شہیدمہدی الحسینی اپنے شہید دادا عارف حسین الحسینی کے پہلو میں سپرد خاک

22 جون 2013

mehdiوحدت نیوز (پاراچنار) قائد شہید کا پوتا ہزاروں اشک بار آنکھوں کے سامنے اپنے آبائی قبرستان پیواڑ میں سپرد خاک .علامہ سید علی الحسینی کے دو ہی بیٹے ہیں، جن میں سے ایک نے پشاور میں ہونے والے خودکش بم دھماکے میں جام شہادت نوش کیا ہے جبکہ دوسرا بیٹا بھی شدید زخمی ہے۔ علامہ سید علی الحسینی حادثے سے صرف ایک دن قبل ہی ایران سے پشاور پہنچے تھے۔

قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کے پوتے اور علامہ سید علی الحسینی کے بیٹے شہید سید محمد مہدی الحسینی کا جسد خاکی آج صبح 10 بجے پاراچنار پہنچا، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج پاراچنار کے سامنے ہزاروں افراد نے ننھے شہید کے جسد خاکی کا استقبال کیا، جہاں سے نونہال شہید کے جسد خاکی کو سینکڑوں گاڑیوں کے کاروان کے ہمرای اپنے آبائی گاؤں پیواڑ روانہ کر دیا گیا۔ پیواڑ میں علامہ سید علی الحسینی سے تعزیت کرنے اور شہید سید مہدی الحسینی کے نماز جنازہ میں شرکت کے لئے پاراچنار کی تمام مذہبی و سیاسی تنظیموں کے رہنما، کارکنان اور اور ہزاروں کی تعداد میں سوگواران شہید کے جسد خاکی کے انتظار میں بیٹھے ہوئے تھے۔ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے مزار کا پورا صحن سوگواروں سے کچھا کچھ بھرا ہوتا تھا۔ معصوم شہید کا جنازہ پہنچتے ہی لوگ دھاڑیں مار کر رونے لگے۔
 
شہید سید مہدی الحسینی کی نماز جنازہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے بچپن کے ساتھی، سابق سینیٹر، استاد العلماء علامہ سید عابد حسین الحسینی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں علاقے بھر کے علماء سمیت 25 ہزار سے زائد لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔ نونہال شہید سید محمد مہدی الحسینی کو اپنے شہید دادا علامہ سید عارف حسین الحسینی کے مزار کے قریب دفن کیا گیا۔ واضح  رہے کہ قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کے بیٹے علامہ سید علی الحسینی کے دو ہی بیٹے ہیں، جن میں سے ایک نے پشاور میں ہونے والے خودکش بم دھماکے میں جام شہادت نوش کیا ہے جبکہ دوسرا بیٹا بھی شدید زخمی ہے۔ علامہ سید علی الحسینی حادثے سے صرف ایک دن قبل ہی ایران سے پشاور پہنچے تھے۔ 6 سالہ معصوم سید محمد مہدی الحسینی نماز جمعہ میں شرکت کی غرض سے محراب کے بالکل قریب بیٹھا ہوا تھا کہ انسانیت سے عاری اور گناہ گار اور بے گناہ کی تمیز کئے بغیر لوگوں کو خاک و خون میں غلطاں کرنے والے خودکش بمبار کے وحشیانہ حملے کا نشانہ بن گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree