ضرورت اس امر کی ہے شہید حسینی کے پیغام اور درس و مشن سے وفا کی جائے، لعل مہدی خان

10 اگست 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تحت  اسلام آباد میں بیداری امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین امامیہ آرگنائزیشن لعل مہدی خان نے کہا ہے کہ اپنے شہداء اور محسنوں کو یاد رکھنے والی اقوام زندہ رہتی ہیں، ایک طرف ہمارے دامن میں ولایت آل محمد (ع) کا اثاثہ موجود ہے، تو دوسری طرف شہداء کی یاد کا عظیم اثاثہ ہمارے پاس موجود ہے۔ ہم دنیا کے لوگوں کو پیغام دے رے ہیں کہ ہماری زندگی شہادت کے بعد شروع ہوتی ہے۔ آج شہید کو ہم سے بچھڑے ستائیس سال بیت چکے لیکن آج بھی میں اپنی ملت کے نوجوانوں کے شہید حسینی کی محبت دیکھ سکتا ہوں۔ ضرورت اس امر کی ہے شہید حسینی کے پیغام اور درس و مشن سے وفا کی جائے۔ شہید حسینی کے پیغام کو اس وقت تک نہیں سمجھا جا سکتا جب تک امام خمینی کی فکر کو نہ سمجھا جائے، امام راحل نے دنیا کو یہ پیغام دیا تھا کہ اسلامی فکر عام فکر نہیں بلکہ اسلامی فکر انسانیت کی ہر قسم کی رہنمائی کرنے کی طاقت و قدرت رکھتی ہے۔ شہید حسینی، امام خمینی کی اسی فکر کے نقیب تھے، اگر امام خمینی کی ذات اتحاد و وحدت ایجاد کرنے والی تھی تو شہید حسینی اس پرچم اسلامی کے علمبردار تھے۔

امام خمینی نے اسلام ناب محمدی کی بات کی تھی، آج سرزمین پاکستان تکفیری فکر سے پاکستان کی سالمیت کو خطرات لاحق ہیں۔ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد کو فروغ دینا ہے۔ آج ہمیں نفاق کے راستہ کو بند کرنا ہوگا، اسی میں ہماری کامیابی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree