The Latest

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے زیراہتمام آج ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ کراچی،حیدر آباد،اسلام آباد،لاہور، پشاور،کوئٹہ،ملتان،ڈیر اسماعیل خان ، فیصل آباد،سکھر،جیکب آباد ،ٹنڈو محمدخان اور شکار پور سمیت مختلف شہروں میں منعقدہ مظاہروں میں سینکڑوں کی تعداد میں خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔مظاہرین نے بینرز اورپوسٹرز اٹھا رکھے تھے جن پر شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور ملک میں جاری دہشت گردی اورنواز حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔کراچی مرکزی ریلی مسجد شاہ خراسان سے امام بارگاہ علی رضا ایم اے جناح روڈ تک نکالی گئی جس میں مرکزی سیکرٹری خانم زہرا نقوی،گل زہرا،علامہ احمد اقبال ،علی حسین نقوی،علامہ مرزا یوسف حسین،علامہ باقر زیدی ،علامہ اظہر نقوی،سمیت دیگر رہنماؤں نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئےمجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کی بھوک ہڑتال کو دو ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود حکومت کی طرف سے عدم توجہی پر کڑی تنقید کی۔

مرکزی سیکرٹری خانم زہرا نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں ہمارے بے گناہ لوگوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ہمارے باصلاحیت،پڑھے لکھے اور ہنرمند افراد کو چن چن کر شہید کیا جا رہا ہے۔کالعدم مذہبی جماعتوں کو حکومت کی مکمل آشیر باد حاصل ہے جس کے باعث وہ ملک میں دندناتی پھر رہی ہیں۔عدلیہ سمیت ملک کے دیگرمقتدر اداروں کی طرف سے ان واقعات پرمسلسل خاموشی ہمارے لیے تشویش کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا جب ریاست بے گناہوں کو پابند سلاسل کرنے لگے اور جرائم پیشہ افراد کو رعایت دینے لگے تو پھر ملک میں عدل و انصاف کی بجائے اختیارات کی حاکمیت سمجھی جاتی ہے۔اس وقت وطن عزیز کو ایسی ہی صورتحال کا سامنا ہے۔اس غیر منصفانہ طرز عمل کے خلاف علامہ ناصر عباس نے اپنی آواز بلند کی ہے۔۔ ملک و ملت کے لیے علامہ ناصر عباس کی مخلصانہ جدوجہد لائق تحسین ہے۔

انہوں نے پاکستان میں ملت تشیع پر ہونے والے مظالم سے نہ صرف اقوام عالم کو آگاہ بلکہ ایک طویل اور پُرامن احتجاج کے ذریعے یہ ثابت کیا کہ پاکستان کے شیعہ پرتشدد سیاست کے خلاف ہیں اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے آئینی و قانونی راہ کو ہی بہترین ذریعہ سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ میں ملک کی تمام بڑی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما اپنے اعلی سطح وفود کے ہمراہ احتجاجی کیمپ کا دورہ کر کے علامہ ناصر عباس کے مطالبات کو آئینی و اصولی قرار دے چکے ہیں۔علامہ ناصر عباس کو پوری قوم کی تائید حاصل ہے اس کے باوجود حکومت دانستہ طور پر غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے جو حکومتی ذمہ داریوں اور اخلاقی قدروں کے منافی ہے۔جن حکمرانوں کے پاس پاکستان کے پانچ کروڑ تشیع کی نمائندہ جماعت کے سربراہ کی بات سننے کا وقت نہیں ان کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں بچتا۔ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکے ہیں۔ ہم آج سے اپنے احتجاج کی تحریک کو ملک کی اہم شاہراوں کی طرف منتقل کر رہے ہیں۔مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ کے مطالبات کی منظوری تک ہمارا احتجاج میں کمی واقعہ نہیں ہو گی۔مظاہرے سے خطاب میں علامہ احمد اقبال کا کہنا تھا مطالبات کی عدم منظوری پر 22جولائی کو پر امن ملک گیر احتجاجی دھرنے دیئے جائیں گے اور ملکی اہم شاہراہوں کو بند کردیا جائے گا ۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال تحریک سے اظہار یکجہتی،شیعہ ٹارگٹ کلنگ،حکمرانوں کی  مجرمانہ بے حسی اور سیکیورٹی اداروں کی مسلسل خاموشی کے خلاف شعبہ خواتین نے شانہ بشانہ ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے مل بھر میں بھرپور احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا ہے،لاہور میں خواتین کی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل محترمہ خانم لبنی زیدی  نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم انشااللہ پاکستان کو قائد اعظم و علامہ اقبال کا پاکستان بنا کر دم لینگے،ہم اس وطن کو مسلکی بنیاد پر تقسیم نہیں ہونے دینگے،ہمارے مطالبات تسلیم نا کیئے گئے تو احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا جو حکمرانوں کے اقتدار کو بہا کر لے جائے گا احتجاجی ریلی میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی جو اپنے مطالبات کے حق میں پر جوش نعرے لگارہی تھیں،ریلی میں بچے بھی بڑی تعداد میں شریک تھے ہم سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں عزاداری پر قدغن اور پابندیاں برداشت نہیں کریں گے،یہ قتل و غارت اور گرفتاریاں ہمارے راستے کی دیوار نہیں بن سکتے ۔انہوں نے کہا کہ اس ملک کے وارث ہیں ہم اسے تکفیریوں کا پاکستان نہیں بننے دینگے۔

مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے رہنما خانم معصومہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس کی احتجاجی تحریک کی کامیابی تک ہم میدان میں ہی رہینگی اور جہاں بھی پکارا گیا ہمیں حاضر پائیں گے۔

تحریک ا حیاء پاکستان کی سربراہ محترمہ ردا زہرا نے کہا کہ پاکستان تمام مکاتیب فکر کی مشترک میراث ہے اسے کسی بھی ایک مکتب کی جھولی میں ڈالنا اس دھرتی کے ساتھ غداری کے مترادف ہے ،حکمرانوں اور سیکیورٹی کے ذمہ دار اداروں کو اس بات کا جائزہ لینا ہوگا کہ کون لوگ اس ملک اور اس کے اداروں کے دوست و دشمن ہیں جن لوگوں نے ملک کی اینٹ سے اینٹ بجائی ان کو سرکاری پروٹوکول میں رکھنا کہاں کا انصاف و وطن دوستی ہے،یاد رہے کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر میں شعبہ خواتین نے آج احتجاجی ریلیاں نکالیں اور ملک بھر میں ان کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جلسے و جلوس برپا کیے22جولائی علامہ راجہ ناصر عباس کے مطالبات کی حمایت میں ملک بھر کی اہم شراہوں پر دھرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے زیراہتمام ملک بھر میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کیخلاف سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر کے بھوک ہڑتال تحریک کی حمایت اور حکمران و ریارستی اداروں کی بے حسی کیخلاف احتجاجی مظاہرے وریلیاں، چاروں صوبوں آزاد کشمیر سمیت گلگت بلتستان کے تمام مختلف اضلاع میں مظاہرے ہوئے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کراچی،لاہور، پشاور،کوئٹہ ،ملتان،سرگودہا،فیصل آباد،رحیم یار خان،بھکر،ڈیر اسماعیل خان ،پاراچنار،انرون سندھ ،جیکب آباد شکار پور،ماتلی،حیدر آباد،قنبر شہزاد، سمیت مختلف شہروں میں منعقدہ مظاہروں میںہزاروں کی تعداد میں خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ مجلس وحدت مسلمین لاہور شعبہ خواتین کے زیر اہتمام پریس کلب سے اسمبلی ہال تک احتجاجی ریلی کا انعقاد، ریلی کی قیادت،علامہ حسن ہمدانی،علامہ شاہد نقوی ، علامہ مہدی کاظمی اور سیکرٹری جنرل شعبہ خواتین خانم لبنیٰ زیدی نے کی۔

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال تحریک سے اظہار یکجہتی،شیعہ ٹارگٹ کلنگ،حکمرانوں کی  مجرمانہ بے حسی اور سیکیورٹی اداروں کی مسلسل خاموشی کے خلاف شعبہ خواتین نے شانہ بشانہ ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے مل بھر میں بھرپور احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا ہے،لاہور میں خواتین کی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ حسن ہمدانی نے کہا کہ ملک کے چاروں صوبوں میں شیعہ پروفیشنلز کا بے دریغ قتل اور حکمرانوں کی خاموشی اس بات کی گواہی ہے کہ قاتلوں کے ساتھ گٹھ جوڑ کر لیا گیا ہے۔کالعدم گروہوں کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے جو دندناتے پھرتے ہیں اور انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کہاں ہے کیا یہ صرف بیگناہوں پر لاگو ہوتا ہے،انہوں ے کہا کہ ہم ظلم کے ہر راستے کو روکیں گے چاہے وہ حکمرانوں کی طرف سے ہو یا کسی اورکی طرف سے ۔

 

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی طرف سےاسلام آباد پریس کلب تا ڈی چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں خواتین اور بچے شریک تھے۔ریلی کے شرکا نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر شیعہ ٹارگٹ کلنگز،تکفیریت اور ملک میں جاری دہشت گردی کے خلاف نعرے درج تھے۔ڈی چوک پرریلی سے خانم زارا حیدر،خانم رخسانہ گوہر،خانم گل زہرا اورخانم  قندیل کاظمی کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی خطاب کرتے ہوئے حکومت پر کڑی تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی لاقانونیت اور بدامنی کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے جس کی نا اہلی کے باعث ملک کا ہر فرد خوف اور عدم تحفظ کا شکار ہے۔کہ نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں ہمارے بے گناہ لوگوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ہمارے باصلاحیت ،پڑھے لکھے اور ہنرمند افراد کو چن چن کر شہید کیا جا رہا ہے۔کالعدم مذہبی جماعتوں کو حکومت کی مکمل آشیر باد حاصل ہے جس کے باعث وہ ملک میں دندناتی پھر رہی ہیں۔عدلیہ سمیت ملک کے دیگرمقتدر اداروں کی طرف سے ان واقعات پرمسلسل خاموشی ہمارے لیے تشویش کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا جب ریاست بے گناہوں کو پابند سلاسل کرنے لگے اور جرائم پیشہ افراد کو رعایت دینے لگے تو پھر ملک میں عدل و انصاف کی بجائے اختیارات کی حاکمیت سمجھی جاتی ہے۔اس وقت وطن عزیز کو ایسی ہی صورتحال کا سامنا ہے۔اس غیر منصفانہ طرز عمل کے خلاف علامہ ناصر عباس نے اپنی آواز بلند کی ہے۔مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کی بھوک ہڑتال کو دو ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے ۔اس معاملے میں حکومت کی عدم توجہی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ملک و ملت کے لیے علامہ ناصر عباس کی مخلصانہ جدوجہد لائق تحسین ہے۔انہوں نے پاکستان میں ملت تشیع پر ہونے والے مظالم سے نہ صرف اقوام عالم کو آگاہ بلکہ ایک طویل اور پُرامن احتجاج کے ذریعے یہ ثابت کیا کہ پاکستان کے شیعہ پرتشدد سیاست کے خلاف ہیں اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے آئینی و قانونی راہ کو ہی بہترین ذریعہ سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ میں ملک کی تمام بڑی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما اپنے اعلی سطح وفود کے ہمراہ احتجاجی کیمپ کا دورہ کر کے علامہ ناصرعباس کے مطالبات کو آئینی و اصولی قرار دے چکے ہیں۔علامہ ناصر عباس کو پوری قوم کی تائید حاصل ہے اس کے باوجود حکومت دانستہ طور پر غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے جو حکومتی ذمہ داریوں اور اخلاقی قدروں کے منافی ہے۔جن حکمرانوں کے پاس پاکستان کے پانچ کروڑ تشیع کی نمائندہ جماعت کے سربراہ کی بات سننے کا وقت نہیں ان کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں بچتا۔ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکے ہیں۔ ہم آج سے اپنے احتجاج کی تحریک کو ملک کی اہم شاہراوں کی طرف منتقل کر رہے ہیں۔مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ کے مطالبات کی منظوری تک ہمارا احتجاج میں کمی نہیں ہو گی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی طرف سے اسلام پر یس کلب تا ڈی چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں خواتین اور بچے شریک تھے۔ریلی کے شرکا نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر شیعہ ٹارگٹ کلنگز،تکفیریت اور ملک میں جاری دہشت گردی کے خلاف نعرے درج تھے۔ڈی چوک پر ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی کنیزوں نے آج یہ ثابت کیا ہے کہ دور عصر کی یزیدیت ،فرعونیت اور طاغوتی طاقتوں کے لیے وہ میدان کو کبھی خالی نہیں چھوڑیں گی۔ریاستی اداروں میں موجود تکفیری فکر کے حامل عناصر ملک میں تکفیریت کو رواج دینے میں مصروف ہیں۔ اہل سنت اور اہل تشیع پاکستان کے دفاع کی فرنٹ لائن ہیں جنہیں کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ریاستی اداروں اور قوم کے درمیان نفرت کو پروان چڑھایا جا رہا ہے تاکہ ملک پر سے لوگوں کا اعتماد ختم ہو۔پاکستان کو اقتصادی طور پر کھوکھلا کیا جا رہا ہے ۔پورا انفراسٹرکچر تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔پاکستان کے حکمران ہمارے دشمنوں کے ساتھ مل کر ہمیں ظلم و بربریت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔پنجاب میں بے گناہ عزاداروں پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔گلگت بلتستان میں ہمارے لوگوں کی زمینوں پر زبردستی قبضے کیے جا رہے ہیں۔پنجاب کی سی ٹی ڈی ملت تشیع کے لیے لشکر جھنگوی بن چکی ہے۔عزاداری سید الشہد ا ہماری عبادت ہے ۔ہم اس کی راہ میں کوئی رکاوٹ قطعی برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 22 جولائی کو پاکستان کی تمام اہم شاہرائیں بلاک کر دی جائیں گی۔ظالم حکمران یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ ہمیں بے سکون کرنے والوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دیا جائے گا۔ظالموں کے تعاقب سے ہم دستبردار ہونے والے نہیں۔ہمارابھوک ہڑتالی کیمپ جاری رہے گا ۔یہاں شہدا کے خاندان آکر احتجاج کریں گے۔7 اگست شہید کانفرنس ڈی چوک میں منعقد ہو گی جس میں ملک بھر سے لوگ شریک ہوں گے۔اس کے بعد لاہور کی طرف پیدل مارچ کرنے کا لائحہ عمل بھی زیر غور ہے۔

 

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین بلتستان ریجن کے سیکریٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے صدرآغا عباس رضوی کی عیادت کے لیے جی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے ، جہاں وہ گزشتہ روزسے بیماری کے باعث داخل تھے۔ آغا علی رضوی نے گلگت بلتستان کے نامور عالم دین حجت الاسلام آغا عباس رضوی سے ہسپتال میں ملاقات کی اور انکی خیریت دریافت کی۔ آغا علی رضوی نے آغا عباس رضوی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا مانگی ۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ سے بھی گزارش کی ہے کہ وہ آغا عباس رضوی کے علاج معالجے کے لیے خصوصی خیال رکھیں اور کسی قسم کی کوتاہی نہ کریں۔ آغا عباس رضوی نے اس موقع پر آغا علی رضوی اور مجلس وحدت مسلمین کے کابینہ اراکین کا شکریہ ادا کیا ۔

وحدت نیوز(گلگت) سیاح پریشان اور محکمہ سیاحت کا کہیں وجود نہیں،اندرون و بیرون ملک سے آئے ہوئے ہزاروں سیاح دربد ر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبورجبکہ ایڈمنسٹریشن اور محکمہ سیاحت ٹس سے مس نہیں۔ہوٹل مالکان اور ٹرانسپورٹر حضرات سیر و سیاحت کی غرض سے آنیوالے مہمانوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ملک بھر سے آئے ہوئے سیاح رہائش کا انتظام نہ ہونے اور پٹرول کی عدم دستیابی سے انتہائی پریشان ہیں۔سکوار چونگی اور باب گلگت میں میونسپل اڈہ ٹیک کے نام پر سیاحوں اور پرائیویٹ گاڑی مالکان سے بھتہ وصول کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ سیاحت کی جانب سے ملک بھر سے آئے ہوئے مہمانوں کو رہنمائی اور پرفضا مقامات کی معلومات فراہم کرنے کا کوئی انتظام نہیں جبکہ سیاحت کے نام پر سالانہ سرکاری خزانے کو کروڑوں کا ٹیکہ لگایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ان سیاحوں کو رہائش کا متبادل بندوبست کرے اور اوپن مقامات پر سیاحوں کو ٹینٹ سروس اورواش رومز کا مناسب بندوبست کرے تاکہ مہمانوں کو کسی قسم کی کوئی تکلیف نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ چونگی اور میونسپل ٹیکس کے نام پر جگہ جگہ لیا جانیوالے بھتہ خوری کی شکایات درج کرانے کے باوجود متعلقہ اداروں کا کوئی ایکشن نہ لینا سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بلاتفریق تمام مہمان سیاحوں کی قدر دانی میں کسی قسم کی کمی کا احساس نہ ہونے دیں۔ہوٹل مالکان اور ٹرانسپورٹر حضرات سے بھی اپیل ہے کہ وہ کم سے کم اجرت میں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں تاکہ جب یہ مہمان یہاں سے واپس جائیں تو ایک اچھا تاثر لیکر جائیں۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا ہے کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ساتھ اظہار یکجہتی کے کے طور پر 17جولائی کو ملک بھر میں خواتین کی احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کیے جائیں گے۔ ملتان میں 17 جولائی کو سہہ پہر چار بجے دولت گیٹ سے چوک گھنٹہ گھر تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں احتجاجی ریلی کے حوالے سے منعقدہ خواتین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ قاضی نادر حسین علوی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور ہمارے ساتھ کیے جانے والے امتیازی سلوک، عزاداروں پر بے بنیاد مقدمات، ذاکراین اور علمائے کرام کی ضلع بندی کے خلاف علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پر خواتین اپنے بچوں سمیت احتجاج کریں گی اور حکومت وقت کو متنبہ کریں گی کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو 22 جولائی کو ملک بھر کی اہم شاہرائوں کو بند کر دیا جائے گا۔ اس موقع پر اُنہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں مجلس وحدت کے رہنمائوں کو سیکیورٹی فراہم کی جائے، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل اور ممبر امن کمیٹی علامہ اقتدار حسین نقوی کی سیکیورٹی واپس کی جائے، ہم حکومت کو بارہا متنبہ کر چکے ہیں کہ وہ ہوش کے ناخن لے لیکن لگتا ہے کہ حکومت خواب غفلت میں ہے اور کسی ناخواشگوار واقعے کی منتظر ہے۔ ہم ملتان کی ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ علامہ اقتدار حسین نقوی کی سیکیورٹی کا فوری بندوبست کیا جائے۔

وحدت نیوز(سکردو) ملک بھر کی طرح بلتستان میں بھی مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے جاری دھرنے کو 60روز مکمل ہوگئے۔ اپنے مطالبات کے حق میں جاری یہ دھرنا بلتستان کی تاریخ کا طویل ترین دھرنا اور آغا علی رضوی کی استقامت کا اعلی ٰ ثبوت ہے۔ ملک بھر میں جاری دہشتگردی ، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر ناانصافیوں کے خلاف علامہ راجہ ناصر عباس کی بھوک ہڑتال کے اعلان کے بعد 13مئی کو بلتستان میں بھی دھرنا دیا گیا تھا جو کہ رمضان میں بھی جاری رہا۔ یادگار شہداء اسکردو پر جاری دھرنے سے آج معروف عالم دین شیخ حسن جوہری اور آغا علی رضوی نے خطاب کیا۔ شیخ حسن جوہری نے اپنے خطاب میں انہدام جنت البقیع پر روشنی ڈالی اور اسلامی تاریخ کا سیاہ ترین باب قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ انہدام جنت البقیع آل سعود کی سیاہ ترین تاریخ ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا ئے گا۔ آئمہ اطہار اور اصحاب رسول ؐ کی قبور کو منہدم کر کے آل سعود نے عالم اسلام کے دلوں کو زخمی کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جب کبھی نواز حکومت پر تنگی اور سختی آتی ہے یا تو بارڈز پر کشیدگی شروع ہوتی ہے یا کشمیریوں کو خو ن میں نہلایا جاتا ہے۔ نواز حکومت پر آنے والی سختیوں پر اسکے کاروباری شراکت دار نرندر مودی کو بڑی تکلیف ہوتی ہے۔ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے آغا علی رضوی نے کہا کہ گلوبٹو ں کی طرف سے دھرنے میں آنے والے علماء کو دینے والی دھمکی کا انتظامیہ نوٹس لے۔ اگر کسی بھی شخصیت کے ساتھ ناخواشگوار واقعہ پیش آئے تو اسکی تمام تر ذمہ داری حکومت کے بعد انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ حکومت کے سامنے بے بس اور سنگین دھمکیاں دینے والے کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کی ہمت نہیں کر سکتی ہے تو واضح کر دے اپنے علماء کی سکیورٹی کے لیے ہم خود انتظامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی صوبائی حکومت ہمارے مطالبات اور حق کی آواز کو دبانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے پر اتر آئی ہے۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اور اپنا قبلہ درست کرے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) وطن عزیز پاکستان میں رہنے والے تمام افراد ملک کو پر امن دیکھنا چاہتے ہیں، دہشتگردی نے ملک بھر کے باسیوں کی زندگیاں تباہ کر دی ہیں۔ قوم پر بہت ظلم ہو چکا ہے، حکمرانوں اور انتظامیہ کو دہشتگردوں کے خلاف اقدامات اٹھانے ہونگے۔ دہشتگردوں اور تکفیریوں کو ان کے کیفر کردار تک پہنچائے بغیر امن کا حصول ممکن نہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل عباس علی موسوی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین مظلوموں کی جماعت ہے، پاکستان کے اندر بے شمار معصوم شہریوں کو مختلف واقعات، سانحات اور ٹارگیٹ کلینگ کی صورت میں شہیدکر دیا گیا ہے، مختلف واقعات میں ہزاروں گھروں کو کفیلوں سے محروم کیا گیااور ہزاروں افراد یتیم ہوگئے مگر افسوس کا مقام ہے کہ بے تہاشا شہادتوں کے بعد بھی مجرم آزادی کی ہوا میں سکون کا سانس لے رہے ہیں، قاتلوں اور مجرموں کو اپنے کئے پر شرمندگی کے بجائے فخر ہے اور حکومت انکے خلاف کروائی کی تو دور کی بات، انہیں کچھ کہنے کی جرأت بھی نہیں کرتی۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی قائد اور ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس صاحب 65 دنوں سے ظلم اور بربریت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور انہوں نے حکومت کے سامنے اپنے مطالبات پیش کئے ہیں۔ ہمارے مطالبات عین آئینی اور قانونی ہیں جس میں ہمارے حقوق کی بات ہوئی ہے، ہر پاکستانی یہ چاہتا ہے کہ ملک میں امن آئے ہر شخص کی خواہش ہے کہ دہشتگردی اور تکفیری سوچ کا خاتمہ ہو۔ پوری قوم نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، اگر حکومت جمہوری ہے اور خود کو عوامی نمائندہ سمجھتی ہے تو انکا فرض بنتا ہے کہ ہمارے مطالبات تسلیم کرے اور ملک کو امن کا گہوارا بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ آئین جہاں عوام کی حفاظت کا کہتی ہے وہاں ہر روز بے گناہ شہریوں کا خون بہایا جاتا ہے، حکومت آئین کی پیروی میں کوتاہی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انکے منتقی انجام تک پہنچایا جانا چاہئے۔ ہمارا تحفظ ممکن بنایا جائے اور ان تمام افراد کو گرفتار کیا جائے جو بے گناہ شہریوں کے قتل عام میں ملوث ہیں۔ بیان کے آخر میں انہوں نے کہا کہ آئین کو پامال کرنے والوں اور ہزاروں بے گناہ افراد کو قتل کرنے والوں کا آزاد گھومنا ایک بڑا سوالیہ نشان ہے، حکومت اپنے فرائض درست انجام دیتے ہوئے ان تکفیری عناصر کا خاتمہ کرے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree