حکومت پاراچنار میں بالشخیل کی اراضی کا مسئلہ فوری طور پر حل کرے، علامہ وحید کاظمی

11 فروری 2020

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے کہا ہے کہ حکومت پاراچنار میں بالشخیل کی اراضی کا مسئلہ فوری طور پر حل کرے، ایم ڈبلیو ایم مقامی طوری قبائل کی قیادت اور علمائے کرام کے موقف کی ہر صورت میں حمایت کرے گی۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارا موقف واضح ہے کہ بالشخیل میں جس زمین پر جس کا حق بنتا ہے، اسے ادا کیا جائے، نہ تو ہم کسی کا حق غصب کرنا پسند کرتے ہیں اور نہ اپنا حق کسی کو دیں گے۔ حکومت عرصہ دراز سے اس مسئلہ سے مسلسل چشم پوشی اختیار کئے ہوئے ہے، اب مقامی لوگوں کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوتا نظر آتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت امن و امان قائم رکھنے میں سنجیدہ ہے تو اسے یہ مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہوگا۔ اگر حکومت توجہ دے تو یہ معاملہ چند دنوں میں حل ہوسکتا ہے۔ اس حوالے سے صوبائی حکومت سے بات چیت ہوئی ہے، لیکن ابھی تک کوئی نتیجہ سامنے نہیں آسکا، جوکہ افسوسناک ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree