڑانے کے بجائے پس پشت عناصر اور کالعدم دہشتگرد جماعتوں کے حوالے سے موثر حکمت عملی ترتیب دیں تاکہ مذید سانحات سے بچا جا سکے وحدت ہاؤس کراچی سے جاری اپنے میں بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ ایک ماہ میں مشہور سماجی کارکن سبین محمود دو پروفیسرو ڈاکٹر جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دواہم ڈی ایس پی سمیت مختلف افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے اور ان تمام جرائم کا سہرا وزیر اعلیٰ سندھ نے ایک ہی گروپ پر ڈال کر اپنی جان بخشی کرا لی ہیں جو اس شہر کی عوا م کے جان و مال کے تحفط کیلئے کافی نہیں سیاسی و مذہبی جماعتوں سمیت اس شہر کی عوام بخوبی جانتیں ہیں کہ اس شہر میں دہشتگردوں کے بہت سے منظم گروپس کام کر رہے ہیں جہیں مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے اور شہر بھر میں موجود بہت سے ایسے مدارس ہیں جن کی مدد سے ان کو باقائدہ پروٹیکشن دی جاتی ہے مجرموں کی گرفتاری کے بعد عدالتوں میں دوبارہ چھوڑا لیا جاتا ہے ۔

انہوں نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے اس اعتراف کو خطرناک قرار دیا جس میں وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ملک کے چار فیصد مدارس دہشت گردی میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوات ،وزیرستان سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کی کامیابی کا تمام تر انحصار حکومت کی ترجیحات پر ہے۔ یہ حقیقت عیاں ہو جانے کے بعد حکومت کی یہ آئینی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ایسے مدارس کے خلاف موثر اور فوری کاروائی کرے جہاں پر دین اسلام کے نام پر دہشت گردی کی تعلیم دی جاتی ہے۔اور لاکھوں پاکستانی بچوں کو ملک کے خلاف سرگرمیوں کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔ جب تک دہشت گرد ساز فیکٹریوں کے خلاف بھرپور آپریشن نہیں ہوتا ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔حکومت کو چاہیے کہ وہ قومی سلامتی جیسے حساس معاملات پر ان عناصر سے بلیک میل نہ ہو جو پاکستان کے مفادات کے برعکس غیر ملکی ایجنڈے کو کامیاب کرنے کے لیے منفی سرگرمیوں میں مشغول ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں موجود تمام مدارس کا آڈٹ کرتے ہوئے ان کی آمدن کے ذرائعوں کو جانچا جائے تو پھر دینی تعلیم دینے اور فرقہ واریت پھیلانے والے مدارس کی شناخت کا عمل آسان ہو جائے گا ۔جو کالعدم تنظیمیں مدارس کے نام پر واویلاکر رہی ہیں انہیں مدارس کے خلاف ایکشن سے اپنے مفادات کی فکر لاحق ہونے لگتی ہے۔حکومت کا یہ فرض بنتا ہے کہ اس حوالے سے دوٹوک اور واضح موقف اختیار کرتے ہوئے اپنی بالادستی ثابت کرے اور ریاست کے مفادات کو تمام سیاسی مصلحتوں سے بالاتر رکھے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree