The Latest

وحدت نیوز(مظفرآباد) مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت گری کا بازار گرم ، عالمی برادری خصوصاً اسلامی دنیا کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ، نہتے و مظلوم کشمیریوں کو بندوق کے زور پر دبانے کے درپے ہے ، اس کے خواب چکنا چور ہوں گے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کے رہنماؤں علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی ،مولانا سید طالب حسین ہمدانی و سید محسن رضا سبزواری ایڈووکیٹ نے وحدت سیکرٹریٹ میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں ، عالمی برادری اور او آئی سی نوٹس لے ، مقبوضہ کشمیر کی محکوم و مظلوم عوام پر ظلم و ستم کی داستانیں رقم کی جارہی ہیں ، نہتے اور مظلوم کشمیر کو پے در پے قتل کیا جارہا ہے ، بھارت کے خطرناک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے سفارتی سطح پر حکومت پاکستان بھرپور اقدامات اٹھائے ، پرامن اور جمہوریہ کہلانے والے بھارت کے چہرے سے نقاب نوچنا وقت کی اہم ضرورت ہے ، بھارت کسی طور پر امن عمل کو کامیاب نہیں دیکھنا چاہتے طرح طرح کے طریقوں سے ثبوتاژ کر رہا ہے ، مجلس وحدت مسلمین مقبوضہ کشمیر کی محکوم و مظلوم عوام کے ساتھ کھڑی ہے ، مظلوموں کے لیے آواز اٹھانا ہمارا مقصد و مشن ہے ، اس کے لیے ہر فورم پر آواز حق بلند کرتے ہیں تاہم ضرورت اس امر کی ہے آزاد کشمیر اور پاکستان کی حکومتیں کردار ادا کریں ، کسی کا اتحادی بننے سے پہلے اپنے گھر کی خبر لیں ، کسی بادشاہت کے بچاؤ کے بجائے اپنے گھر کے بچاؤ اور اپنے لوگوں کا قتل عام بند کروانے میں کردار ادا کریں ، حکومت پاکستان کشمیریوں کی وکیل ہے ، مضبوط وکیل بن کر عالمی سطح پر ان مظالم کو اجاگر کرے اور سفارتی تعلقات کے ذریعے بھارت کو آئینے میں اس کا چہرہ دکھا دے ۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) حلقہ کوٹلہ 1 سے امیدوار اسمبلی و سابقہ وزیر جنگلات آزاد کشمیر سردار جاوید ایوب کی وفد کے ہمراہ علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی سے ملاقات ، اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا سید طالب حسین ہمدانی ، سیکرٹری سیاسیات سید محسن رضا سبزواری ایڈووکیٹ کے علاوہ عمائدین حلقہ کوٹلہ کی بڑی تعداد موجود تھی ، حلقہ کے مسائل و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کے بعد مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر نے حلقہ کوٹلہ 1 سے سردار جاوید ایوب کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے جس کا باضابطہ اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ 60 دن ہوگئے قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے بھوک ہڑتال کیمپ لگائے گئے بیٹھے ہیں مگر حکمرانوں کے کانوں تک جوں تک نہیں رینگی، ملت تشیع کی جانب سے پیش کیے جانے والے مطالبات اگر نہ مانے گئے تو حکومت کے لیے مشکل بن جائے گی۔ ملتان میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار حسین نقوی کا مزید کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کی تحریک دو ماہ گزرنے کے بعد دوسرے مرحلے میں داخل ہو جائے گی جس میں 17جولائی کو جنوبی پنجاب سمیت پورے ملک میں خواتین اپنے بچوں کو لے کر احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالیں گی اور ان بے حس حکمرانوں کو متوجہ کریں گے۔ اگر پھر بھی ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو 22 جولائی کو ملک بھر کی اہم شاہرائوں کو 8گھنٹوں کے لیے بند کر دیا جائے گا۔ ہم پنجاب حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ ہمارے مطالبات کو منظور نہ کیا گیا تو حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین ملتان کے آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ سلطان احمد نقوی، مولانا عمران ظفر، ثقلین نقوی اور دیگر موجود تھے۔ علامہ اقتدار نقوی مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع 17جولائی کے احتجاج کی تیاری کریں، انشاء اللہ 17جولائی کا احتجاج حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ بعض ناعاقبت اندیش قوتیں ہمارے راستے میں روڑے اٹکانے کی سازشوں میں مصروف ہیں ملت جعفریہ ایسے عناصر کو خبردار کرتی ہے کہ اگر ہماری پُرامن جدوجہد کو روکا گیا تو یہ قوم معاف نہیں کرے گی۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل یعقوب حسینی نے وحدت ہاوس کراچی میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جاری دہشت گردی میں موجود حکمران فریق ہیں۔موجودہ حکومت دہشت گردوں کو وسائل اور معاونت فراہم کرتی ہے۔پاکستان میں موجود ایک مخصوص مسلک کے باصلاحیت افراد کی صرف اس لیے مسلسل ٹارگٹ کلنگ کی جار ہی ہے کہ حکمرانوں کو ان سے اختلاف ہے۔پاکستان کے حکمران فرعونیت، قارونیت اور یزیدیت جیسی تین صفات کا مجموعہ ہیں۔پاکستان میں عدل و انصاف کے پرخچے اڑائیں جا رہے ہیں۔ملک کے با اختیار اداروں کو چاہیے کہ وہ عوام پر ہونے والی اس حکومتی ظلم و بربریت کا نوٹس لیں۔ اگر پاکستان کے مظلوموں کی آواز نہ سنی گئی تو وطن عزیز کی بقا و سالمیت خطرے میں پڑ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین عشروں سے ملک فرقہ واریت کی لپٹ میں ہے۔خطے میں فرقہ وارانہ قتل سے شروع ہونے والے اس فضا نے دہشت گردی کی شکل اختیار کر کے پوری امت مسلمہ کومنتشر اور بدامنی کا شکار کر رکھا ہے ان کا مذید کہنا تھا کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال کو دو ماہ مکمل ہو گئے ہیں اور حکمران شرمناک بے حسی کامظاہرہ کر رہے ہیں۔

وحدت نیوز(سکردو) مدینہ منورہ میں روضہ رسول ؐ کے قریب گذشتہ دنوں دہشتگردوں کے حملے، عراق میں امام زادہ سید محمد کے روضے پر حملے، پاکستان میں امجد صابری کی ٹارگٹ کلنگ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ایڈووکیٹ شاہد شیرازی کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام ایک عظیم الشان احتجاجی ریلی امامیہ چوک اسکردو سے نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین بلتستان کے سیکریٹری جنرل آغا علی رضوی اور دیگر علمائے کرام نے کی۔ احتجاجی ریلی امامیہ چوک سے شروع ہوئی جو کلفٹن پل، بے نظیر چوک، علمدار چوک، حسینی چوک سے ہوتی ہوئی ایک طویل مسافت طے کرتی ہوئی یادگار شہداء دھرنا کیمپ میں پہنچی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں نے پلے کارڈز اور بینئرز اٹھا رکھے تھے، جن پر دہشتگردی کے خلاف نعرے درج تھے۔ احتجاجی ریلی سے کلفٹن پل پر شیخ غلام حسن عابدی نے خطاب کیا اور دنیا بھر میں جاری دہشتگردی کے واقعات بالخصوص پاکستان میں جاری ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کی۔ ریلی علمدار چوک پر پہنچی تو آغا علی رضوی نے شرکاء سے مخاطب ہو کر احتجاجی ریلی کے مقاصد بیان کئے اور ریلی میں اہلسنت برادری کی شرکت پر شکریہ بھی ادا کیا۔ ریلی اپنے مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی یادگار شہداء اسکردو پر پہنچی اور وہاں جلسے کی صورت اختیار کر گئی، جس سے علمائے کرام نے خطاب کیا۔ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے نکالی گئی ریلی کے نعروں سے اسکردو شہر کی فضاء گونجتی رہی۔

وحدت نیوز(سکردو)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سربراہ آغا علی رضوی اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ فخرپاکستان عبدالستار ایدھی کی دکھی انسانیت کیلئے کی گئی خدمات اور کوششوں کو فراموش نہیں کیا جائے گا، انکی وفات سے پاکستان میں جو خلا پیدا ہوگیا ہے اسے پر کرنا ممکن نہیں۔دکھی انسانیت کی خدمت میں سرگرم عمل ایک باب پاکستان کے لیے بند ہوگیا جو کہ نہایت افسوس کا مقام ہے۔ انکی وفات سے پوری قوم سوگ کی حالت میں ہے۔انکی زندگی جہد مسلسل سے عبارت ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں انہوں نے جو نقوش مرتب کیے اور دیگر اقوام کے لیے نمونہ عمل ہے۔ اسکی شخصیت پاکستان کے باعث فخر ہے۔ پوری دنیا میں ایدھی جیسی شخصیت گنتی میں موجود ہے۔ انہوں نے غریبوں ، یتیموں ،مسکینوں ، بے نواوں کی خدمت انسانی بنادوں پر کی۔ خدمت انسانی کے جذبے سے سرشار عبدالستار ایدھی پاکستان کے حکمرانوں اور عوام کے لیے نمونہ عمل ہے۔عبدالستار کی جہاں زندگی قابل رشک ہے وہاں انکی موت بھی قابل رشک تھی۔ انکا شمار پاکستان کے ان شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے دلوں پر حکومت کی، اور دلوں پر حکومت کرنے والے کبھی نہیں مرتے۔ وہ ہمیشہ زندہ رہے گا انکی خدمات اور انکے نقوش کبھی ختم نہیں ہو سکتے۔

وحدت نیوز(مظفرآباد )سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے عبدالستار ایدھی کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عبدالستار ایدھی سماجی خدمت کا ایک سنہرا باب جو بند ہو گیا ، دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے عبدالستار ایدھی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ، ایسی شخصیت جو ہمیشہ بے سہاروں کو سہارا دیتی رہی آج داغ مفارقت دے گئی، پورا ملک سوگوار ہے ، مخلصانہ تگ و دو کے ذریعے انہوں نے دکھی انسانیت کی خدمت کی ،ہم ایک مخلص ، انسان دوست ، غریب پرور اور محب وطن شخصیت سے محروم ہو گئے ، ان کی خدمات کو تازیست یاد رکھا جائے گا، علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے ان کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے صبر جمیل اور مرحوم کی بلندی درجات کے لیے دعا کی۔

وحدت نیوز(قم) قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے  اظہار یکجہتی کے لئےعیدالفطر کی نماز کے بعد مومنین کرام کی ایک بڑی تعداد ایم ڈبلیو ایم قم کے دفتر پہنچی جہاں ایم ڈبلیو ایم کے امور خارجہ کے سیکرٹری ڈاکٹرحجۃ الاسلام شفقت شیرازی نے حاضرین کاشکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قائد وحدت کے مطالبات مکمل طور پر آئینی اور انسانی اقدار کے ترجمان ہیں اور ظالم  حکمرانوں کے پاس ہمارے مطالبات قبول کرنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تاریخ آئینی جدوجہد سے رقم ہے اور اہم اپنے مطالبات سے کسی طور بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔نشست میں سوال و جواب کا سلسلہ بھی جاری رہا،  حاضرین نے قائد وحدت راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر سیاہ پٹیاں بھی باندھ رکھی تھیں ۔

وحدت نیوز(لیہ) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے رہنماء سید عدیل عباس زیدی نے معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک ایسے مسیحا سے محروم ہوگیا ہے جس کی کمی شائد کبھی پوری نہ ہوسکے، مرحوم دنیا کے سامنے پاکستان کا ایک ایسا چہرہ تھے، جن پر قوم کو فخر تھا، انہوں نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت کو ترحیح دی، عبدالستار ایدھی کے مشن کو آگے بڑھانے ان کے ادارے، اور خاندان سمیت پوری قوم کی ذمہ داری ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی پاکستان کا سرمایہ تھے، ہمارے حکمران اگر عبدالستار ایدھی کی زندگی سے درس لیں تو پاکستان کو امن، محبت، اور خوشحالی کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے، پاکستان کو دہشتگردی کی لعنت سے بچانے کیلئے ایدھی کا پیغام عام کرنا اور امن کے مشن کو جاری رکھنا ہوگا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے شیعہ علماء کونسل کے نائب صدر علامہ رمضان توقیر کو ٹیلی فون کیا ہے اور گذشتہ روز دوران احتجاج پیش آنے والےناخوشگوار واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات کا ہونا انتہائی افسوس ناک ہے جس کا کوئی بھی دفاع نہیں کر سکتا، اس موقع پر علامہ رمضان توقیر نے علامہ ناصر عباس کو احتجاج کے دوران پیش آنے والے واقعہ سے متعلق تفصیلی طورپر آگاہ کیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ اس واقعہ پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے۔ علامہ راجہ  ناصر عباس اور علامہ رمضان توقیر کے درمیان تقریباً پندرہ منٹ بات ہوئی، دوران گفتگو علامہ ناصر نے واقعہ پر انتہائی ناپسندگی کا اظہار کیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree